نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما نے اپنے گھرسے بڑی مقدار میں جلے ہوئے نوٹوں کے نکلنے کے واقعے کو بالکل بے وقوفانہ اور ناقابل یقین قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتے کو جسٹس یشونت ورما کے رہائش گاہ سے مبینہ طور پر جلنے والی کرنسی کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردیں، جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ کے جج نے اپنے عمارت سے کسی بھی کرنسی نوٹ کے نکالے جانے یا ضبط کیے جانے کی سختی سے تردید کردی۔

بھارتی چیف جسٹس نے سنجیو کھنہ کے ذریعے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے سوالات کے جواب میں جسٹس ورما نے کہا ہے کہ یہ فرض کرتے ہوئے ہوئے کہ ویڈیو فوراً واقعے کے وقت کی ہے، یا اس جگہ پر لی گئی ہو، میں سختی سے تردید کرتا ہوں کہ وہاں سے کوئی بھی کرنسی نوٹ ضبط یا بازیاب نہیں کی گئی۔
جسٹس ورما نے کہا کہ وہ 14 مارچ کو واقعے کی رات اپنے گھر میں موجود نہیں تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی اور عملے نے انہیں بتایا کہ حکام نے آتشزدگی بجھانے کے بعد کسی بھی جلی ہوئی کرنسی کے تھیلے نکالنے یا لے جانے کا کوئی ثبوت نہیں دکھایا۔

جسٹس نے ورما نے کہا کہ اپنے جواب میں کہا کہ جو چیز مجھے حیران کن لگتی ہے وہ یہ ہے کہ کسی بھی جلی ہوئی کرنسی کے تھیلے کا مکمل طور پرغائب ہونا ہے، جنہیں کبھی بازیاب یا ضبط نہیں کیا گیا۔ ہم یہ واضح طور پر کہتے ہیں کہ نہ تو میری بیٹی، پی ایس، اور نہ ہی گھریلو عملے کو یہ جلی ہوئی کرنسی کے تھیلے دکھائے گئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے عملے نے مجھے بتایا کہ وہاں سے کیسی بھی کرنسی کو نہیں نکالا گیا جو مبینہ طور پر سائٹ پر پائی گئی ہو یا جو عمارت سے نکالی گئی ہو۔

دہلی پولیس کمشنر نے جسٹس ورما کے رہائش گاہ سے جلی ہوئی نوٹوں کے ایک تھیلے کی بازیابی کی ویڈیو دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کی۔

اپنے عمارت سے جلی ہوئی نقدی نکالے جانے کی تردید کرتے ہوئے جسٹس ورما نے کہا کہ جو چیز صاف کی گئی وہ ملبہ تھا اور جو کچھ ان کے مطابق بچایا جا سکتا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بچوں کا نازیبا مواد دیکھنا، محفوظ رکھنا جرم قرار دے دیا
انہوں نے اپنی بات کو دہراے ہوئے کہا کہ عملے کو سائٹ پر موجود کسی بھی نقدی یا کرنسی کے باقیات دکھائے نہیں گئے۔

جسٹس ورما نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا نہ تو انہوں نے اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے اپنے اسٹور روم میں کوئی نقدی رکھی تھی، جسٹس ورما نے کہا کہ وہاں نقدی رکھنے کا خیال ”بالکل بے وقوفانہ“ ہے۔

چیف جسٹس دہلی ہائی کورٹ جسٹس یشونت شرما نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ تصور یا تجویز کہ ہم نے یہ نقدی رکھی یا ذخیرہ کی وہ بالکل بے وقوفانہ ہے۔

انہوں یہ تجویز کہ کوئی نقدی کو کھلے، آزادانہ طور پر رسائی حاصل کرنے والے اور عام طور پر استعمال ہونے والے اسٹور روم میں رکھے گا جو عملے کے رہائشی حصے کے قریب یا کسی ویئر ہاؤس میں ہو، یہ ناقابل یقین اور غیر معقول بات ہے۔

جسٹس یشونت ورما نے کہا کہ ان کی رہائش گاہ پر نقدی ملنے کے الزامات واضح طور پر انہیں پھنسانے اور بدنام کرنے کی سازش دکھائی دیتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:مندر میں کروڑوں کا نذرانہ، عطیات کی صورت سونا اور چاندی کی بارش

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جسٹس ورما نے کہا ورما نے کہا کہ انہوں نے جلی ہوئی چیف جسٹس کرنسی کے نے اپنے کسی بھی

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کیلیے مقرر

لاہور:

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے 27مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی سربراہی سے دستبردار
  • علیمہ خان کا قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تحفظات کا اظہار
  • بانی پی ٹی آئی منگل ‘ جمرات کی ملاقات بحال ‘ ملنے والا میڈیا ٹاک نہیں کرے گا : اسلا م آباد ہائیکورٹ 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں 2 دن کی ملاقات بحال کر دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی، میڈیا ٹاک پر پابندی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے دو دن کی ملاقات بحال کر دی، میڈیا ٹاک نہ کرنیکا حکم
  • لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون معطل ہونے کا مرکزی کیس سماعت کیلیے مقرر