Nawaiwaqt:
2025-03-26@02:36:39 GMT

گوجرانوالہ سے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

گوجرانوالہ سے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو  گوجرانوالہ اور سمڑیال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان نے شہریوں سے مجموعی طور پر  ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کیے جب کہ متاثرہ شہریوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

پشاور؛ بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان گرفتار، ڈرائیور بھی ملوث

پشاور میں بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب بھی ملوث نکلا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 36 گھنٹوں میں ڈکیتی ٹریس کر لی۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق بینک کیش ڈکیتی میں گاڑی کا ڈرائیور فضل الوہاب ملوث ہے، ملزمان نے تین کروڑ روپے سے زائد رقم بینک کی گاڑی سے لوٹے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جیو فینسنگ کی مدد سے گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ڈکیتی میں ملوث گینگ کے مزید تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر کیش وین  کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی جس میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ نقاب پوش ملزمان نے وین کو گلی میں داخل ہوتے ہی لوٹنے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

  • خوشحال شہریوں کے اعتبار سے امریکا عالمی فہرست میں نیچے آگیا
  • پشاور: بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے برآمد
  • پشاور میں کیش وین ڈکیتی کا ڈراپ سین، ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا، 4 ملزمان گرفتار
  • پشاور؛ بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے مرکزی ملزمان گرفتار، ڈرائیور بھی ملوث
  • نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد
  • پشاور: نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد
  • ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا
  • گوجرانوالہ: 4 انسانی اسمگلرز گرفتار
  • شیخوپورہ سے اغواء نومولود بازیاب، ملزمان گرفتار