Daily Mumtaz:
2025-03-21@23:03:36 GMT

زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کرنے سے متعلق وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

زیبا بختیار ناصرف پاکستانی شوبز میں بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، ان کی فلم حنا جس میں وہ آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، آج بھی ایک کلاسک تصور کی جاتی ہے، زیبا بختیار کی خوبصورتی اور اداکاری نے اس دور میں بالی ووڈ میں بھی دھوم مچا دی تھی۔

زیبا بختیار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اپنے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، ان کا کہنا ہے کہ میں راج کپور کی فلم میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کا ایک نایاب موقع سمجھتی ہوں اور اس تجربے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم حنا کے بعد مجھے 16 بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہوئیں، لیکن میں نے سب کو ٹھکرا دیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بے حد محتاط تھی کہ میں کس قسم کا کردار ادا کروں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند آئے، لیکن ہر فلم میں کوئی نہ کوئی ایسا سین یا گانا تھا جس سے میں اتفاق نہیں کر سکتی تھی، خاص طور پر میں نے بارش کے گانوں میں ساڑھی پہن کر بھیگنے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے میں نے یہ فلمیں کرنے سے معذرت کر لی۔

زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستان میں جب کوئی اداکار بالی ووڈ یا کسی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں کام کر کے واپس آتا ہے تو اسے زیادہ اہمیت اور شہرت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سے یہ رجحان رہا ہے کہ لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، یہی رویہ فنکاروں کے ساتھ بھی اپنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زیبا بختیار کا شمار ان محدود پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے باوجود اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ وقار اور روایات کو ترجیح دی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زیبا بختیار نے بالی ووڈ میں میں کام کر

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد

ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے 10 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • زیبا بختیار نے متعدد بھارتی فلمیں مسترد کرنے کی وجہ بتا دی
  • فلم ’’حنا‘‘ سے مشہور ہونے والی زیبا بختیار نے 16 بھارتی فلمیں کیوں مسترد کیں؟
  • پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد
  • تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کر دی
  • پی ٹی آئی مینارپاکستان جلسہ، لاہورہائیکورٹ کی اجازت مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت
  • سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کن فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں؟
  • زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
  • آسٹریلوی کرکٹر نے بالی ووڈ کے بعد سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا