Express News:
2025-03-30@12:33:14 GMT

اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 3 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ  سے زائد مالیت کی 150 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ بلیلی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد

لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 785 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج  کے قریب گاڑی سے 111.

6 کلو افیون اور 4.8 کلو چرس برآمد ہوئے۔  ملزم کو موقع سے گرفتارکیا گیا۔

کوسٹل لائن پسنی سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں 6 مشکوک پارسلز سے مجموعی طور پر 2.820 کلو چرس، 200 گرام آئس اور 120 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ مذکورہ پارسلز اسلام آباد، قصور، گوجرانوالہ اور جہلم بھیجے جانے تھے۔

فرقان آباد کراچی سے واٹر ٹینک میں چھپائی گئی 5.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔  اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2.4 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد

پڑھیں:

بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2311 کلو چرس برآمد

—فائل فوٹو

انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2 کلو آئس، 20 کلو چرس برآمد

انسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 66 کلو افیون اور 2311 کلو چرس برآمد کر لی۔

مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد کی گئی۔

 منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: پیشہ ور گداگروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، 56 گرفتار
  • لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • جدہ جانے والے مسافر کی سلائی مشین سے آئس ہیروئن برآمد، ویڈیو سامنے آگئی
  • جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری ، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عید پرمقررہ سے زیادہ کرایہ وصول پر کریک ڈاؤن کا حکم
  • اے این ایف آپریشنز میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
  • بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2311 کلو چرس برآمد
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کی 5کروڑ 85لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد
  • مصطفی عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کی 5 کروڑ 85 لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد