نشئی کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، تین افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
نشئی کا معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم حملہ، تین افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
پاراچنار :ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پاراچنار کے علاقے طوری قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ دستی بم کے پھٹنے سے تین افراد جاںبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے کہا کہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا، زخمی کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی ہے۔
اشتیاق حسین نے کہا کہ دھماکے میں منشیات کے عادی لوگ متاثر ہوئے، زیر تعمیر عمارت میں موجود افراد منشیات کے عادی تھے اور آپس میں معمولی تکرار کے باعث ایک شخص نے باقیوں پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔
ایس ایچ او سٹی نے کہا کہ جائے وقوع سے شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معمولی تکرار پر دستی بم
پڑھیں:
کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
کینیا کے مشرقی علاقے گارسا کاؤنٹی میں ایک دہشت گرد حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہا پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنطیم الشباب سرحد پار کرکے مذکورہ علاقے میں فوج اور شہریوں دونوں کو نشانہ بناتی ہے، الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں اسلحہ بھی موجود تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اور مزید 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ الشباب کئی برسوں سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے لڑ رہی ہے تاکہ وہ اپنی حکومت قائم کرسکے۔