گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ، کامران خان ٹیسوری نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں عوام کی خدمت کے لیے وقف ہیں اور ان کی پوری توجہ اس مقصد پر مرکوز ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں سحری سے تو رمضان کے بعد ہی باہر آؤں گا، کیوں کہ میں نے خود کو اس مقدس مہینے میں لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، مرتضی وہاب
انہوں نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب، ایران، عمان، ترکیہ، ملائشیا، روس اور بنگلادیش کے قونصل جنرلز کو افطار کرانے کا موقع مجھے ملا، اور اس کے ساتھ ساتھ دس ہزار افراد کو گورنر ہاؤس میں روز افطار کا شرف حاصل ہوا ہے۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے مجھے ثواب حاصل کرنے کا بھی موقع مل رہا ہے، اور میں روزانہ لوگوں کو رہائشی پلاٹ، عمرہ ٹکٹ، موٹرسائیکل، اور فون دے رہا ہوں، اور مختلف مقامات پر سحری بھیج کر ثواب حاصل کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں: کراچی، گورنر سندھ کا عوامی انداز برقرار، خداداد کالونی میں سحری کی تقریب سے خطاب
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مخالفت برائے اصلاح کریں، لیکن لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس رمضان میں انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے لیے یکساں عزیز ہیں، اور یہ کہ مہاجر ہی نہیں، سندھی، پنجابی، بلوچ اور پٹھان سب مجھے بھائی اور بیٹا سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زبانِ خلق کو دیکھ کر حسد کرنے کے بجائے خدمت کے ذریعے دل جیتنے کی کوشش کریں، کیونکہ یہی اصل کامیابی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی حیدرآباد آمد، آئی ٹی کورسز، یونیورسٹی اور فلاحی منصوبوں کے اعلانات
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے تمام ٹاؤنز کا دورہ کیا جہاں عوام نے بھرپور محبت کا اظہار کیا، تاہم حیدرآباد میں عوام نے جس طرح استقبال کیا وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے اعلان کیا کہ اگر گورنر ہاؤس حیدرآباد میں ہوتا تو اس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہتے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے بعد بہت جلد حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بغیر کسی سرکاری فنڈ کے اب تک 10 لاکھ راشن بیگز عوام میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے متاثرین کو نئی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئیں، اور 12 ہزار لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ دو ماہ کے اندر حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں، بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے فری اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ انہوں نے ڈمپر حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حادثے میں میاں بیوی کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔