2025-03-28@16:10:08 GMT
تلاش کی گنتی: 7965

«منایا گیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) ڈسٹرکٹ کورٹ پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شہباز اور ناصر خان کے نام سے ہوئی ۔ شہباز ولد حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول شہباز کی عمر 25سے30سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی شخص کے خلاف تھانہ کرپا میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص...
    ریاض: امریکہ اور یوکرین کے حکام نے سعودی عرب میں ملاقات کی، جہاں روس کے ساتھ جزوی جنگ بندی پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے جلد خاتمے کے خواہاں ہیں، تاہم کریملن نے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ امریکی وفد نے اتوار کی رات یوکرینی حکام سے ملاقات کی، جبکہ روسی وفد کے ساتھ مذاکرات آج ہوں گے۔ یوکرینی وزیر دفاع رستم عمر اوف کے مطابق، مذاکرات میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ اور دیگر تکنیکی امور پر بات چیت جاری ہے۔ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک ممکنہ بلیک سی (بحیرہ اسود) جنگ بندی پر پیش رفت کی امید ظاہر کی اور کہا کہ اگر اس پر اتفاق...
    سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے عہدے سے برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد وہ بطور قائم مقام صدر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عدالت نے 7-1 کے فیصلے میں ان کا امیچمنٹ مسترد کر دیا، جس کے بعد سیاسی بحران میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر یون سک یول کو دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا۔ یون کے مواخذے کے بعد ہان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا، مگر جلد ہی انہیں بھی معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے آئینی عدالت کے تین نئے ججوں کی تعیناتی سے انکار...
    — فائل فوٹو لاہور کے علا قے شاہدرہ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔ قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    پشاور میں ہشنگری کے علاقے میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ Post Views: 1
    لاہور میں 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق افتخار اور آمنہ علی الصبح دفاتر جانے والوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ میاں بیوی کو آپریشن ونگ  نے گرفتار کیا۔ مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر پولیس سے بھی لُٹ گیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں آمنہ اور افتخار نے لاہور کے علاقوں ٹاؤن شپ ، گرین ٹاؤن سمیت مختلف حدود میں ڈکیتیاں کیں۔ ڈکیت میاں بیوی کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔  درجنوں وارداتیں کرنے والا میاں بیوی ڈکیت گینگ 6 سال بعد دوبارہ گرفتار ہوا۔ گرفتار جوڑے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    نائیجر (نیوزڈیسک)براعظم افریقا کے ملک نائیجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں جمعہ کو مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ وحشیانہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا میں واقع ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لیا اور لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی، اقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے...
    کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق 4 اپریل کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہو گی ۔یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات کی تقسیم  کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تقریب میں شریک  ہوئے،خاتون اول آصفہ بھٹو بھی تقریب میں...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو  گوجرانوالہ اور سمڑیال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان نے شہریوں سے مجموعی طور پر  ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے جب کہ متاثرہ شہریوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں خان یونس کے ناصر اسپتال پر فضائی حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسماعیل برہوم سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی میزائل اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ پر گرا، جس سے شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ایک "کلیدی دہشت گرد" کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، تاہم نشانہ بنائے گئے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسپتال کی تیسری منزل پر آگ بھڑکتی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم ان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب خان یونس اور...
    اقبال ؒ نے کہا تھا’’ جدا ہودیں سیاست سے رہ جاتی ہے چنگیزی‘‘ ہم نے دیکھ رہے ہیں، بھگت رہے ہیں ، آج سے نہیں پون صدی سے ۔ ابوالکلام نے تو کسی اور تناظر میں کہا تھا کہ’’ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا ‘‘ہم جس سیاست سے مسلسل ڈسے جارہے ہیں ، اس کی آنکھ میں شرم اور زبان وکردار میں حیا بھی باقی نہیں رہی ، ورنہ اس قدر سفاک بھی کوئی حکمران ہو سکتا ہے کہ قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر عوام کا مذاق اڑائے کہ ’’جانتے ہیں ، ان پر بڑا بوجھ ہے ، لیکن ہمارے پاس ان کے لئے کوئی ریلیف نہیں ۔‘‘ اور عین اسی دن گشتی مراسلے کے ذریعے کابینہ خود اپنی تنخواہوں...
    کسی بڑے عہدے کا اہل ہونے کے لئے زیادہ تعلیم یافتہ ہونا ضروری شرط نہیں ہے۔ آپ کے پاس احساس ذمہ داری ہے، خلوص نیت سے محنت کر سکتے ہیں اور ایماندار بھی ہیں تو دنیا میں کوئی بھی بڑا کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ پھر دنیا بھر کے عہدے کسی ایک گروہ یا مخصوص انسان کی وراثت نہیں ہیں۔ لہٰذا کوئی بھی بڑا اعزاز حاصل کرنے کیلئے یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس کالج یا یونیورسٹی وغیرہ کی کوئی ڈگری بھی ہو۔ امریکہ کے سابق صدر ہیری ایس ٹرومین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک غریب کسان کا بیٹا تھا اور اس کے پاس صرف ہائی سکول کے میٹرک کا سرٹیفکیٹ تھا، جو12اپریل 1945ء...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے متعدد علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے کے بعد اس نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کے کئی علاقوں میں کچھ دیر پہلے سائرن بجے جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا۔
    بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی بنگلا دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو میچ کے دوران سینے میں درد کی شکایت پر فوری اسپتال داخل کر دیا گیا۔ تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی۔ ابتدائی طور پر تمیم کی اسپتال منتقلی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کی اڑان کے مسئلے کی وجہ سے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ واقعہ ٹاس کے فوراً بعد 50 اوورز کے میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا تمیم اقبال محمڈن اور شائن پوکر کے درمیان میچ کی پہلی اننگز میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔...
    ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ موجودہ جعلی وفاقی حکومت بھی افغانستان کو نظر انداز کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، دہشت گردی کی آگ بجھانے کے لئے افغانستان سے تعلقات استوار کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امریکی وفد افغانستان سے بات چیت کے لئے پہنچ چکا ہے جبکہ ہماری جعلی وفاقی حکومت افغانستان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت نہ خود افغانستان سے مذاکرات کے لئے تیار ہے نہ ہمیں کرنے دیتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے بات...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔   قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...
    اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اڑارنی جنرل آفس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نئے نام بھی جاری کردیے ہیں اور دفتر کے کئی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اڑارنی جنرل آفس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نئے نام بھی جاری کردیے ہیں اور دفتر کے کئی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)ملک میں یکم اپریل سے ٹول ٹیکس میں رواں مالی سال چوتھی بار اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے، رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔این ایچ اے کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے، دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جب...
    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس کی جانب رکنے سے انکار کرنے والے گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک اس گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، انہیں شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی، پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری پولیس گاڑی، پہلی گاڑی پر جا چڑھی، اس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک شہری کی گاڑی بھی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)دوپہر کے ایک سے 4 بجے کا وقت ایسا ہوتا ہے جب متعدد افراد کو عجیب سستی اور غنودگی کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے لیے آنکھیں کھلی رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ایسی کیفیت میں جسمانی توانائی کم محسوس ہوتی ہے، جبکہ تھکاوٹ کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔ مگر درمیانی عمر یا بڑھاپے میں دوپہر کو غنودگی کا تجربہ روزانہ ہونے لگے تو یہ ایک سنگین مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔اس نشانی سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ آپ میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دوپہر میں...
    کیپ ٹاؤن: امریکہ سے بے دخل کیے گئے جنوبی افریقی سفیر ایبراہیم رسول وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایبراہیم رسول کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد واشنگٹن سے نکال دیا گیا تھا۔ ان کی بے دخلی کی وجہ ان کے ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت بنی۔ کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پر پہنچنے پر سینکڑوں حامیوں نے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایبراہیم رسول نے کہا، "ہمیں امریکہ چھوڑنے کا انتخاب نہیں دیا گیا، لیکن ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں"۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے "سفید فام نسل کشی کے جھوٹے دعوے" کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اپنی اقدار پر سمجھوتہ کیے بغیر واشنگٹن...
    اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں ترقی کر رہاہے یوم پاکستان پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف اور سروس چیفس کا خودمختاری کو یقینی بنانے کا عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کویومِ پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ دن جب ایک آزاد وطن کے قیام کا خواب حقیقت میں ڈھلنے کی راہ پر گامزن ہوا۔اعلامیے میں سروسز چیفس نے کہا...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مرکزی ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، کرپٹو کرنسی کے لین دین سمیت مختلف جرائم میں ملوث نکلا، ملزم کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ارمغان جعل سازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا، ملزم ارمغان رقم ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، ارمغان نے 2ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے پاس جو گاڑیاں ہیں، وہ بھی کرپٹو...
    بھارت(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان کو آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے ایک مستقل رکن رہے ہیں اور کھیل کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ لیکن عرفان پٹھان ہفتہ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے درمیان آئی پی ایل 2025 کے افتتاحی میچ کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان کو کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا کیونکہ براڈکاسٹرز سابق بھارتی...
    اسلام آباد: حالیہ رپورٹس کے مطابق قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینئر امت گپتا کو ریاستی سیکیورٹی نے گرفتار کر لیا ہے۔ امت گپتا پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ڈیٹا چوری اور دیگر ممالک کے لیے جاسوسی شامل ہے۔ امت گپتا، جو کہ معروف آئی ٹی فرم "ٹیک مہندرا" میں سینئر عہدیدار کے طور پر کام کر رہے تھے، کو تین ماہ سے قطری حکام کی حراست میں رکھا گیا ہے۔ قطری سیکیورٹی کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی وضاحت فراہم نہیں کی گئی، جس سے معاملے کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، گپتا کے والدین نے اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے قطر جانے کی...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔  پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان (بعد از وفات) سے نوازا گیا جو ان کی...
    لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر شروع ہونے والا واحد اردو اخبار نوائے وقت آج 85 برس کا ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر نوائے وقت کے مجید نظامی ہال میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا۔ نوائے وقت کا 23 مارچ 1940ء کو سفر کا آغاز ہوا، جس روز منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش ہوئی تو تحریک پاکستان کے سرگرم نوجوان، پرجوش لیڈر حمید نظامی مرحوم نے قائد اعظم کی ہدایت پر قیام پاکستان کی تحریک کو دوام بخشنے کیلئے نوائے وقت کا اجراء کیا۔ دو قومی نظریہ ہو، نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، مسلمانوں کے موقف و دین اسلام...
    لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں سروسز اسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کمال پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ "وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں”۔ ذرائع کے مطابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نوٹس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا۔ ان کے بیٹے عبداللہ پاشا نے والد کی صحتیابی کے لیے احباب سے دعا کی اپیل کی ہے۔ کمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 250 سے زائد فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے، جن میں کئی...
    MAKKAH: مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے دوران ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے، جہاں نئے تیار کردہ ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے، خاص طور پر ہنگامی حالات میں جب فوری طبی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: مسجد نبوی میں 120 ممالک کے 4,000 افراد کا اعتکاف، شاندار انتظامات یہ جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو تیزی سے قریبی اسپتالوں تک منتقل کیا جا...
    لاہور: پانی مثل آب حیات ہے مگر اس کی زیادتی انسان کو ہلاک بھی کر سکتی ہے، پچھلے ہفتے ڈبلن،آئرلینڈ کا باسی 59 سالہ سین اوڈنیل اپنا چیک اپ کرانے اسپتال گیا۔ طبی عملے نے اسے کافی پانی پینے کو کہا،سین چھ گلاس پی گیا، جلد اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اچانک ہارٹ اٹیک نے اسے اگلے جہان پہنچا دیا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں ایک وقت میں پانچ چھ گلاس پانی یا کوئی مائع ہرگز نہ پئیں، وجہ یہ کہ پانی کی زیادتی سے خون میں سوڈیم کی کمی ہو جاتی ہے، اس عالم میں پانی دماغ میں پہنچ کر اسے پْھلانے لگتا ہے۔ چونکہ دماغ سخت کھوپڑی میں مقید ہوتا ہے، لہذا مذید نہ پھول پائے تو...
    کراچی: گورنر سندھ، کامران خان ٹیسوری نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں عوام کی خدمت کے لیے وقف ہیں اور ان کی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں سحری سے تو رمضان کے بعد ہی باہر آؤں گا، کیوں کہ میں نے خود کو اس مقدس مہینے میں لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ مزید پڑھیں: گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، مرتضی وہاب انہوں نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائشیا، روس اور بنگلادیش کے قونصل جنرلز...
    ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کرلیا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 13 مارچ سے 19 مارچ 2025 کے درمیان ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سے 17 ہزار 886 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 247 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب اور 3 ہزار 17 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ...
    وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا جبکہ پنجاب کے تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لئے بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ دوسری جانب حکومت...
    ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی پوری تیاری تھی، سپیکر کو اجازت کیلئے خط بھی لکھا گیا جس کو منظور نہ کیا گیا جس پر احتجاجاً ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی، پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بالکل درست تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محمود خان...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگار پور کے قونصلر جنرل امین محمد لاکھانی کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور پاکستان کے لیےگراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔  ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی اعزازات کی تقریب میں پاکستان میں متعین سنگا پور کے اعزازی قونصلر جنرل امین احمد لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا دیا گیا۔ امین احمدلاکھانی 35سال سے سنگارپور کے اعزازی قونصل خانے میں بطور قونصلر جنرل دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی کوششوں کی...
    احمد منصور:  بلوچستان میں بھی دیگر صوبوں کی طرح یوم پاکستان جوش و خروش سےمنایا گیا۔  یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں مجموعی طور پر یوم پاکستا کی 626 تقریبات کا انعقاد ہوا، اس موقع پر مختلف کھیلوں کے 126 مقابلے ہوئے، ساتھ ہی پرچم کشائی کی 27 تقریبات منعقد ہوئی۔ اس  کے علاوہ 30 ریلیاں اور واکس، 141 سیمینارز، 31 تقاریر مقابلے منعقد ہوئے، جہاں شہریوں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے خاندانوں کی بھرپور شرکت کی ۔ اس کے علاوہ 22 مقامات پر قرآن خوانی، 4 مقامات پر بزمِ سخن کی نشستیں ہوئیں، 54 قومی رہنماؤں کے پیغامات جاری کیے گئے، 192 سوشل میڈیا مہمات چلائی گئیں۔ قلات ؛ 24...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے معروف کاروباری شخصیت حسین داؤد کو ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک ہلالِ امتیاز سے نواز دیا۔ حسین داؤد کو گراس روٹ سطح پر تعلیم کی بہتری کے لیے کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سائنس، تحقیق اور جدّت قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن پاکستان میں ابھی تک ان شعبوں میں مضبوط بنیادیں استوار کرنے کے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے۔ حسین داؤد نے اس خلا کو دیکھتے ہوئے ٹی ڈی ایف میگنیفائی سائنس سینٹر کا آغاز کیا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے...
    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستانی ناظم الامور نے یوم پاکستان پر اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ تاریخی قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا راستہ متعین کیا، بانیان پاکستان نے ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دیکھا جو انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی ہو۔ فرانس: پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد تقریب میں سفیر پاکستان ممتاز...
    یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد اور جاز کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ماہر تعلیم اور معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسنین عابدی کو تعلیم کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں صدر آصف زرداری نے ستارۂ امتیاز سے نوازا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیاسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔ ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید، سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید،...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آج یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، خواتین، بچے اور سفارتخانے کے عملے نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی سے کیا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی سنائے گئے، جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی طلبہ کے ایک گروپ نے ملی نغمے پیش کیے، جس سے تقریب کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ اپنے...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، میڈیا نمائندگان اور قونصل خانے کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قونصل جنرل حسین محمد نے قومی پرچم کشائی سے کیا۔ اس موقع پر صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔(جاری ہے) اپنے خطاب میں حسین محمد نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام...
    عیسی ترین : پشین میں پولیس لائن پر دستی بم حملہ  کیا گیا  پشین ، پولیس لائن کے مین گیٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ، ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،  واضح رہے آج ہی باجوڑ میں پولیس اہلکار کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی اور اہلکار دھماکہ سے محفوظ رہا۔ یہ  پولیس پر حملے کا آج  دوسرا واقعہ ہے ۔  ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ تھانہ لوئی سم کی حدود میں پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا اس دوران اُسے زور بنڈی میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار دھماکہ سے محفوظ رہا۔یاد رہے کہ مذکورہ پولیس...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث القادری کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی کمپیرینگ حافظ زاہد علی نے کی، جبکہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حاصل کی۔ اس موقع پر استاد شاہ جہاں اور ڈاکٹر اکرم شہزاد نے حمد و نعت پیش کیں، جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(جاری ہے) تقریب میں مسلم لیگ ن کے تمام عہدیداران اور ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ محمد غوث القادری نے خطاب میں تمام پاکستانیوں کو یومِ پاکستان کی...
    NEW DEHLI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں سنگین الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان رواں سیزن کا پہلا میچ ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سجائی گئی آئی پی ایل کی رنگارنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اسٹارز نے شرکت کی لیکن وہاں پر عرفان پٹھان کی عدم موجودگی کی نشان دہی...
    پشاور: وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امریکی وفد افغانستان سے بات چیت کے لئے پہنچ چکا ہے جبکہ ہماری جعلی وفاقی حکومت افغانستان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت نہ خود افغانستان سے مذاکرات کے لئے تیار ہے نہ ہمیں کرنے دیتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے بات چیت کرسکتا ہے تو ہماری جعلی وفاقی حکومت کیوں نہیں کرسکتی؟  جعلی وفاقی حکومت کی افغانستان کے حوالے سے خارجہ تعلقات سوالیہ نشان ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت کب خواب غفلت سے بیدار ہوگی؟ افغانستان سے...
      استنبول:  ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا  ۔ عدالت نے کہا کہ اکرام امام اوغلو اور کم از کم 20 دیگر افراد کو بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے جیل بھیجا گیا ہے، جبکہ دہشتگردی سے متعلق تحقیقات کے بارے میں ایک علیحدہ فیصلہ ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔ حزب اختلاف کے مقبول میئر اکرام اوغلو جو صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف ہیں، انہیں 2028 کے صدارتی انتخابات کے لیے حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی کے امیدوار نامزد کیے جانے سے چند روز قبل بدھ کے روز گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اکرام اوغلو کو بدعنوانی اور ایک دہشتگرد تنظیم کی...
    ظفر علی کے بھائی نے الزام لگایا کہ انہیں پیر کے روز تین رکنی عدالتی کمیشن کے سامنے گواہی دینے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں گزشتہ برس 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے سلسلے میں پولیس نے متنازعہ مذہبی مقام شاہی جامع مسجد کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 24 نومبر کو سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہنگامہ ہوا تھا جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 29 پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اور سماجوادی پارٹی...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز سے نواز دیا، ان میں سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوانِ صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ...
    راولپنڈی میں غلط پارکنگ سے پولیس کے گاڑی اٹھانے کی ویڈیو سوشل پر ڈالنے پر شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کرلیا گیا۔راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ٹریفک وارڈن عمران سکندر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا۔شہری کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ21 کی سب سیکشن ون ڈی کے تحت درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملزم نے غلط پارکنگ پر کھڑی گاڑی اٹھانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی کا قانون کے مطابق غلط پارکنگ پر چالان ٹکٹ بھی جاری کیا گیا، گاڑی دکان کے باہرکھڑی تھی، دکان مالک نے ویڈیو بنائی، دکان...
    وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر 5 روزہ تعطیلات، وفاقی حکومت نے منظوری دیدی وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ انٹر سیکشنز مارکیٹوں اور بازاروں میں گداگروں کی روک تھام کریں، گداگروں کو دوبارہ آنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں اور انھیں گرفتار کرکے پولیس کی مدد سے این جی اوز اور رفاہی اور سماجی اداروں کے حوالے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو عید کے موقع پر پیشہ ور گداگروں کی روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ گداگروں کے خلاف مہم کو موثر بنائیں۔ کمشنر افس سے جاری کردہ ہینڈ آوٹ کے مطابق گزشتہ 22 روز میں 220 گداگروں کو گرفتار کیا...
    سٹی 42: پاکستان میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز کی دیکھ بھال کرنے والی قومی اتھارٹی این ایچ اے نے رواں سال ٹول ٹیکس میں دوسری بار اضافہ کر دیا ہے۔این ایچ اے کی ویب سائٹ پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے۔شاہراہوں پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5،...
    پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان: صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے اپنے والد کی جگہ ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔ صدر مملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ این ایچ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا، شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے اور ویگن سے 150 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس ٹول ٹیکس میں اضافہ دوسری مرتبہ ہوگا جبکہ رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، اس سے قبل جنوری میں این ایچ اے کی جانب سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اسی طرح بس سے 250 روپے، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایوا ن صدر میں سول اعزازات کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹوبھی موجود تھیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کوملک کیلئے بہترین خدمات پرنشان پاکستان بعدازوفات کا اعزاز دیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹوکو ملک کیلئے شاندارخدمات پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈنشان پاکستان عطاکیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹوکا اعزازان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔تقریب میں ایئرمارشل ریٹائرڈ راجہ شاہدحامد مرحوم کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیازعطاکیا گیا،نشان امتیاز ان کی بیوہ نورین شاہد نے موصول کیا،...
    فوٹو: فائل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کردیا گیا۔مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو سول ایوارڈز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں دفاع، سیاست، تعلیم، معاشیات، طب، سائنس، فنون لطیفہ، اسپورٹس، میڈیا اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ اُن کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا، اس موقع پر اُن کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔دوران تقریب سلطان علی الانہ کو اُن کی...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کوئٹہ کے سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں  نامزد افراد پر قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، لوگوں کو اکسانے سمیت 16 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف 2 مقدمات اس سے قبل بھی درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے مختلف رہنماؤں کے خلاف سول لائن تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکْجہتی کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و کامیڈی شو جج ارچنا پورن سنگھ کی اپنے ہی بیٹے کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچادی۔ ارچنا پورن سنگھ نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ’جانکی رام‘ اور ‘نادانیاں‘ شامل ہیں، جن میں انہوں نے معاون کردار ادا کیے۔ بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’مس بگینزا‘ کا منفرد کردار نبھانے والی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے متعدد فلموں میں معاون کردار ادا کیے اور اپنی خاص پہچان بنائی۔ ارچنا پورن سنگھ ’جلوہ‘ ، ’اگنی پت‘ ، ’سوداگر‘ ، ’شعلہ اور شبنم‘ ، ’راجا ہندوستانی‘ ، ’دے دنا دن‘ ، ’مستی‘ اور ’بول بچن‘ جیسی فلموں...
    نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے برطرف کردیا۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا...
    دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں، قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ،جس میں سفارتی عملے ، ان کے خاندانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارت، روس، بلیجئم، متحدہ عرب امارات، برسلز، بیجنگ سمیت دیگر ممالک میں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا گیا جس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر صدرمملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جس میں انہوں نے قوم...
    رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک...
    پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم کشائی سے ہوا جس میں قونصل جنرل خالد مجید کے ساتھ او آئی سی سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری جنرل آفتاب احمد کھوکھر اور قونصل خانہ کے دیگر افسران بھی شامل تھے،پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا، جس نے شرکا کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید اجاگر کر دیا۔...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما نے اپنے گھرسے بڑی مقدار میں جلے ہوئے نوٹوں کے نکلنے کے واقعے کو بالکل بے وقوفانہ اور ناقابل یقین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتے کو جسٹس یشونت ورما کے رہائش گاہ سے مبینہ طور پر جلنے والی کرنسی کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردیں، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ کے جج نے اپنے عمارت سے کسی بھی کرنسی نوٹ کے نکالے جانے یا ضبط کیے جانے کی سختی سے تردید کردی۔ بھارتی چیف جسٹس نے سنجیو کھنہ کے ذریعے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے سوالات کے جواب میں جسٹس ورما نے کہا ہے کہ یہ فرض کرتے ہوئے ہوئے کہ ویڈیو...
    رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق  نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ لوئی سم باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق  نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ ڈی پی او  کے مطابق باجوڑ پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع...
     پشاور کے تھانہ لوئی سم  باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق  نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ڈی پی او  کے مطابق باجوڑپولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل  بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 764 افسران اور جوانوں کو مختلف فوجی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 افسران کو ہلالِ امتیاز، 122 کو ستارہ امتیاز اور 133 کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔ مزید برآں، دو افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ 227 کو تمغہ بسالت دیا گیا۔ اس کے علاوہ 82 افسران اور جوانوں کو امتیازی اسناد جبکہ 185 کو آرمی چیف تہنیتی کارڈ عطا کیے گئے ہیں۔ مزیدپڑھیں:’ایسے جہاز میں بٹھاتے ہی کیوں ہو...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلع میں آپریشن کلین اپ کے دوران کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا،  کوہاٹ، ہنگو، کرک کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا اور   کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔پولیس  نے بتایا کہ پولیس حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے جلا دئے گئے ۔آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  آپریشن کلین اپ کا مقصد خیبرپختونخوا سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہے.  امن و امان میں خلل ڈالنے والے آخری دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔
    سٹی 42 : یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔   یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوارن آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی کی گئی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے، جبکہ پاک فوج کے چاک...
    عیدالفطر پر وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری School WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31مارچ سے 4اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7اپریل سے ہو گا۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے نوٹس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31مارچ سے 2اپریل تک تین دن کے لیے بند رہیں...
     احمد منصور : شمالی وزیرستان میں یومِ پاکستان 2025 کے حوالے سے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا  شمالی وزیرستان میں یومِ پاکستان  انتہائی جوش و خروش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا-موقع کی مناسبت سے سکولوں کے طلباء نے تقاریر، فن پاروں اور ملی نغموں کے ذریعے  وطن عزیز سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔تقریبات کے دوران شہدا کی قربانیوں کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور امن کے قیام کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہا گیا۔میرانشاہ میں مقامی ٹیموں کے مابین فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول انتظامیہ،  مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر جی اوسی میران شاہ میجر جنرل عادل افتخار  نے...
    ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی گراں قدر خدمات کا قومی سطح پر اعتراف، صدر مملکت کی جانب سے عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عرفان میمن کو ستارہ امتیاز انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا،عرفان میمن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 35ویں کامن سے ہے ،عرفان میمن بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات ہیں،عرفان میمن سے اس قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی تعینات رہے ،عرفان میمن اس سے قبل ڈی جی فوڈ اتھارٹی...
    پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ 85 ویں یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو سول اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یہ اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ اس موقع پر بھٹو کے نواسے اور پی پی چیئرمین بلاول...
    خیبرپختونخوا پولیس نے جنوبی اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹیڈ کلین اپ آپریشن شروع کردیا، اور اور پہلے روز دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے مسمار اور نذر اتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پشاور میں واقع سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے سنگم پر دُور افتادہ پہاڑی سلسلے میں اہم کارروائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید آپریشن کلین اپ کے نام سے شروع اس کارروائی کے دوران شواکئی، تخت کلے اور پلوسی بانڈہ کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران میں دہشتگردوں کا پیچھا کیا گیا، تاہم...
    یوم پاکستان ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلی ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلی ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے...
    پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں پر چل کر ترقی کررہا ہے، مسلح افواج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کویومِ پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ دن جب ایک آزاد وطن کے قیام کا خواب حقیقت میں ڈھلنے کی راہ پر گامزن ہوا۔ اعلامیے میں سروسز چیفس نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، امید اور ثابت قدمی کی علامت ہے، جو...
    انور عباس : قاہرہ, مصر میں آج یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا,  ترجمان پاکستانی سفارتخانہ, قاہرہ  کے مطابق پاکستان کے 85ویں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ,ناظم الامور ڈاکٹر رضا شاہد نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا,  اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں,تقریب میں صدرمملکت، وزیر اعظم، اور نائب وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے,پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور مصر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی,قبل ازیں، ایوانِ صدر کے چیمبرلین نے پاکستانی ناظم الامور سے ملاقات کی,انہوں نے عرب جمہوریہ مصر کے...
    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان کے لیے بورڈ کی جانب سے 2600 روپے فیس مقرر کیا گیا ہے تاہم بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے مقررہ شرح سے زائد فیس طلباء و طالبات سے وصول کیا گیا ہے۔ اس...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔ این ایچ اے کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے۔ دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جبکہ بڑے ٹرکوں سے 550 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 سمیت کئی بڑی موٹر...
    یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ بانی پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات کی تقسیم  کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ ایوان...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سے ڈر، دباؤ، ظلم و تشدد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، کشمیری عوام کو ڈر و خوف کے بنا سڑکوں پر آکر بھارتی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے اسکے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ متعلقہ فائیلیںغلام نبی پروانہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ پولیس محکمے میں سات سال کام کیا اور پھر تقریباً انیس برس مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ غلام نبی پروانہ سماجی کارکن کی حیثیت سے فعال ہیں اور غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی...
    اسلام ٹائمز: سید ارتضیٰ حسین، سابق ڈائریکٹر جنرل دفتر خارجہ نے اپنی کتاب Compromise with Conciliation کے باب Goukal Episode میں اس واقعے کو تفصیل سے قلم بند کیا ہے۔ انہوں نے عراقی سفیر شیخ عبدالقادر جیلانی سے ملاقات میں عبدالحسین کے حق میں احتجاج کیا، مگر عراقی حکومت نے معافی کا ہر راستہ بند کر دیا۔ ارتضیٰ حسین لکھتے ہیں کہ اپنے 35 سالہ سفارتی کیریئر میں انہوں نے پہلی بار صبر کھو کر بلند آواز میں احتجاج کیا، مگر یہ بے سود رہا۔ صدام حسین کے ہاتھوں عبدالحسین جیٹھا گوکل کی شہادت نہ صرف ایک فرد کا نقصان تھی، بلکہ انسانیت، انصاف اور زائرین کی خدمت کا گلا گھونٹنے کے مترادف تھی۔ تحریر: سید نثار علی ترمذی ...
    لاہور: یومِ پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مینارِ پاکستان میں ملک کا سب سے بڑا لیزر لائٹ شو منعقد کیا گیا۔ اس شاندار تقریب میں پہلی مرتبہ منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کرنے والوں کو روشنیوں سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔   رات گئے مینار پاکستان سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا جس کا دلکش نظارہ دور سے دیکھنے پر بھی واضح تھا۔ لیزر لائٹ شو کے دوران مینارِ پاکستان پر چاند، ستارہ اور قومی پرچم کی شبیہ ابھری جبکہ اس کا ہر حصہ روشنیوں میں نہا گیا۔   مینارِ پاکستان کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کو لیزر لائٹ کی مدد سے نمایاں کیا گیا، جس سے اس کا فرشی ستارہ اور تعمیراتی حسن اور...
    اسلام ٹائمز: مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مجلس عزاداری، ماتم اور تابوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ علامہ شاکر حسین میثم نے مصائب پڑھے۔ اسکے بعد شبیہہ تابوت کے ساتھ ماتم اور سینہ زنی کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی پورے ملک کی طرح 21 رمضان المبارک کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سمیت کرم کے کل 200 سے زیادہ امام بارگاہوں میں یوم شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزا، ماتم، سینہ زنی اور شبیہ تابوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مجلس عزاداری، ماتم اور تابوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ علامہ شاکر حسین میثم نے مصائب پڑھے۔ اسکے بعد شبیہہ تابوت کے ساتھ ماتم اور سینہ زنی...
    لاس کروسیس: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ لاس کروسیس پولیس کے مطابق فائرنگ جمعہ کی رات 10 بجے اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ فائر چیف مائیکل ڈینیئلز کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کو ایڈوانس علاج کے لیے ایلبو، ٹیکساس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا،...