پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم کشائی سے ہوا جس میں قونصل جنرل خالد مجید کے ساتھ او آئی سی سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری جنرل آفتاب احمد کھوکھر اور قونصل خانہ کے دیگر افسران بھی شامل تھے،پس منظر میں قومی ترانہ بجایا گیا، جس نے شرکا کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید اجاگر کر دیا۔ تقریب میں پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ میں گہری جڑیں رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ تقریب کے دوران وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے شہدا کی قربانیوں کو پاکستان کی بقا اور استحکام کا ضامن قرار دیا اور ان کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے شرکا نے بھی اس موقع پر اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ یوم پاکستان کی اس شاندار تقریب نے حب الوطنی کے جذبات کو مزید تازہ کر دیا اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ایک نیا عزم پیدا کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم پاکستان کی تقریب کا
پڑھیں:
ایوان صدر میں تقریب ‘ 44افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے 44 افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ پیر کو یہاں ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، سینئر سرکاری حکام اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ ہلال امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں ائیر مارشل محمد سرفراز، ائیر مارشل کاظم حماد، ائیر مارشل شکیل غضنفر، میجر جنرل سعید الرحمن سرور، میجر جنرل ندیم فضل، ائیر وائس مارشل شکیل صفدر، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، مٍیجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل الیاس، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل محمد عاصم خان، میجر جنرل ندیم یوسف، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نور ولی خان، میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل محمد ندیم اشرف، میجر جنرل نسیم انور، میجر جنرل عمر احمد شاہ، میجر جنرل محمد شاہد صدیق، میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، میجر جنرل سید علی رضا، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان، ریئر ایڈمرل عامر محمود، میجر جنرل عبدالسمیع، میجر جنرل محمد یاسر الٰہی، ریئر ایڈمرل امتیاز علی، میجر جنرل کمال انور چوہدری، میجر جنرل منیر الدین، میجر جنرل احسن وقاص کیانی، میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ، میجر جنرل عدنان سرور ملک، میجر جنرل عمر مقبول، میجر جنرل اظہر یاسین، ریئر ایڈمرل خیبر زمان، ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر، میجر جنرل ظہیر اختر اور میجر جنرل محمود سلطان شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نیول ایوی ایشن بیس تربت میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے کیپٹن سید امیر رضا کی بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے بھی نوازا۔