کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر لاہور پولیس نے سخت پالیسی تیار کر لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
عرفان ملک: لاہور پولیس نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف ایک سخت پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اگر تھانے میں کوئی اہلکار کرپشن کرتا ہے تو ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا۔ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے رشوت مانگنے والے سپاہیوں کے ساتھ ایس ایچ او بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔
ناروا سلوک اور رشوت مانگنے والے اہلکاروں کے خلاف جوہر ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا ہے۔ناقص سپروائزن کے حوالے سے ایس پی صدر آپریشنز ڈاکٹر غیور احمد خان کو وضاحتی لیٹر جاری کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا ہدایات جاری کرت ہوئے کہنا ہے کہ تھانے میں کرپشن کنٹرول کی ذمہ داری ایس ایچ او پر بھی عائد ہوتی ہے۔
آئندہ کسی اہلکار کی کرپشن ثابت ہوئی تو ایس پی اور ایس ایچ او بھی ذمہ دار ہوں گے۔
تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس ایچ او
پڑھیں:
لاہور میں 82 لاکھ کی ڈکیتی: 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ خواتین واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں۔
پولیس نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ کے ساتھ مل کر واردات کروائی، واردات میں ملوث گروہ کا سرغنہ عثمان بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمہ خواتین واردات کے وقت گھر پر موجود تھیں، سحر اور بشری نے ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔
حکام کے مطابق ڈاکوؤں کو گھر کی تمام قیمتی اشیاء کی لوکیشن معلوم تھی، ڈاکو نے سونا ایک جیولری شاپ پر فروخت کیا جہاں سے برآمد کیا گیا۔