چین نے انسانی دماغ جتنا طاقتور دنیا کا پہلا “اے آئی ایجنٹ” تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکہ سے لگی دوڑ میں چین نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔چینی کمپنی بٹر فلائی نے انسانی دماغ جیسی صلاحیتیں و قوت رکھنے والا دنیا کا پہلا اے آئی ماڈل’’مانس ایجنٹ‘‘ بنا لیا۔ جو ازخود فیصلے کر سکتا ہے اور اسے خصوصی انسانی رہنمائی لینے کی ضرورت نہیں۔

سائنسی اصطلاح میں یہ عمل ’’آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس‘‘ کہلاتا۔ مانس ایجنٹ استعمال کرنے والے اس کی مدد سے نئی گیمز اور ویب سائٹس تخلیق کر چکے ہیں۔ اور جلد اسے دنیا بھر میں عوام استعمال کریں گے۔قابل استعمال ہو کر مانس کئی کام انجام دے گا۔ مثلاً ہوائی جہاز کی ٹکٹ بک کرنا، جائیداد کی خرید و فروخت اور پوڈ کاسٹ بنانا وغیرہ۔ماہرین کے نزدیک مانس اے آئی کو ’’خودمختار اور آزاد‘‘ بنانے کی سمت ایک اور قدم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اے ا ئی

پڑھیں:

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟ماہرفلکیات کی پیشگوئی

 رواں سال کتنے سورج گرہن ہوں گے؟ ماہرفلکیات نے اہم پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔ تاہم رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پرشروع اور اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔ ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافیوں کیلئے بری خبر، دنیا کا پہلا اے آئی اخبارشائع
  • ترقی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بے چارہ انسان
  • دنیا کا پہلا اے آئی اخبار شائع
  • مصنوعی ذہانت سے تیار کیا جانیوالا دنیا کا پہلا اخبار
  • چین، انسانی دماغ جتنا طاقتور اے آئی ایجنٹ
  • دنیا کا پہلا تھری ڈی ریلوے اسٹیشن صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر
  • رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟ماہرفلکیات کی پیشگوئی
  • انسانی اسمگلنگ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی،وزیراعظم
  • بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)