الائی چیئر لفٹ حادثے میں جانیں بچانے والے نوجوان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
تقریب میں ایئر وائس مارشل، ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ تیمور اقبال (ستارہ امتیاز ملٹری)، سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب میں گورنر نے سعید خان (مرحوم) کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت، ملک محمود جان (شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو شعبہ طب، ارشد عزیز ملک کو شعبہ صحافت اور بختیار احمد خٹک کو شعبہ گلوکاری میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔ تقریب میں ایئر وائس مارشل، ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ تیمور اقبال (ستارہ امتیاز ملٹری)، سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سول ایوارڈ سے نوازا
پڑھیں:
صدرمملکت نے پاک فوج کے 762افسروں اور نوجوانوں کو اعزازات سے نواز دیا
صدرمملکت نے پاک فوج کے 762افسروں اور نوجوانوں کو اعزازات سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کے لیے فوجی اعزازات نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو دو ستارہ بصالت ،227کو تمغہ بصالت ،82 کو امتیازی اسناد،185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری ،112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری دیئے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید، سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں جبکہ سے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔اسی طرح میجر بابر خان شہید، میجر عامر عزیز شہید، میجر رمیض امتیاز ،میجر علی رضا شاہ شہید، کیپٹن جہانگیر شہید، کیپٹن عامر احمد بدر شہید کو تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید، صوبیدار قیصر رحیم، صوبیدار عابداللہ شہید بھی تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔