UrduPoint:
2025-03-23@02:45:37 GMT

ٹرمپ کا سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 47 کی تیاری کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

ٹرمپ کا سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 47 کی تیاری کا اعلان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری جاری، بوئنگ کمپنی نے کنٹریکٹ حاصل کرلیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کمپنی کو امریکی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا جیٹ بنانے کا ٹھیکہ دے دیا۔

ایف فورٹی سیون طیارے پر 3 سو ملین ڈالرز لاگت آئے گی، بغیر پائلٹ طیارے کو دنیا کا کوئی ریڈار یا جہاز ڈیٹیکٹ نہیں کرسکے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے خصوصیات بھی بتادیں۔چین اپنا دوسرا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ منظر عام پر لے آیا، لیکن یہ تو اس کی طرح ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے گفتگو میں کہا کہ طیارے کا نام ایف 47 ہوگا۔ خبرایجنسی کے مطابق طیارے کے نام کی وجہ ٹرمپ کا امریکا کا سینتالیسوواں صدرہونا بھی ہو سکتا ہے۔ٹرمپ نے کہاکہ ایف 47 ایسا طیارہ ہوگا جس کی خصوصیات اور صلاحیتیں بے مثال ہوں گی اور دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔امریکی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ یہ طیارہ امریکا کے فضائی غلبے کو قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکستھ جنریشن کی تیاری

پڑھیں:

ایلون مسک کا ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان

امریکی سرمایہ دار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا میں سپریم کورٹ کے ججز کی ووٹنگ سے قبل مخصوص ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایلون مسک کی طرف سے صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم میں حمایت کے لیے بنائی گئی تںطیم ’پبلک ایکشن کمیٹی‘ (پی اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری ان ججز کے خلاف آن لائن پیٹیشن دائر کریں جو ’اپنے خیالات وضع کرنا چاہتے ہیں‘ تو ان شہریوں کو 100 ڈالرز دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور ایلون مسک کے درمیان شدید اختلافات، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ چند دنوں میں امریکی سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی ہونے جارہی ہے جس میں مختلف ریاستیں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

ایلون مسک کا یہ اقدام بظاہر ان ججز کا راستہ روکنے کے لیے ہے جنہوں نے اپنے فیصلوں میں امریکی صدر ٹرمپ کے صدارتی احکامات پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کا ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان
  • صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا
  • سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان
  • امریکا میں سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا، صدر ٹرمپ کا امریکی محکمہ تعلیم بند کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
  • امریکا میں داخلے پر پابندی کیلئے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
  • امریکا کی ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت
  • پاکستان، روسی بحریہ کی مشق، فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی شریک ہوئے