ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کردیا گیا۔
مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو سول ایوارڈز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں دفاع، سیاست، تعلیم، معاشیات، طب، سائنس، فنون لطیفہ، اسپورٹس، میڈیا اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ اُن کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا، اس موقع پر اُن کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
دوران تقریب سلطان علی الانہ کو اُن کی معاشی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں نشانِ خدمت سے نوازا گیا جبکہ تعلیم کے شعبے میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں ماہرِ تعلیم سید عابدی کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو سے نوازا گیا
پڑھیں:
ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ڈوالفقار بھٹو کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو
ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ڈوالفقار بھٹو کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئینِ پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے کی ایک اور فتح ہے
پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا شعور دیا، وقت کے آمر نے فخر ایشیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے راج کررہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔