یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرمملکت نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔صدر مملکت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی و قومی خدمات بیان کیے جانے کے دوران صنم بھٹو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں، اس موقع پر ایوان صدر جیے بھٹو اور زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ صدر مملکت نے ایئرمارشل ریٹائرڈ راجا شاہد حامد مرحوم کو گراں قدرخدمات پر نشان امتیاز عطاکیا، سلطان علی اکبر الانا کو مالیاتی شعبے میں گراں قدر خدمات پر نشان خدمت عطا کیاگیا۔ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید کو غیرمعمولی بہادری پر ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔صدر مملکت نے کانسٹیبل جہانزیب شہید،کانسٹیبل ارشاد علی شہید،ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید اور سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید کو بھی غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا۔صدر نے ایل ایچ سی محمد فاروق شہید اور سپاہی محمد آصف شہید کو غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا۔تقریب میں اللہ رکھیو شہید کو شعبہ تعلیم میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیاگیا، ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو سول سروس اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا اور سید علی حیدر گیلانی کو خدمات عامہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز عطاکیاگیا۔صدر مملکت نے حسین داؤد کو انسان دوستی اور مفاد عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جبکہ خواجہ انور مجید کو سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب کو بھی شعبہ طب میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے اعتراف میں صدر مملکت نے ہلال شجاعت سے نوازا ترین سول شہید کو

پڑھیں:

مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات کیلئے اعزازات


یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں اینگرو کارپوریشن کے چیئرمین حسین داؤد اور جاز کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

ماہر تعلیم اور معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسنین عابدی کو تعلیم کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں صدر آصف زرداری نے ستارۂ امتیاز سے نوازا۔

ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیا

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔

ڈی ایس پی سردار حسین شہید، ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید، سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید، کانسٹیبل جہانزیب شہید، کانسٹیبل ارشادعلی شہید اور سپاہی محمد آصف شہید کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا جبکہ اللّٰہ رکھیو شہید کو تعلیمی شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت دیا گیا۔

فیٹف سے نکالنا سلطان الانا کا اہم کارنامہ ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیفٹ) سے نکالنا سلطان علی الانہ کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کو سول سروس، کیپٹن (ر) محمد خرم آغا، عمر فاروق اور سید علی حیدر گیلانی کو خدمات عامہ، حسین داؤد کو انسان دوستی و مفاد عامہ، خواجہ انور مجید کو سماجی شعبے، پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب کو طب، جمی انجینئر کو سماجی خدمت، ڈاکٹر نوید شیروانی کو خدمات پاکستان، جاوید جبار کو ادب، سعدیہ راشد کو تعلیم، عامر حفیظ ابراہیم کو سائنس اور آئی ٹی میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔

کیپٹن (ر) حمزہ انجم اور ملک سبز علی شہید کو غیر معمولی بہادی کے اعتراف میں ستارہ شجاعت عطا کیا گیا۔

مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔

محمد سمیع الرحمان کو خدمات پاکستان، محمد حسین عرف مراد سدپارہ مرحوم کو کھیل اور کوہ پیمائی، احمد اسحاق جہانگیر، جمیل احمد، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، وقار الدین سید، ایاز خان اور عرفان نواز میمن کو خدمات عامہ، ڈاکٹر غلام محمد علی کو زراعت اور سائنس، سردار محمد آفتاب احمد وٹو کو سائنس اور لائیو اسٹاک، علی سلیمان حبیب مرحوم کو تعلیم اور خدمات عامہ، ظفر وقار تاج کو ادب اور شاعری، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق کو تعلیم اور صحت، امتیاز حسین کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور خدمات عامہ، بہروز حسین بلوچ، ثنا ہاشوانی اور سفیناز منیر کو سماجی خدمات کے شعبے میں گرانقدر، نمایاں اور شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

نوید احمد فرید بھٹی کو فن خطاطی، محترمہ انیقہ بانو اور برکت شاہ کو تعلیم اور خدمات عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا جبکہ عامر حفیظ ابراہیم کو سائنس اور آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔

پشاور میں ہونے والی تقریب گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

گورنر ہاؤس لاہور اور گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والی تقاریب میں بھی مختلف شعبوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے افراد کو سول ایوارڈز دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایوان صدر میں تقریب ‘ 44افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا 
  • ایوانِ صدر میں تقریب؛ ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
  • ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب
  • یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ایوان صدر میں سول و فوجی اعزازات تقسیم
  • مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات کیلئے اعزازات
  • یوم پاکستان: صدر مملکت نے 69 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز سے نواز دیا
  • گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب
  • یوم پاکستان ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
  • یوم پاکستان: ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب