پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، قومی پرچم بھی لہرایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستانی ناظم الامور نے یوم پاکستان پر اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ تاریخی قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا راستہ متعین کیا، بانیان پاکستان نے ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دیکھا جو انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی ہو۔
تقریب میں سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا،
سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان سے اب تک پاکستانیوں اور عوام نے ہر محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری بہادر مسلح افواج داخلی و خارجی خطرات کے خلاف ڈھال ہیں، پاکستان پُرامن بقائے باہمی اور اجتماعی فلاح کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے، کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید پاکستان کے سفارتکاری اور بات چیت سے مسائل کے حل کے عزم کی تصدیق ہے۔
سعد احمد وڑائچ نے مزید کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کےلیے تعمیری روش ناگزیر ہے، ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ خطے کیلئے روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہو سکتا، جموں و کشمیر کے تنازع کا حل یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعد احمد وڑائچ نے یوم پاکستان
پڑھیں:
روم، پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب
اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر سفارتخانے کے میں پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کے سفیر پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.12 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستان کے سفیر علی جاوید نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی منصفانہ اور قانونی جد و جہد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر علی جاوید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طویل ترین قراردادوں پر عمل درآمد کرائے، سفیر نے کشمیر کاز اور مسئلہ فلسطین کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے سفیر نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.12 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کو سراہا، سفیر نے 2024ء میں 1.13 بلین ڈالر کے حساب سے لگاتار تیسرے سال اٹلی کی طرف سے درآمد کی گئی بے مثال بلین ڈالر مالیت کی پاکستانی مصنوعات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 1.5 بلین ڈالر کے قریب ہے، سفیر نے پاک اٹلی سٹریٹجک تعلقات میں نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔