سیئول: جنوبی کوریا کے جنوبی علاقوں میں شدید جنگلاتی آگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق ہوگئے، 27 ہزار کے قریب  افراد بے گھر اور 200 سے زائد عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ گزشتہ دو دن قبل لگی تھی ، اس  وقت سے بھڑک رہی ہے اور اب تک 43,330 ایکڑ (17,535 ہیکٹر) زمین راکھ ہو چکی ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک پائلٹ اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا طیارہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

آگ نے قدیم بدھ مت کے مندر گونسہ (Gounsa) کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جہاں کئی تاریخی عمارتیں تباہ ہوگئیں، تاہم ایک آٹھویں صدی کا پتھر کا بُدھا محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

500 قیدیوں کو ایک حراستی مرکز سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تاہم جیل کو نقصان نہیں پہنچا،

سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اندونگ، اوئسونگ، سانچیونگ اور اولسان شامل ہیں۔ تیز خشک ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔

حکومت نے ملک بھر میں جنگلاتی آگ کا انتباہ “انتہائی خطرناک” سطح پر پہنچا دیا ہے، فوجی مشقوں کو معطل کرنے اور اضافی عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار فائر فائٹرز اور سرکاری اہلکار شامل ہیں جو سانچیونگ میں تیز ہواؤں کے سبب پھیلتی آگ میں پھنس گئے تھے۔

ذرائع کےمطابق 20 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو چکے ہیں،جنوبی کوریا کی حکومت نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مقامی حکام کو فوری ردعمل دینے، جنگلات میں داخلے پر پابندی لگانے اور مزید ریسکیو ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے، یہ جنوبی کوریا کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی جنگلاتی آگ ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا جنگلاتی آگ

پڑھیں:

سعودی ڈیجیٹل سسٹم سے ہم آہنگی نہ ہونے پر 80 ہزاروں پاکستانی حاجیوں کا سفرِ حج غیر یقینی

کراچی:

رواں سال 76ہزار 80ہزار پاکستانی حاجیوں کا حج خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ حج ایک ایسا فریضہ ہے جسے ادا کرنے کے لیے لاکھوں مسلمان زندگی بھر کی کمائی میں سے بچت کرتے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں اپنے گھر بلائے لیکن اس سال سعودی اتھارٹیز کی حج کے تمام امور کی ڈیجیٹلائزیشن سسٹم پر حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور وحج کی جانب سے نجی حج آپریٹرز کو نئے خودکار سسٹم سے متعلق آگاہی نہ دیے جانے اور پیشگی اقدامات نہ ہونے سے تقریبا 80 ہزار پاکستانی حاجیوں کا حج خطرے میں ہے۔

حج آپریٹرز کے مطابق مکہ، مدینہ، منیٰ اور عرفات میں حاجیوں کو ٹھہرانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین کا سفر حج مشکل ہوگیا ہے۔

حج آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چئیرمین فرقان عبدالقادر نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ 22 اکتوبر 2024 کو اس وقت پیدا ہوا جب سعودی حکام نے ایک نیا خودکار نظام متعارف کرایا لیکن پاکستانی وزارت مذہبی امور نے بھی بروقت اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے نجی حج آپریٹرز کو اس نئے سسٹم کے تحت درپیش مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی حج آپریٹرز کے مطابق ان کی جانب سے خودکار سسٹم کے تحت مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کی ایڈوانس میں بکنگ کرائے جانے کے باوجود اب تک سعودی دفاع مدنی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے حاجیوں کو ٹھہرانے کا اجازت نامہ نہیں دیا گیا ہے۔

نجی حج آپریٹرز نے ممکنہ بحران سے بچنے کی غرض سے اپنے اثاثے فروخت کرکے متعلقہ سعودی اتھارٹیز اور سروس پروائیڈرز کو ایڈوانس میں ادائیگیاں کی ہوئی ہیں۔ حج آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کی کمائی لگادی تاکہ وہ اپنے پاکستانی حاجی کسٹمرز کو بہتر سے بہتر سہولیات دے سکیں لیکن اب انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں۔

 اگر یہ بحران برقرار رہا تو نجی شعبے کے 80 فیصد حج آرگنائزر دیوالیہ ہوسکتے ہیں اور ہزاروں حاجیوں کا حج خطرے میں پڑجائے گا جس کا انہوں نے پتہ نہیں کب سے خواب دیکھا ہوا ہے۔

نجی حج آپریٹرز نے خادم حرمین شریفین، وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ضمن میں فوری مداخلت کرکے اس سنگین بحران کو حل کرائیں اور سعودی اتھارٹیز کے ذریعے حج ویزوں کے اجرا کی تاریخ 30 ذیقعد تک بڑھانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو میں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 25 افراد ہلاک
  • بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 16 افراد ہلاک
  • کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ، 4 افراد ہلاک و متعدد زخمی
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی
  • امریکا میں پیدل چلنا خطرناک: روزانہ 20 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے لگے
  • جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 27 ہوگئیں، 86 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر
  • کوئٹہ ، پولیس موبائل کے قریب خوفناک دھماکہ، 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی
  • بلوچستان میں ’مربوط‘ حملے، چھ افراد ہلاک: پولیس
  • سعودی ڈیجیٹل سسٹم سے ہم آہنگی نہ ہونے پر 80 ہزاروں پاکستانی حاجیوں کا سفرِ حج غیر یقینی