Express News:
2025-03-25@15:37:14 GMT

گورنر ہاؤس سندھ میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

کراچی:

یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دئے۔ جبکہ تقریب میں اٹلی، سعودی عرب، ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران کے قونصل جنرلز،  صوبائی سیکریٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔

گورنر سندھ نے7افراد کو ستارہ امتیاز،ایک کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 4 افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔

گورنر سندھ نے آغاخان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثمرین حسین، میزان بینک کے چیف فنانشل آفیسر سید عمران علی شاہ، منیزہ شمسی، ناظم الدین فیروز ، زاھد احمد غارب اور حنین حسین لاکھانی (مرحوم) کوستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔ 

اس کے علاوہ معروف شاعرہ امبرین حسیب امبر کو گورنر سندھ نے  تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

گورنر سندھ نے مقصود احمد، جوزف کوٹس، ریئر ایڈمرل (ر) تنویر احمد اور وارث پنجانی (مرحوم) کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے

پڑھیں:

ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیا

فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کردیا گیا۔

مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو سول ایوارڈز دینے کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں دفاع، سیاست، تعلیم، معاشیات، طب، سائنس، فنون لطیفہ، اسپورٹس، میڈیا اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کا ایوارڈ اُن کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا، اس موقع پر اُن کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

دوران تقریب سلطان علی الانہ کو اُن کی معاشی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں نشانِ خدمت سے نوازا گیا جبکہ تعلیم کے شعبے میں دیرینہ خدمات کے اعتراف میں ماہرِ تعلیم سید عابدی کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایوان صدر میں تقریب ‘ 44افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا 
  • ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم
  • ایوانِ صدر میں تقریب؛ ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
  • یوم پاکستان : اعلی خدمات کا اعتراف، گورنر سندھ نے 12شخصیات ایوارڈز تقسیم کئے 
  • یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ایوان صدر میں سول و فوجی اعزازات تقسیم
  • الائی چیئر لفٹ حادثے میں جانیں بچانے والے نوجوان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا
  • یوم پاکستان: صدر مملکت نے 69 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز سے نواز دیا
  • گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب
  • ذوالفقار علی بھٹو کو بعداز وفات نشان پاکستان عطا کردیا گیا