اسلام آباد(خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔  پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان (بعد از وفات) سے نوازا گیا جو ان کی صاحبزادی صنم  بھٹو نے وصول کیا۔ اعزاز وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔  ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد (مرحوم) کو نشانِ امتیاز (بعد از وفات) اور سلطان علی اکبر الانہ کو نشانِ خدمت دیا گیا۔ ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید، کانسٹیبل ارشاد علی اور جہانزیب سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو ہلالِ شجاعت (بعد از وفات) سے نوازا گیا۔  ہلالِ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، کیپٹن (ر) خرم آغا، علی حیدر گیلانی، خواجہ انور مجید، حسین داؤد، پروفیسر ڈاکٹر شہریار،  ڈاکٹر زریاب سیٹنا، جاوید جبار، محترمہ سعدیہ راشد، عامر حفیظ ابراہیم، جمی انجینئر، عمر فاروق، ڈاکٹر نوید شیروانی سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ ستارہِ شجاعت (بعد از وفات) کیپٹن (ر) حمزہ انجم شہید اور ملک سبز علی شہید کو دیا گیا۔ ستارہِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد سمیر الرحمن، احمد اسحاق جہانگیر، ڈاکٹر غلام محمد علی، عرفان نواز میمن، سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، علی سلمان حبیب (بعد از وفات)، وقار الدین سید، ایاز خان، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، امتیاز حسین، جمیل احمد، سید اظہر حسنین عابدی، ظفر وقار تاج، محمد حسین عرف مراد سدپارہ (بعد از وفات)، بہروز حسین بلوچ، ثناء  ہاشوانی اور صفی ناز منیر شامل ہیں۔  صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی نوید احمد فرید، راشد وحید خواجہ، انیقہ بانو، برکت شاہ کو دیا گیا جبکہ ستارہِ قائداعظم حیدر قربونوف اور ڈاکٹر کرسٹین برن ہلڈ کو دیا گیا۔ تمغہِ پاکستان آگسٹینو ڈا پولنزا اور پروفیسر ویلویا پیاچنتینی نے حاصل کیا۔ تمغہِ امتیاز پانے والوں میں سید شکیل شاہ، اشہد جواد، امین محمد لاکھانی، ریحان مہتاب چاولہ، سید جواد حسین جعفری، پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر، محترمہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر اکرام اللہ، محمد یوسف خان، سرور منیر راؤ، حسن ایوب، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی، میر نادر خان مگسی شامل ہیں۔ ستارہِ قائداعظم ڈاکٹرشن من لیو کو دیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزراء ، چیئرمین سینٹ، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
لاہور؍ کراچی؍ پشاور؍ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر ہاؤسز میں بھی اعزازا عطاء کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ ترین ترین سول اعزازات دینے کی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت میں اعزازات تقسیم کئے۔ صحافی سلمان غنی کو شعبہ صحافت میں بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز اور اینکر پرسن کامران شاہد کو صحافتی شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز دیا گیا۔ علاوہ ازیں گلوکارہ فریحہ پرویز کو بھی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا۔ دریں اثناء یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکرٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز، ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ گورنر سندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک کے چیف فنانشل آفیسر سید عمران علی شاہ، منیزہ شمسی، ناظم الدین فیروز، زاھد احمد غارب اور حنین حسین لاکھانی (مرحوم) کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ شاعرہ امبرین حسیب امبر کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا مقصود احمد جوزف کوٹس ریئر ایڈمرل (ر) تنویر احمد اور وارث پنجابی (مرحوم کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔ علاوہ ازیں گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں چیئر لفٹ حادثے میں سکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنر خیبرپی  کے فیصل کریم کنڈی نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔ گورنر نے سعید خان مرحوم کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صاحب خان کو ان کی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت ملک محمود جان (شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو ان کی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو شعبہ طب، ارشد عزیز ملک کو شعبہ صحافت اور بختیار احمد خٹک کو شعبہ گلوکاری میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا تقریب میں ائر وائس مارشل ائر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائر کمانڈ تیمور اقبال ستارہ امتیاز ملٹری سیکرٹری انتظامیہ شہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کے موقع پر کے اعتراف میں حسن کارکردگی ستارہ امتیاز نمایاں خدمات سے نوازا گیا تمغہ امتیاز یوم پاکستان بعد از وفات کو دیا گیا شخصیات کو کو تمغہ کو شعبہ

پڑھیں:

ایوان صدر میں تقریب ‘ 44افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے 44 افسران کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ پیر کو یہاں ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، سینئر سرکاری حکام اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ ہلال امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں ائیر مارشل محمد سرفراز، ائیر مارشل کاظم حماد، ائیر مارشل شکیل غضنفر، میجر جنرل سعید الرحمن سرور، میجر جنرل ندیم فضل، ائیر وائس مارشل شکیل صفدر، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، مٍیجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل الیاس، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل محمد عاصم خان، میجر جنرل ندیم یوسف، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نور ولی خان، میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل محمد ندیم اشرف، میجر جنرل نسیم انور، میجر جنرل عمر احمد شاہ، میجر جنرل محمد شاہد صدیق، میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، میجر جنرل سید علی رضا، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان، ریئر ایڈمرل عامر محمود، میجر جنرل عبدالسمیع، میجر جنرل محمد یاسر الٰہی، ریئر ایڈمرل امتیاز علی، میجر جنرل کمال انور چوہدری، میجر جنرل منیر الدین، میجر جنرل احسن وقاص کیانی، میجر جنرل فرخ شہزاد راؤ، میجر جنرل عدنان سرور ملک، میجر جنرل عمر مقبول، میجر جنرل اظہر یاسین، ریئر ایڈمرل خیبر زمان، ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر، میجر جنرل ظہیر اختر اور میجر جنرل محمود سلطان شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت  نے نیول ایوی ایشن بیس تربت میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے کیپٹن سید امیر رضا کی بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے بھی نوازا۔

متعلقہ مضامین

  • ایوان صدر میں تقریب ‘ 44افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا 
  • ایوانِ صدر میں تقریب؛ ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
  • یوم پاکستان : اعلی خدمات کا اعتراف، گورنر سندھ نے 12شخصیات ایوارڈز تقسیم کئے 
  • یوم پاکستان: صدر مملکت نے 69 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز سے نواز دیا
  • گورنر ہاؤس سندھ میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب
  • گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب
  • مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان
  • صدرمملکت نے پاک فوج کے 762افسروں اور نوجوانوں کو اعزازات سے نواز دیا
  • صدر پاکستان نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسروں ا ور جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کیے