WE News:
2025-03-25@13:38:39 GMT

ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

ماہ رنگ بلوچ کے خلاف 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ کوئٹہ کے سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں  نامزد افراد پر قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، لوگوں کو اکسانے سمیت 16 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف 2 مقدمات اس سے قبل بھی درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے مختلف رہنماؤں کے خلاف سول لائن تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکْجہتی کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے پر حملہ کرکے جعفر ایکسپریس میں مارنے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے ور اس دوران ہاکی چوک پر ایمبولینس کی ڈرائیو کر کو زد و کوب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

جبکہ مغربی بائی پاس کو احتجاجاً بند کرنے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان ور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بروری روڈ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

شٹر ڈاؤن ہڑتال

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ قلات، مستونگ، خضدار، لسبیلہ، خاران، سمیت کئی اضلاع میں بی وائی سی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے سبب ان علاقوں میں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز بلوچ یک جہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج مؤخر کردیا گیا تھا جس کا سلسلہ قمبرانی روڈ پر دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

موجودہ حالات کے پیش نظر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو رابطہ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بولچ یکجہتی کمیٹی شٹرڈاؤن ہڑتال کوئٹہ ماہ رنگ بلوچ مقدمہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کوئٹہ ماہ رنگ بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی ماہ رنگ بلوچ درج کیا گیا کمیٹی کی کے خلاف گیا ہے

پڑھیں:

یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

معروف ڈیلی وی لاگر، یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کی جانب سے نیا پر فیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

رجب بٹ کے خلاف یہ نیا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں۔

ان کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا، 6کارکن گرفتار
  • کراچی: فوارہ چوک کے قریب احتجاج پر مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، بلوچ یکجہتی  کمیٹی کے 18  ارکان گرفتار 
  • ماہ رنگ بلوچ کے خلاف تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج، بی وائی سی کا احتجاج جاری
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ موجود غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، کمشنر کوئٹہ
  • ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد بلوچ رہنما گرفتار، بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا