لاہور: پنجاب کی جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری صوبے کی مختلف جیلوں میں ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔
نوروزی چپل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اجرت براہِ راست قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی ہے
ماہرین کے زیر نگرانی قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھی، قیدیوں کی تیار کردہ نوروزی چپل اپنی خوبصورتی، معیار اور پائیداری میں منفرد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے کے پی میں جیل اصلاحات کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی
قیدیوں کو ہنر مند بنا کر انکے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کر رہے ہیں، ہنرمند قیدی رہائی کے بعد بھی معاشرے کا مفید حصہ ہونگے، عید سے قبل قیدیوں کو ان کی محنت کا صلہ اجرت کی صورت میں دیا گیا۔
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیدیوں کی تیار کردہ پراڈکٹ کی فروخت، کسٹمر سروس اور ڈیلیوری میں معاون ہے، پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی مختلف مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔
جیلوں میں اعلیٰ معیار کا فرنیچر، قالین، ہینڈی کرافٹس، برتن، پیپر، ٹائلیں، فینائل، پرفیوم، صابن، ایل ای بلب، ٹشو پیپر، فٹبال وغیرہ تیار ہو رہے ہیں، مختلف جیلوں میں قیدیوں کو موٹر مکینک، حجام، خانساماں، بیوٹیشن اور آئی ٹی کے کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں، جیل انڈسٹری اور ہنر مند قیدی جیل ریفارمز کی اعلیٰ مثال ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قیدیوں کو جیلوں میں رہے ہیں
پڑھیں:
نہ شاہ رخ، نہ سلمان اور نہ عامر، بھارت میں فلم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالا اداکار کون؟
بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار الو ارجن بن گئے جنہوں نے مختصر وقت میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں۔
انڈین ایکسپریس پر بھارت کے دس اداکاروں کی کمائی اور اثاثوں کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاروں کی فیس اور اثاثوں کے حوالے سے اعداد و شمار فوربز میگزین کی مدد سے شائع کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق الو ارجن ایک فلم کے 300 کروڑ یعنی 3 ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اس حساب سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 350 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
دوسرے نمبر پر جوزف وجے ہیں جو فی فلم 1 ارب 30 کروڑ سے 2 ارب 75 کروڑ بھارتی روپے تک معاوضہ لیتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 4 ارب 74 کروڑ روپے ہے۔
تیسرا نمبر بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ کا ہے جو فلم کا معاوضہ ڈیڑھ ارب سے ڈھائی ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اُن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 63 ارب بھارتی روپے ہے۔
چوتھے اداکار رجنی کانت ہیں جن کا معاوضہ 2 ارب 70 کروڑ روپے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 4 ارب 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اسی طرح عامر خان پانچویں نمبر پر ہیں جو 1 ارب سے پونے دو ارب روپے تک فلم کا معاوضہ لیتے ہیں جب کے ان کے اثاثوں کی مالیت 18 ارب 62 کروڑ روپے ہیں۔
چھٹا نمبر پربھاس کا ہے جن کا فلمی معاوضہ 1 سے 2 ارب روپے کے درمیان ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 41 کروڑ روپے ہے۔
اجیت کمار کا معاوضہ 105 سے 165 کروڑ کے درمیان بنتا ہے اور اُن کے اثاثوں کی مالیت 196 کروڑ روپے ہے، فہرست میں آٹھواں نمبر سلمان خان کا رہا جن کا فلمی معاوضہ 1 سے ڈیڑھ ارب کے درمیان ہوتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 29 ارب روپے ہے۔
نواں نمبر کمل ہاسن کا ہے جن کا معاوضہ 1 سے ڈیڑھ کروڑ اور ان کے اثاثوں کی مالیت 150 کروڑ روپے ہے، فہرست میں دسواں اور سب سے آخری نمبر اکشے کمار کا ہے جو فلم کا معاوضہ 60 کروڑ سے 1 ارب 45 کروڑ تک لیتے ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 25 ارب کے قریب ہے۔