چین فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
بیجنگ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمینوئل بون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی، اقوام متحدہ کی حیثیت، بین الاقوامی تجارتی نظام اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔
موجودہ حالات میں چین اور یورپی یونین کے لیے مخصوص اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنا مثبت اور بڑی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کا مثبت اشارہ دے گا۔
ایمینوئل بون نے کہا کہ فرانس تجارت اور محصولات کی جنگوں کی مخالفت کرتا ہے، اور مشاورت کے ذریعے چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، فرانس-چین اور یورپی یونین-چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی متوازن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ڈبلیو ٹی او قوانین پر مبنی بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کی حفاظت کرنے کا خواہاں ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقتصادی اور تجارتی کے ساتھ چین کے
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ڈھاکہ میں قیام کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ شیخ حسینہ واجد حکمت کے خاتمے کے بعد یہ پاکستان کی کسی شخصیت کا بنگلہ دپیش کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔