اسلام آباد، ڈسٹرکٹ کورٹ پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ملک نجیب ) ڈسٹرکٹ کورٹ پیشی پر آئے افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شہباز اور ناصر خان کے نام سے ہوئی ۔ شہباز ولد حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول شہباز کی عمر 25سے30سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی شخص کے خلاف تھانہ کرپا میں قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی، میڈیا ٹاک پر پابندی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کے دن مختص کر دیے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی منگل کے روز ملاقاتیں کرا رہے ہیں، دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نے حکم دیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گیں، جو بھی عمران خان سے ملے گا اسے میڈیا پر کسی قسم کا بیان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عدالت نے کہا ہے کہ ملاقات کرنے والوں کی فہرست عمران خان کے کوآرڈینیٹر خود فراہم کریں گے، ملاقات کے دوران سیکیورٹی اہلکار ملاقاتیوں سے کچھ فاصلے پر رہیں گے تاکہ گفتگو کی رازداری برقرار رہے۔ اس اقدام کا مقصد ملاقاتوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ہدایت کی کہ عمران خان کی بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ کو درخواست دیں۔