ویب ڈیسک : ایوان صدر میں ہونے تقریب میں صدر مملکت نے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا ۔ 

ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں صدر آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات دینے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔ 

تقریب میں ایئر مارشل شکیل غضنفر، ایئر مارشل شکیل صفدر، ایئر مارشل محمد سرفراز اور ایئر مارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ میجر جنرل سید الرحمان سرور، میجر جنرل طاہر  مسعود، میجر جنرل ندیم فضل کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

 میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل ذیشان احمد کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا، میجر جنرل سہیل الیاس، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایئر مارشل سے نوازا

پڑھیں:

گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

سٹی 42: گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی ، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔

گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔،گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات  تمغہ شجاعت سے نوازا۔

قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال

گورنر نے صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت سے نوازا۔،گورنر نے ملک محمود جان ( شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا۔،گورنر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو شعبہ طب میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔گورنر خیبر پختونخوا نے ارشد عزیز ملک  کو شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔گورنر خیبر پختونخوا نے بختیار احمد خٹک کوشعبہ گلوکاری میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔تقریب میں ایئر وائس مارشل تیمور اقبال،سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی

23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

متعلقہ مضامین

  • ایوان صدر میں تقریب ‘ 44افسروں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا 
  • ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم
  • ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب
  • یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، ایوان صدر میں سول و فوجی اعزازات تقسیم
  • عسکری خدمات، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کیلیے اعزازات
  • گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب
  • مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان
  • یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
  • یوم پاکستان: ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب