لاہور میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کے علا قے شاہدرہ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔
قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قتل کر
پڑھیں:
کراچی: تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی
شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔
شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جارہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔