ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو صوبے بھر میں ہڑتال کریں گے ؛ پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بسام سلطان : عیدمیں چندروزباقی، پردیسیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے ،حکومت نے عید سے قبل ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
لاری اڈاجنرل بس سٹاپ پرپردیسیوں کارش ہے ، عیدسےقبل ٹول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیامآل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نےٹول میں اضافےکومستردکردیا
ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےٹول میں25سے50فیصداضافہ کیاگیا،اگرٹول کےاضافےکوواپس نہ لیاتوہڑتال کرینگے،صوبہ بھرمیں سروس بندکرکےاحتجاج کیاجائےگا،لاہور سے چکوال کا کرایہ 1690 ، لاہور سے ٹوبہ کا کرایہ 1060 روپےلیاجارہاہے،لاہور سے ظفروال ، نارووال کا کرایہ 690 روپےلیاجارہاہے،سیالکوٹ 740 ، جھنگ 1250 ،گجرات کا کرایہ 590 روپے لیا جارہاہے،فیصل آبادکا700،ملتان2000،راجن پور3000اورپنڈی کاکرایہ1600لیاجارہاہے
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا کرایہ
پڑھیں:
سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ
سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے، نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار بچوں کو 30 ماہ میں پرائمری تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار آؤٹ آف اسکول چلڈرن کو 30 ماہ میں پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ منصوبہ کے حصول کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ، اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ٹی ای ڈی اے رسول بخش شاہ، ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سندھ عبدالجبار مری، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن مولابخش شیخ، ڈپٹی چیف ایڈوائزر جے آئی سی اے عابد گل اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ شراکت دار تنظیموں نے نمائندے بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا
اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر نان فارمل ایجوکیشن مراکز خصوصی طور پسماندہ علاقوں میں قائم کیے جائیں گے، اس ضمن میں پہلے مرحلے میں 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، میرپورخاص، تھرپارکر، اور عمرکوٹ کے ان علاقوں کو انتخاب کیا گیا ہے جہاں خواندگی کی شرح نسبتاً کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں نان فارمل ایجوکیشن کے حوالے سے باقائدہ نصاب بھی تیار کر لیا گیا ہے.
سیکریٹری زاہد علی عباسی نے کہا کہ حکومت روایتی تعلیمی نظام کے ساتھ غیر رسمی اقدامات پر بھی کام کر رہی ہے، غیر رسمی تعلیمی (این ایف ای) دینے کے اس اقدام سے 15 ہزار آؤٹ آف اسکول بچوں روایتی تعلیم نظام سے ہٹ کر تعلیم حاصل کرنے میں مدد دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ کا نصاب میں کمی، تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ
سیکریٹری تعلیم نے شراکت دار تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے میں لڑکیوں کی شراکت کے حوالے سے ترجیحی اقدامات بھی کریں۔
ڈائریکٹر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (ایل این ایف ای) سندھ عبدالجبار مری نے بتایا کہ ایکسلریٹیڈ پروگرام کے تحت غیر رسمی تعلیم کی اس کوشش سے 30 ماہ کے اندر بچوں اور بچیوں کی پرائمری تعلیم مکمل کرنے میں مدد کی جائے گی جبکہ پرائمری کورس مکمل کرنے کے بعد بچوں کو چھٹی کلاس میں ایڈمیشن لینے میں بھی مدد کی جائے گی، جس سے طلبا کو تعلیم کے سلسلے کو آگے میں آسانی ہو سکے گی۔
ڈائریکٹر نان فارمل ایجوکیشن نے کہا کہ پورا منصوبہ مفت تعلیم دینے کہ بنیاد پر ہے جس میں لرننگ مٹیریل اور دیگر مواد بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تعلیم کی تنزلی تیزی سے جاری، غیر فعال اسکول ساڑھے 3 ہزار سے متجاوز
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو این جی اوز اور سی بی اورز کی مدد سے چلایا جا رہا ہے تا کہ شفافیت کے پہلو کو بھی برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (ڈی ایل اینڈ این ایف ای) کی طرف سے 10 شراکت دار تنظیموں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے جبکہ شراکت دار تنظیموں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news این جی اوز سندھ سید سردار علی شاہ نان فارمل ایجوکیشن مراکز وزیر تعلیم