یوم پاکستان؛ آزاد کشمیر میں پروقار تقریب، یادگاری دیوار کا افتتاح کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
سٹی 42 : یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔
یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوارن آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی کی گئی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا ۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے، جبکہ پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن پر پرچموں کی سلامی پیش کی ۔
تقریب میں شریک عوام نے پاکستان ذندہ آباد ،کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
کوہالہ میں کشمیری ہیروز سید علی گیلانی ،سردار ابراھیم اور سردار عبد القیوم خان کی تصاویر سے مزین یادگاری دیوار کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اذاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر اذاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی اور محبت کی علامت انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کے
پڑھیں:
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، قومی پرچم بھی لہرایا گیا
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستانی ناظم الامور نے یوم پاکستان پر اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ تاریخی قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا راستہ متعین کیا، بانیان پاکستان نے ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دیکھا جو انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی ہو۔
تقریب میں سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا،
سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان سے اب تک پاکستانیوں اور عوام نے ہر محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہماری بہادر مسلح افواج داخلی و خارجی خطرات کے خلاف ڈھال ہیں، پاکستان پُرامن بقائے باہمی اور اجتماعی فلاح کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے، کرتارپور راہداری معاہدے کی تجدید پاکستان کے سفارتکاری اور بات چیت سے مسائل کے حل کے عزم کی تصدیق ہے۔
سعد احمد وڑائچ نے مزید کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کےلیے تعمیری روش ناگزیر ہے، ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ خطے کیلئے روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہو سکتا، جموں و کشمیر کے تنازع کا حل یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ضروری ہے۔