جواد ڈیرو کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے جواد ڈیرو کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل حسن اکبر کے بطور ہائی کورٹ جج تقرری کے بعد جواد ڈیرو کو عارضی چارج دیا گیا تھا۔
جواد ڈیرو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر 2018ء سے ای جی آفس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
جواد ڈیرو کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث حکومت سندھ نے انہیں ایڈووکیٹ جنرل سندھ تعینات کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایڈووکیٹ جنرل جواد ڈیرو
پڑھیں:
صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز صحافی وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی منظور کیا تھا۔ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر وحید مراد کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔
مزید پڑھیں: صحافی وحید مراد کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے
عدالت کی جانب سے اپیل قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائیکورٹ جانا چاہیے۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ عدالتی نظیریں موجود ہیں سیشن کورٹ میں ہی اپیل ہوگی۔
ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ دیا جانا قانونی طور پر درست نہیں، عدالت ریمانڈ کا آرڈر کالعدم قرار دیکر وحید مراد کو جوڈیشل کر دے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سائبر کرائم ایکٹ صحافی وحید مراد