اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جب کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہو گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیل کی تازہ بمباری مہم سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 25 افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ہفتے کے روز غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے بڑے اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 921ہو چکی ہے۔ وزارتی بیان کے مطابق ان میں 25 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023ء، جب غزہ میں جنگ کا آغاز ہوا تھا، سے اب تک وہاں مجموعی ہلاکتیں 50,277 تک پہنچ چکی ہیں۔

ایمبولینس پر فائرنگ کا واقعہ

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میںمشکوک گاڑیاں سمجھ کر چند ایمبولینسوں پر غلطی سے فائرنگ کی تھی، جب کہ حماس نے اس واقعے کو ''جنگی جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو جنوبی شہر رفح کے علاقے تل السلطان میں پیش آیا، جو مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

اسرائیلی فوج نے 20 مارچ کو رفح میں زمینی کارروائی شروع کی تھی، جو غزہ پر تقریباً دو ماہ کی جنگ بندی کے عملی طور پر خاتمے اور بمباری کے دوبارہ آغاز کے دو دن بعد ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ، ''اسرائیلی دستوں نے حماس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی اور حماس کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ چند منٹ بعد، مزید گاڑیاں مشکوک انداز میں فوجیوں کی طرف بڑھیں، فوج نے ان گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حماس اور اسلامی جہاد کے کئی دہشت گرد مارے گئے۔

‘‘

فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا گاڑیوں سے فوجیوں پر فائرنگ ہوئی تھی یا نہیں۔

اسرائیلی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ''ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ان مشکوک گاڑیوں میں کچھ ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔‘‘

ساتھ ہی اسرائیل نے ایک بار پھر اس بات کی مذمت کی کہ غزہ میں ''دہشت گرد تنظیمیںبار بار ایمبولینسوں کو دہشت گرد مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

‘‘

اس واقعے کے اگلے دن غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ تل السلطان سے بھیجی گئی چھ رکنی امدادی ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

جمعے کے روز اس ٹیم کے سربراہ کی لاش اور تباہ ہو جانے والی ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی ملنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ بتایا گیا تھا کہ فلسطینی ہلال احمر کی ایک اور گاڑی بھی اس واقعے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہےکہ 18 مارچ سے اب تک ''اسرائیلی فضائی حملوں میں سینکڑوں بچے اور دیگر عام شہری مارے جا چکے ہیں۔‘‘

جنگ بندی معاہدے کی کوششیں

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے ترجمان باسم نعیم نے جمعے کو کہا کہ حماس اور ثالثوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے متعلق بات چیت میں تیزی آئی ہے۔

نعیم کا کہنا تھا، ''ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں جنگی صورت حال کے خاتمے کے لیے حقیقی پیش رفت ہو گی، کیونکہ گزشتہ دنوں ثالثوں کے ساتھ اور ان کے درمیان رابطے تیز ہوئے ہیں۔‘‘

فلسطینی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ حماس کے نمائندے مصر اور قطر کے ثالثوں کے ساتھ جمعرات کی شام سے بات چیت میں مصروف ہیں، جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو بحال کرنا ہے۔

نعیم نے کہا کہ بات چیت کا مقصد جنگ بندی، سرحدی گزرگاہوں کا کھلنا اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔

ادارت: عاطف بلوچ، مریم احمد

متعلقہ مضامین

  • عید کے روز بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری، خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے
  • وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں، بلاول
  • غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 25 افراد ہلاک
  • جنگ بندی کے خاتمے سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 900 سے زائد فلسطینی شہید
  • کراچی میں آئی ایس او کے تحت عظیم الشان آزادی القدس ریلی کی ڈرون فوٹیج
  • غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں سے شدید مظالم کی نشاندہی ہو رہی ہے، اقوام متحدہ
  • غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 50فلسطینی شہید
  • اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید
  • غزہ پٹی: حماس کا ایک اور اعلیٰ عہدیدار ہلاک