ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری، پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔واضح رہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کے لیے درخواست دینے کے علاوہ پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان بھی جمع کروا چکا ہے ۔ اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل مکمل کرلیے ہیں۔ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی اور پاکستان سافٹوئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں کمپنی نے پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی اور اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی ۔ پی ٹی اے اسٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے۔ اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی تھی اور 2024 میں پاکستان اسپیس کمیونی کیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کرائے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایلون مسک کی کمپنی کو این او سی جاری

پڑھیں:

چین فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خارجہ

چین فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمینوئل بون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی، اقوام متحدہ کی حیثیت، بین الاقوامی تجارتی نظام اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

موجودہ حالات میں چین اور یورپی یونین کے لیے مخصوص اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنا مثبت اور بڑی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کا مثبت اشارہ دے گا۔

ایمینوئل بون نے کہا کہ فرانس تجارت اور محصولات کی جنگوں کی مخالفت کرتا ہے، اور مشاورت کے ذریعے چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، فرانس-چین اور یورپی یونین-چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی متوازن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ڈبلیو ٹی او قوانین پر مبنی بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کی حفاظت کرنے کا خواہاں ہے.دونوں فریقوں نے یوکرین کے مسئلےاور ایرانی جوہری مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کر دیا گیا
  • سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اہم سنگِ میل ہے، شزا فاطمہ
  • اسٹار لنک کو پاکستان میں این او سی مل گیا
  • ایلون مسک کی کمپنی کا مودی حکومت کیخلاف مقدمہ درج
  • اسٹار لنک سروسز جلد پاکستان میں، این او سی جاری کر دیا گیا
  • ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری, پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
  • ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت
  • ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری؛ پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
  • چین فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیر خارجہ