صدرمملکت نے سنگاپور کے قونصلر جنرل امین لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگار پور کے قونصلر جنرل امین محمد لاکھانی کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور پاکستان کے لیےگراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی اعزازات کی تقریب میں پاکستان میں متعین سنگا پور کے اعزازی قونصلر جنرل امین احمد لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا دیا گیا۔
امین احمدلاکھانی 35سال سے سنگارپور کے اعزازی قونصل خانے میں بطور قونصلر جنرل دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی کوششوں کی بدولت باہمی تجارت اور کاروبار کو عروج حاصل ہوا اور پاکستانیوں کے لیے ویزہ کے اجراء میں آ سانیاں پیدا ہوئیں۔
امین احمد لاکھانی کی کوششوں کی بدولت دو لاکھ پاکستانیوں کو ویزوں کا اجرا کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر ہاؤس سندھ میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب
کراچی:یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئے۔ جبکہ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز، صوبائی سیکریٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔
گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔
گورنر سندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک کے چیف فنانشل آفیسر سید عمران علی شاہ، منیزہ شمسی، ناظم الدین فیروز ، زاھد احمد غارب اور حنین حسین لاکھانی (مرحوم) کوستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔
اس کے علاوہ معروف شاعرہ امبرین حسیب امبر کو گورنر سندھ نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔
گورنر سندھ نے مقصود احمد، جوزف کوٹس، ریئر ایڈمرل (ر) تنویر احمد اور وارث پنجانی (مرحوم) کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔