2025-03-25@14:23:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1508

«تمغہ امتیاز»:

    اسلام آ باد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ اعزازات حاصل کرنے والوں میں 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز، 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔ یہ اعزازات ملک و قوم کے دفاع اور عسکری خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی حکومت نے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے اور امریکی جوابی ٹیرف کے ممکنہ اثرات سے بچانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی بیٹریوں اور موبائل فون کی تیاری میں استعمال ہونے والی متعدد اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں فنانس بل 2025 پر ووٹنگ سے قبل کہا کہ حکومت کا مقصد مقامی پیداوار کو بڑھانا اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانا ہے، اسی لیے خام مال پر عائد ڈیوٹی میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی 35 اشیاء اور موبائل فون بنانے میں استعمال ہونے والی 28 اشیاء...
    چین حالیہ برسوں میں خلائی تحقیق کے متعدد منصوبوں پر سرگرمی سے کام کر رہا ہے اور وہ جلد ہی انسانوں کو چاند پر بھیجنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ اب چینی سائنسدانوں نے چاند کے دور دراز حصے پر ایک ریڈیو دوربین نصب کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ چاند کا وہ حصہ ہوگا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تیاری 2030 کی دہائی میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ یہ دوربین 7,200 تار انٹینا پر مشتمل ہوگی جو تتلی جیسی شکل میں 30 کلو میٹر کے رقبے پر محیط ہوگی۔ چاند پر رکھے جانے سے یہ ریڈیو دوربین سائنسدانوں کو مختلف کائناتی اسرار کا مطالعہ کرنے...
    عید کی آمد آمد ہے اور آرڈرز کی بہتات کے باعث اب درزی نئے آرڈر نہیں لے رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے سلطان آباد کے ایک درزی کو اب تک 900 سوٹ کی سلائی کے آرڈر مل چکے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کے وہ 27ویں رمضان تک تمام سوٹ تیار کر لیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران آرڈر مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شوڈنگ کے توڑ کے طور پر وہ جنریٹر استعمال کر رہے ہیں لیکن اس سے لاکھوں روپوں کا نقصان ہو جاتا ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ ...
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔ انتظامیہ کے مطابق ٹانک علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو نافذ کیا جائے گا، اسی...
    ضلعی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔ انتظامیہ کے مطابق ٹانک علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو نافذ کیا جائے گا، اسی طرح جنوبی وزیرستان میں عزیز آباد چوک سے براستہ سرویکئی، جنڈولہ، کوڑ قلعہ، ڈبرہ تک کرفیو ہو گا۔ انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں آسمان منزہ لدھا، مکین اور مکین سے بی بی راغزئی، سراروغہ، کوٹکئی، جنڈولہ بروند مولا خان...
    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس جانے پر تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہوں نے ایک شرط رکھ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت سینیئر صحافی رؤف کلاسرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ عمران خان کو اور عمران خان انہیں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور بس دونوں کے ملنے کی دیر ہے کہ ان کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ لیکن وہ ایسے ہی پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل نہیں ہوجائیں گے بلکہ وہ چاہیں گے کہ ان...
    جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے، عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعوی ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔فیصلے کے مطابق یہ درخواست اب زائد المیعاد ہوچکا ہے، اس...
    مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کافی عرصہ بعد اس ماہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہیں گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا اس میں بھی میاں نواز شریف شرکت نہیں کر سکے۔ ترکیہ کے صدر طیب اردوان جب پاکستان میں 2 دن کے دورے کے لیے اسلام آباد آئے تو میاں نواز شریف اس وقت بھی ان سے ملنے نہیں جا سکے۔ جب طیب اردوان سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کی تو اس وقت انہوں نے اپنے والد  کی طرف سے سلام دیا اور بتایا  کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کو ملنے نہیں آسکے۔ چند روز پہلے جب قومی سلامتی کمیٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) فاطمہ برلن میں ایک نرسری اسکول ٹیچر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں کام پر جاتے ہوئے صبح ہی سے امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے، ''‘‘دوسرے ڈرائیور مجھے عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں۔‘‘ وہ اسٹائلش لباس پہنتی ہیں اور سر پر اسکارف لیتی ہیں۔ ''میری نرسری ٹیچنگ ٹریننگ پروگرام کی ایک انسٹرکٹر نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ ان کی نظر میں سر پر اسکارف پہننا حفظانِ صحت کے خلاف ہے۔‘‘ فاطمہ نے اپنی ٹریننگ بہترین نمبروں کے ساتھ مکمل کی لیکن پھر بھی انہیں ملازمت حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔ حالانکہ جرمنی بالخصوص برلن میں نرسری اسکول ٹیچرز...
    اسلام آباد: صدر مملکت نے ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں فوجی اعزازات تقسیم کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آغاز پر قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازت سےنوازا۔ کیپٹن سید عامر رضا کو  بے مثال بہادری، فرض شناسی پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ایئرمارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز (ملٹری) ایئر مارشل شکیل غضفر، میجر جنرل سعید الرحمان، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل ندیم احمد، میجر جنرل سہیل امتیاز، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل...
    ویب ڈیسک : ایوان صدر میں ہونے تقریب میں صدر مملکت نے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا ۔  ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں صدر آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات دینے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔  تقریب میں ایئر مارشل شکیل غضنفر، ایئر مارشل شکیل صفدر، ایئر مارشل محمد سرفراز اور ایئر مارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ میجر جنرل سید الرحمان سرور، میجر جنرل طاہر  مسعود، میجر جنرل ندیم فضل کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں...
    ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات دینے والوں کو ایوان صدر میں فوجی اعزازات سے نوازا۔ فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔ ایئر مارشل شکیل غضنفر کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ ایئرمارشل شکیل صفدر کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ میجر جنرل سید الرحمان سرور کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ میجر جنرل طاہر مسعود کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو دوستوں کے ہمراہ کچن میں کھڑے ہو کر سحری بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’میں بہترین کھانا بناتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے جاننے والے کہیں کہ اب کھانا بنا کر کھلاؤ، کیونکہ میں یہ نہیں کروں گی اور اس ویڈیو کے بعد میں یہی ظاہر کروں گی کہ مجھے کچھ بنانا نہیں آتا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ ویڈیو میں پڑوسیوں نے شور ہونے کی شکایت...
    تقریب میں ایئر وائس مارشل، ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ تیمور اقبال (ستارہ امتیاز ملٹری)، سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے...
    کراچی(این این آئی)یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہائوس میں سول ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کیے ۔ نظامت کے فرائض چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دیئے۔ تقریب میں جرمنی،اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکرٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز دیئے۔گورنرسندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں ان شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ پاکستان اور تمغہِ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔  پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک، جمہوریت اور عوام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ پاکستان (بعد از وفات) سے نوازا گیا جو ان کی...
    پشاور: عید الفطر کے لیے نئے جوڑے سلوانے سے رہ جانے والے خواتین و حضرات نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی۔  کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔  عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑے سلوائے جاتے ہیں، درزیوں کے پاس رش کی وجہ سے نئے کپڑوں کی سلائی بند کردی گئی ہے۔ مختلف برانڈز کے تیار کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مردوں کی نسبت خواتین کو ورائٹی اور مختلف ڈیزائن کے کپڑے آسانی سے مل جاتے ہیں۔ Tagsپاکستان
    کراچی: ڈیموں میں پانی کی غیرمعمولی کمی اور کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی عدم دستیابی کے باعث بیشتر کاٹن زونز میں کپاس کی کاشت ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے، کپاس کی نئی فصل میں متوقع تاخیر کے باعث کپاس کی نئی فصل کی تیز رفتاری کے ساتھ ہونے والے سودے بھی ٹھہراؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ کاشتکار تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی زمینوں کی آبادکاری کے بجائے موجودہ آباد زمینوں کو پانی کی فراہمی ترجیح دی جائے تاکہ ملکی زرعی معیشت مستحکم رہ سکے.  مزید پڑھیں: قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں آتشزدگی؛ کروڑوں مالیت کی کپاس، چینی اور تیل  خاکستر چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی نرخ میں کمی سے متعلق پیکیج تیاری کے مراحل میں ہے۔پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی نرخوں میں کمی سے متعلق پیکیج تیار کیا جارہا ہے، جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، شمسی توانائی سے متعلق حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے حکام کو سولر آئزیشن پالیسی سے متعلق ابہام دور کرنے اور حقائق بتانے کےلیے اعداد و شمار بیان کرنے کی ہدایت...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سنگار پور کے قونصلر جنرل امین محمد لاکھانی کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور پاکستان کے لیےگراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔  ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی اعزازات کی تقریب میں پاکستان میں متعین سنگا پور کے اعزازی قونصلر جنرل امین احمد لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا دیا گیا۔ امین احمدلاکھانی 35سال سے سنگارپور کے اعزازی قونصل خانے میں بطور قونصلر جنرل دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی کوششوں کی...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے معروف کاروباری شخصیت حسین داؤد کو ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک ہلالِ امتیاز سے نواز دیا۔ حسین داؤد کو گراس روٹ سطح پر تعلیم کی بہتری کے لیے کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سائنس، تحقیق اور جدّت قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن پاکستان میں ابھی تک ان شعبوں میں مضبوط بنیادیں استوار کرنے کے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے۔ حسین داؤد نے اس خلا کو دیکھتے ہوئے ٹی ڈی ایف میگنیفائی سائنس سینٹر کا آغاز کیا تاکہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے...
    یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد اور جاز کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ماہر تعلیم اور معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسنین عابدی کو تعلیم کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں صدر آصف زرداری نے ستارۂ امتیاز سے نوازا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیاسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔ ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید، سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید،...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کی مناسبت سے سول ایوارڈز سے نواز دیا، ان میں سب سے بڑا تمغہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے دن مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا۔ ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایوانِ صدر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو نشانِ پاکستان، نشانِ امتیاز، نشانِ خدمت، ہلالِ امتیاز، ہلالِ شجاعت، ستارہِ امتیاز، ستارہِ شجاعت، ستارہِ قائداعظم، صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، تمغہِ...
      کراچی: غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 9 روز باقی رہ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں کرلی گئی ہیں، دوسرے مرحلےمیں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائےگا۔ افغان باشندوں کو 15فروری سے 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی  ۔ سندھ حکومت نے سکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے، وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ سندھ بھرمیں ڈویژن اورضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں جبکہ...
    کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئے۔ جبکہ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکریٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ گورنر سندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے 764 جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا، ان میں سے 2 جوانوں اور افسران کو ستارہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 227 کےلیے تمغہ بسالت، 82 جوانوں اور افسران کو امتیازی اسناد، 185 افسران اور جوانوں کےلیے چیف آف آرمی اسٹاف کمانڈیشن کارڈز کا اعلان کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جوانوں کو...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی۔  پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی، مختلف فرنچائزز کے کھلاڑی ذاتی مصروفیات و نیشنل ڈیوٹی کے باعث شروع کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، کراچی کنگز کے 2 کھلاڑی کین ولیمسن شروع کے 3 جبکہ بنگلہ دیش کے لٹن داس پہلے 7 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ڈیوٹی کے باعث ناہید رانا کا پشاور زلمی کے شروع کے میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی بچے کی پیدائش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے۔ پی ایس ایل...
     اسلام آباد (ممتازرپورٹ) صدرآصف علی زرداری نے سرور منیرو راؤکوصحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز عطاء کیاہے۔انہیں یہ اعزازیوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں ہونے والی پروقارتقریب میں عطاء کیاگیا۔ سرور منیر راؤایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ حاضرہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ راؤ صاحب نے پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں وہ جنرل مینیجر کہ عہدے پر بھی فائض رہے۔پارلیمانی اور سفارتی رپورٹنگ، کہ ساتھ انہیں...
    واشنگٹن: امریکا نے دنیا کے پہلے اور جدید ترین ’’سکستھ جنریشن ایف47‘‘ جنگی طیارے تیار کرنے کا اعلان کردیا، یہ لڑاکا طیارہ تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔  غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید ترین طیارے بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس طیارے کا نام ’’ایف-47‘‘ ہوگا، ’نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس‘ طیارے تیار کرنے کا بوئنگ کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔   امریکی صدر اور سیکریٹری دفاع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف47 کی خصوصیات اور صلاحیتیں بے مثال ہوں گی، دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، یہ طیارہ امریکا کی فضائی برتری کو قائم...
    سٹی 42: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔،گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات  تمغہ شجاعت سے نوازا۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال گورنر نے صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت سے نوازا۔،گورنر نے ملک محمود جان ( شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے...
    کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے لیے نئے جوڑے سلوانے سے رہ جانے والے خواتین و حضرات نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی۔ کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑے سلوائے جاتے ہیں، درزیوں کے پاس رش کی وجہ سے نئے کپڑوں کی سلائی بند کردی گئی ہے۔ مختلف برانڈز کے تیار کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔ ہانیہ عامر اپنی اداکاری اور دلکشی کے علاوہ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور کانٹینٹ سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے سبب بھی مشہور ہیں اور گزشتہ ایک سال سے وہ رمضان کے مہینے میں منی وی لاگز بن کر اپنے فینز کے ساتھ پورے مہینے جڑی رہتی ہیں۔ رمضان منی وی لاگز سیریز میں ہانیہ عامر ہر دن کی اپ ڈیٹ دیتی ہیں کہ انہوں نے دن شروع کیسے کیا اور رات تک کیا کچھ کرتی رہیں۔ رواں سال بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں جن میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کرنے...
    ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی گراں قدر خدمات کا قومی سطح پر اعتراف، صدر مملکت کی جانب سے عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عرفان میمن کو ستارہ امتیاز انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا،عرفان میمن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 35ویں کامن سے ہے ،عرفان میمن بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات ہیں،عرفان میمن سے اس قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی تعینات رہے ،عرفان میمن اس سے قبل ڈی جی فوڈ اتھارٹی...
    یوم پاکستان ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلی ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلی ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے...
    یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرمملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔صدر مملکت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات...
    صدرمملکت نے پاک فوج کے 762افسروں اور نوجوانوں کو اعزازات سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کے لیے فوجی اعزازات نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو دو ستارہ بصالت ،227کو تمغہ بصالت ،82 کو امتیازی اسناد،185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری ،112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری دیئے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید، سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں جبکہ سے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن...
    روم (نیوز ڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک غیر ملکیوں کو مفت رہائش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ وہیں اب بیرونِ ملک جانے کے شوقین افراد کیلئے یہ اچھا موقع ہے کیونکہ ایک ملک ایسا بھی ہے جو مفت رہائش کے ساتھ کروڑوں روپے بھی ادا کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے ایک خوبصورت خطے ترینتینو میں منتقل ہونے والے افراد کو ایک لاکھ یورو (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں شامل خطے کے 33 قصبوں کو اس کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک وہاں مقیم رہنا ہوگا،...
    سٹی 42: صدر پاکستان نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کیے 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 آرمی چیف کمانڈیشن کارڈز دیے گئے،23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے  لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت (شہید) اور سپاہی ثوبان مجید بلوچ (شہید) کو ستارہ بسالت دیا گیا
    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز غزہ جنگ کے دوربارہ آغاز اور سکیورٹی ایجنسی چیف کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کی شب ہزاروں افراد نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو عہدےسے ہٹانےاور مغویوں کی واپسی کے بجائے غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے نیتن یاہو حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔واضح رہے نیتن یاہو نے چند دن قبل شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو عہدے سے برطرف کردیا تھا مگر بعد ازاں اسرائیل...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ  خصوصی )  وزیراعظم شہبازشریف نے یوم پاکستان پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بابائے قوم محمد علی جناح کے تصور کردہ قوم میں تبدیل کرنے کے لیے ثابت قدمی، انتھک محنت اور ایک اجتماعی وژن کی ضرورت ہے۔ گزشتہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جو جرات مندانہ اصلاحات، دانشمندانہ پالیسیوں اور پاکستانی غیور عوام کی ہمت و حوصلے کے ذریعے ممکن ہوا، ہماری مسلح افواج، ادارے اور سکیورٹی افسران و اہلکار پاکستان کی خودمختاری اور استحکام کی بڑی بہادری سے حفاظت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔  یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔ سپریم لیڈر نے صاف خبردار کیا ہے امریکا نے اگر ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو...
    پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں سال ارتھ آور توانائی اور پانی کے تحفظ کی اپیل کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ آج رات 8:30 سے 9:30 زمین کے نام وقف کیا جائے گا۔ آرتھ آور مناتے وہئے اسلام آباد میں متعدد اہم مقامات پر ایک گھنٹے کےلیے غیرضروری بتیاں بند کی گئی ہیں۔ ایوان صدر، وزاراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ ہاؤس پر غیر ضروری بتیاں بند کی گئیں۔ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ،...
    سٹی 42 : پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ، پی آئی اے نے برطانیہ کے براہ راست فلائٹ آپریشن کے لیے اپنا سب سے بڑا 400 سیٹر بوئنگ 777 طیارہ تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔  ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے شعبہ انجینئرنگ کے حکام کو برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارہ مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔   ذرائع پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر پانچ سے لگی برطانیہ میں پابندی ختم ہونے کا امکان ہے، پی آئی اے برطانیہ کے تین شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔  بلوچستان میں زلزلے...
    اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کڑے اقدامات کی تیاری کرلی ہے اور اس سلسلے میں سخت لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ اس وقت کوئی بڑا فوجی آپریشن جاری نہیں ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر حکومت کسی بھی علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت پناہ نہیں دی جائے گی، خاص...
    نشئی کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، تین افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز پاراچنار :ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جاںبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی ہے۔اشتیاق حسین نے کہا کہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری جاری، بوئنگ کمپنی نے کنٹریکٹ حاصل کرلیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کمپنی کو امریکی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا جیٹ بنانے کا ٹھیکہ دے دیا۔ایف فورٹی سیون طیارے پر 3 سو ملین ڈالرز لاگت آئے گی، بغیر پائلٹ طیارے کو دنیا کا کوئی ریڈار یا جہاز ڈیٹیکٹ نہیں کرسکے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے خصوصیات...
    وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے  جب کہ  جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری صوبے کی مختلف جیلوں میں ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ نوروزی چپل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اجرت براہِ راست قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی ہے ماہرین کے زیر نگرانی قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھی، قیدیوں کی تیار کردہ نوروزی چپل اپنی...
    محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ بجٹ کی تیاری کےباعث تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے اپنے 30 افسران اور ملازمین کا تبادلہ روکتے ہوئے محکمہ انتظامی امور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے آئندہ بجٹ کی تیاری کو مد نظر رکھتے ہوئے 30 افسران اور ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیا گیا۔ Post Views: 1
    تہران(نیوزڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے ساتھی ججز کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا گیا ہے  قائم مقام چیف جسٹس...
    افسانوی حسن کی حامل پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں ’’حنا‘‘ کے بعد مزید 16 بھارتی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔ زیبا بختیار کی بھارتی ڈیبیو فلم ’’حنا‘‘ ایک سپر ہٹ فلم تھی جس نے سرحد کے دونوں طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔ اس فلم میں زیب بختیار نے بھارتی اداکار رشی کپور کے مقابل حنا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارت کے لیجنڈری راج کپور کی فلم حنا میں کام کرنے کے بعد ہی زیبا بختیار کو افسانوی حسن کی ملکہ کا خطاب دے دیا گیا تھا۔ زیبا بختیار نے پاکستانی شوبز اور بالی ووڈ دونوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ زیبا بختیار ان پاکستانی...
    وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا، اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔
    افسانوی حسن کی حامل پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھیں ’’حنا‘‘ کے بعد مزید 16 بھارتی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔ زیبا بختیار کی بھارتی ڈیبیو فلم ’’حنا‘‘ ایک سپر ہٹ فلم تھی جس نے سرحد کے دونوں طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔ اس فلم میں زیب بختیار نے بھارتی اداکار رشی کپور کے مقابل حنا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارت کے لیجنڈری راج کپور کی فلم حنا میں کام کرنے کے بعد ہی زیبا بختیار کو افسانوی حسن کی ملکہ کا خطاب دے دیا گیا تھا۔ زیبا بختیار نے پاکستانی شوبز اور بالی ووڈ دونوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ زیبا بختیار ان پاکستانی اداکاراؤں...
    یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرے مسلسل تیسرے دن جاری رہے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاج شین بیٹ (Shin Bet) کے سربراہ رونین بار کی برطرفی اور غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت 59 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے میں ناکام رہی ہے اور ملک کو آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب سیکڑوں افراد وزیر اعظم کی...
    دنیا میں پہلی بار ایسا اخبار شائع کیا گیا ہے جسے مکمل طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔ جی ہاں واقعی اٹلی کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخباری ایڈیشن شائع کیا ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔Il Foglio نامی اس اخبارکو اے آئی کی مدد سے شائع کرنے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی کس طرح موجودہ عہد میں اس کام پر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ 4 صفحات پر مشتمل اس اخبار کے اے آئی ایڈیشن کو 18 مارچ کو آن لائن اور عام دکانوں پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔اخبار کے ایڈیٹر کلاڈیو کریسا کے مطابق...
    اسلام آباد:ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔ واضح رہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین- جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سےبتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای چین -جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جاپان روانہ ہوئے ہیں اور جاپان کے ساتھ چھٹے چین جاپان اعلیٰ سطحی اقتصادی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تینوں فریقین چین- جاپان- جنوبی کوریا باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں پانچویں چین- جاپان- جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کے...
    ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی...
    —فائل فوٹو بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کے لیے صوبہ سندھ سے ایف آئی اے کے 10 افسران کے بلوچستان تبادلے کر دیے گئے جبکہ مزید 24 افسران شارٹ لسٹ کر دیے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کے لیے ایف آئی اے سندھ زون سے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہیڈکوارٹر کے احکامات پر مزید ایف آئی اے کے 24 کی ملازمان کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں آپریشنل ڈیمانڈ کی وجہ سے تمام رینک کے افسران کی کمی ہے، ایف آئی اے بلوچستان کی اہم ذمے داریوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں انتظامی بحران ختم کرنے کیلئے ایف آئی اے سندھ زون سے 10 افسران کا بلوچستان تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ ہیڈکوارٹر کے احکامات پر مزید ایف آئی اے کے 24 افسران کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں آپریشنل ڈیمانڈ کی وجہ سے تمام رینک کے افسران کی کمی ہے اور ایف آئی اے بلوچستان کی اہم ذمہ داریوں کیلئے کام کو موثر بنانے کیلئے فوری تبادلوں کی ہدایت کی گئی۔ایف آئی اے اے ڈی جی ساوتھ آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی زون سے اے ڈی شاہد سعید،...
    جمعرات کی رات دیر گئے ایک فیس بک پوسٹ میں بنگلہ دیش کے انقلابی طالبعلم رہنما اور نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزنز پارٹی کے اہم عہدیدار حسنات عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں عوامی لیگ کی بحالی کے لیے ایک سازش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ عوامی لیگ کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے اہم کردار حسنات عبداللہ نے رات گئے اپنی فیس بک پوسٹ پر 11 مارچ کو کنٹونمنٹ میں اپنے اور این سی پی سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کے درمیان ممکنہ طور پر فوجی قیادت کے درمیان ہونے...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض ہنر نہیں، ٹیکنالوجی ایجوکیشن روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے، دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی، پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی، دیہات کی 27 ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف...
    لاہور(نیوزڈیسک)ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا جس کے سبب خریف اور ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51 فیصد تک پہنچ گئی۔خریف سیزن میں پانی کی دستیابی کے تخمینوں اور صوبوں کے درمیان اس پانی کی تقسیم کے لیے ارسا کی تکنیکی اور مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔ ارسا ذرائع کے مطابق اس وقت جاری ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر ہے۔ڈیڈ لیول پر جانے کے بعد پانی کی صورتحال معمولی بہتر ہونے لگی ہے، صوبوں کو پانی ان کی ضرورت سے آدھا فراہم کیا جارہا ہے۔ کوہاٹ، مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
    ویب ڈیسک: وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔  ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈاٸریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا   اس حوالے سے وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔  ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہاٸیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔   
    پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کرنے سے متعلق وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔ زیبا بختیار ناصرف پاکستانی شوبز میں بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، ان کی فلم حنا جس میں وہ آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، آج بھی ایک کلاسک تصور کی جاتی ہے، زیبا بختیار کی خوبصورتی اور اداکاری نے اس دور میں بالی ووڈ میں بھی دھوم مچا دی تھی۔ زیبا بختیار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اپنے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، ان کا کہنا ہے کہ میں راج کپور کی فلم میں کام...
    لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے،...
    پشاور سے تعلق رکھنے والی دنانیر مبین ایک اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں وہ سنہ 2021 میں اپنے انسٹا گرام پیج پر اپلوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کے بعد کافی مشہور ہوگئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، آخر چکر کیا ہے؟ بعد ازاں انہوں نے اپنے اندر کے فن کار کو اجاگر کرنے پر توجہ دی اور اب وہ ایک باقائدہ آرٹسٹ کے طور پر اپنے پروجیکٹس کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ دنانیر آج کل ڈرامے ’میم سے محبت‘ میں روشی کے کردار میں نظر آرہی ہیں جنہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ دنانیر مبین اب شو بز انڈسٹری کا اہم حصہ بن چکی ہیں اور تقاریب میں بھی...
    جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فوجی افسران کو مزید سرکاری عہدے سنبھالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے فوج کا شہری معاملات میں کردار مزید بڑھ جائے گا۔ یہ ترمیم صدر پرابوو سبیانتو کے اتحادیوں نے پیش کی تھی، جو فوج کے اختیارات میں اضافے کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی گروپوں نے اس قانون کو سابق صدر سہارتو کے آمرانہ دور کی یاد دہانی قرار دیا ہے، جب فوجی افسران حکومتی معاملات پر مکمل غلبہ رکھتے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی شدید مخالفت حقوقِ انسانی...
    اسلام ٹائمز: دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ...
    سندھ ہائیکورٹ میں صحافتی تنظیموں کی جانب سے پیکا  قانون  کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت سینئر وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست سنیئر وکیل منیر اے ملک کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی۔گزشتہ سماعت پر وفاق، وزارت اطلاعات ونشریات، دیگر کو نوٹس جاری کئے تھے۔ درخواست ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے دائر کی۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز، براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے درخواست دائر کی۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور دیگرکی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست سابق اٹارنی جنرل منیراے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو سابقہ اداکارہ زیبا بختیار نے تیسری بار شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے اپنے شوبز کیرئیر، ماضی کی شادیوں، بیٹے کی پرورش اور صحت کے چیلنجز کے بارے میں گفتگو کی۔ بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے زیبا بختیار نے انکشاف کیا کہ جب میں کام کرنے کے لیے بھارت گئی تو پاکستانی میڈیا اور صحافیوں نے میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، خبریں پھیلائی گئیں کہ میں وہاں فلموں میں کام کروں گی اور قابل اعتراض مناظر شوٹ کروں گی۔ سابقہ اداکارہ نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کرتی رہوں گی لیکن ایک بار جب میں شوبز میں آگئی تو میں نے...
    عرفان ملک: لاہور پولیس نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف ایک سخت پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق  نئی پالیسی کے تحت اگر تھانے میں کوئی اہلکار کرپشن کرتا ہے تو ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا۔ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے رشوت مانگنے والے سپاہیوں کے ساتھ ایس ایچ او بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ناروا سلوک اور رشوت مانگنے والے اہلکاروں کے خلاف جوہر ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا ہے۔ناقص سپروائزن کے حوالے سے ایس پی...
    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو روسی صدر سے ہونے والی حالیہ گفتگو کے اہم نکات سے آگاہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور صدر زیلنسکی کے درمیان ایک فون کال ہوئی، جس میں زیلنسکی نے یوکرائنی اور امریکی ٹیموں کے مشترکہ کام کے نتیجہ خیز آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات نے جنگ کے خاتمے کی سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ صدر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے...
    سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، حاضری کے ریکارڈ کو اکاؤنٹینٹ آفس سے براہ راست منسک کرنے اور طلباء کے داخلے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے جیسے اقدامات کےلیے موبائل ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کا ایک ڈیجیٹل سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد وسائل کو حقائق کی بنیاد پر استعمال کرنا ہے۔ کراچی میں بدھ کے روز وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت اساتذہ کی ڈیجیٹل حاضری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن مولا بخش شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر غازی خان...
    سندھ کے زرعی سائنسدانوں نے فصلوں کی ایسی نئی اقسام تیار کی ہیں جنہیں کاشت کرنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا اور فصلوں کی 22 ایس نئی اقسام کی کاشت کی منظوری دی گئی جن کی کم پانی کے استعمال سے زیادہ پیداوار ہو گی۔ وزارتِ زراعت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی نے دال، چاول، آم، کاٹن، مکئی اور سرسوں کی فصلوں کی نئی اقسام کی کاشت کی ایک سال کے لیے منظوری دی ہے اجلاس کے دوران سردار محمد بخش مہر نے اس...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر کا کہنا ہے کہ نیپرا پرفارمنس آڈٹ کیلئے تیار نہیں ہے، چیئرمین نیپرا کا مؤقف ہے ایسا کرنے سے اتھارٹی کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ نیپرا کا آڈٹ نہ کروانے کا موقف درست نہیں ہے۔ نیپرا کا پرفارمنس آڈٹ کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں موجود آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے کہا کہ جتنا نقصان نیپرا نے ملک کو پہنچایا ہے کسی ادارے نے نہیں پہنچایا، نیپرا کی ہدایت پر صارفین سے میٹر رینٹ وصول کیا جا رہا ہے، کوئی ورکنگ یا آڈر جاری نہیں کیا۔آڈیٹر جنرل نے...
    وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز (UNOPS) کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے بعد بدھ کی سہ پہر اقوام متحدہ کا ایک ملازم ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں سے غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے کو نشانہ بنانے کے جرم کے خلاف واضح اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز (UNOPS) کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے بعد بدھ کی سہ پہر اقوام متحدہ کا ایک ملازم ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو...
    چین نے انسانی دماغ جتنا طاقتور دنیا کا پہلا “اے آئی ایجنٹ” تیار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکہ سے لگی دوڑ میں چین نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔چینی کمپنی بٹر فلائی نے انسانی دماغ جیسی صلاحیتیں و قوت رکھنے والا دنیا کا پہلا اے آئی ماڈل’’مانس ایجنٹ‘‘ بنا لیا۔ جو ازخود فیصلے کر سکتا ہے اور اسے خصوصی انسانی رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں۔ سائنسی اصطلاح میں یہ عمل ’’آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس‘‘ کہلاتا۔ مانس ایجنٹ استعمال کرنے والے اس کی مدد سے نئی گیمز اور ویب سائٹس تخلیق کر چکے ہیں۔ اور جلد اسے دنیا بھر میں عوام استعمال کریں گے۔قابل استعمال ہو کر مانس کئی کام انجام...
    ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں، پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں۔   تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں  کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب میں ہم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ پاکستان تحریک انصاف کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جو ن لیگ نے اپنے کھاتے ڈال لیا ہے،  جب تحریک انصاف کی حکومت پر شب خون مارا گیا اس وقت...
    بیجنگ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمینوئل بون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی، اقوام متحدہ کی حیثیت، بین الاقوامی تجارتی نظام اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ موجودہ حالات میں چین اور یورپی یونین کے لیے مخصوص اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنا مثبت اور بڑی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کا مثبت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک کلاس روم میں 14 سالہ یاسر الشعلان دیوار پر لٹکے چین کے نقشے کے سامنے چینی زبان کی کتاب سے مختلف پیشوں کے نام پڑھ رہا ہے۔ وہ ان ہزاروں سعودی بچوں میں سے ایک ہے، جو اب اسکولوں میں مینڈارین سیکھ رہے ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی تازہ علامت ہے، جہاں یہ تیل سے مالا مال خلیجی مملکت اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور نئے تزویراتی اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یاسر الشعلان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، ''دوسرے اسکولوں کے طلبہ انگریزی میں ماہر ہیں،...
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
    افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پلان تشکیل دے دیا گیا، جس پر یکم اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سیٹزنز کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کی تفصیل اکھٹی کی جائے گی، کرائے دار، مزدور اور کاروباری افغان باشندوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ 31 مارچ ڈیڈلائن کے بعد اے سی سی کارڈ ہولڈر افغانیوں کو نکالا جائے گا، افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک بھیجنے کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جس کے بعد 6 فروری 2025 کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے...