افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پلان تشکیل دے دیا گیا، جس پر یکم اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سیٹزنز کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کی تفصیل اکھٹی کی جائے گی، کرائے دار، مزدور اور کاروباری افغان باشندوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔

31 مارچ ڈیڈلائن کے بعد اے سی سی کارڈ ہولڈر افغانیوں کو نکالا جائے گا، افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک بھیجنے کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، جس کے بعد 6 فروری 2025 کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) اور عالمی ادارہ برائے نقل مکانی (آئی او ایم) نے تشویش کا اظہار کیا تھا اور حکومت سے اس منتقلی کے طریقہ کار اور ٹائم فریم کے بارے میں وضاحت طلب کی تھی۔

ایک مشترکہ بیان میں ’یو این ایچ سی آر‘ اور ’آئی او ایم‘ نے کہا تھا کہ باوقار اقدام کے لیے منصوبہ بندی کا غیر یقینی وقت تناؤ کی صورتحال کو بڑھا رہا ہے، اس طرح کے اقدام کے ذریعے معاش اور بچوں کی تعلیم پر فوری اثرات کا ذکر نہیں کیا جاسکتا۔

یو این ایچ سی آر کے نمائندے فلپ کینڈلر نے کہا تھا کہ پاکستان میں پناہ گزینوں کی میزبانی اور لاکھوں زندگیاں بچانے کی قابل فخر روایت رہی ہے، اس سخاوت کو بہت سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جبری واپسی سے کچھ لوگوں کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے، ہم پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ دستاویزی حیثیت سے قطع نظر خطرے سے دوچار افغانوں کو تحفظ کی فراہمی جاری رکھے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

23 مارچ: یوم پاکستان کے موقع پر  ایوان صدر میں تقریب ہو گی 

اسلام آباد(آئی این پی)23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے گی۔صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی  تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم اور تمام سروسز چیف شرکت کریں گے۔ صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔اس موقع پاک آرمی کے  دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کا دستہ بھی ایوان صدر کے اوپر فلائی پاسٹ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اکتیس مارچ کے بعد 8 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا منصوبہ تیار
  • پی ٹی آئی کو مینارِپاکستان جلسے کی اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
  • پاکستان اور افغانستان پر سفری پابندیاں؟ امریکی حکومت کی وضاحت آگئی
  • 23 مارچ: یوم پاکستان کے موقع پر  ایوان صدر میں تقریب ہو گی 
  • مشرق وسطیٰ کے بارے میں امریکی منصوبہ بندی
  • افغان مہاجرین کے انخلا میں 15 دن باقی، مقررہ مدت تک جانے والوں سے بدسلوکی نہیں ہوگی، حکومت
  • پاکستان نے افغان مہاجرین کو ملک بدری مؤخر کرنے کی طالبان کی درخواست مسترد کر دی
  • پاکستان نے افغان مہاجرین کی ملک بدری موخر کرنے کی افغانستان کی درخواست مسترد کر دی 
  • افغان مہاجرین کی ملک بدری مؤخر کرنے کی درخواست پاکستان نے مسترد کر دی