پنجاب: بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بارشوں کی کمی کے باعث پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی پر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق موسمِ سرما میں 38 فیصد بارشیں کم ہوئیں، جس سے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسانوں کو ممکنہ آبی قلت کے خدشے سے متعلق پیشگی آگاہ کیا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع کمی کے پیشِ نظر انتظامیہ الرٹ رہے، احتیاطی تدابیر سے فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بارشوں کی کمی خشک سالی
پڑھیں:
زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے: صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر—فائل فوٹوصوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہا ہے کہ مسافر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی بروقت نشاندہی کریں۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اوور چارجنگ اور مسافروں کی دیگر شکایات سے متعلق خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
بلال اکبر نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرانے پر بھی پابندی ہوگی۔