پشاور، نامعلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ لوئی سم باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق باجوڑ پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی پی او
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے اس کے علاوہ قلات کے علاقے منگچر میں 4 مزدوروں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں گشت پر ماماور تھی، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منصوراحمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر شامل ہیں، اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ قتل کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے اس واقعے میں مسلح حملہ آوروں نے کلی ملنگ زئی میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق صادق آباد پنجاب سے تھا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے اور قلات میں مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے، حکام کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔