Nawaiwaqt:
2025-03-20@01:46:27 GMT

کم پانی سے کاشت ہونیوالی 22 نئی فصلیں تیار

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

کم پانی سے کاشت ہونیوالی 22 نئی فصلیں تیار

سندھ کے زرعی سائنسدانوں نے فصلوں کی ایسی نئی اقسام تیار کی ہیں جنہیں کاشت کرنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا اور فصلوں کی 22 ایس نئی اقسام کی کاشت کی منظوری دی گئی جن کی کم پانی کے استعمال سے زیادہ پیداوار ہو گی۔

وزارتِ زراعت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی نے دال، چاول، آم، کاٹن، مکئی اور سرسوں کی فصلوں کی نئی اقسام کی کاشت کی ایک سال کے لیے منظوری دی ہے

اجلاس کے دوران سردار محمد بخش مہر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بارشوں کے بدلتے ہوئے اوقات کی وجہ سے روایتی کاشتکاری کے نظام میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نے اس سال کپاس کی پیداوار میں پنجاب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ یہاں کے کاشت کاروں اور محکمۂ زراعت نے کپاس کی کاشت کے لیے بہتر جدید طریقوں کا استعمال کیا ہے۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ پانی کی کمی کے باوجود سندھ زرعی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں دوسرے صوبوں کے لیے مثال قائم کر رہا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات مگر مچھ کے آنسو ہیں، اسد اللہ بھٹو

سینئر رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف پانی نہیں ہے، دوسری طرف سندھ میں تیار فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، جب کہ بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سندھ کے لوگ دوہری اذیت میں مبتلا ہیں، حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے دریائے سندھ سے نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ وفادار نہیں ہے، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ذمہ دار شخص ہیں، انہیں کینالوں کے مسئلے پر سچ بولنا چاہیئے، پہلے مسلسل انکار کے بعد اسمبلی میں قرارداد دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے، حکومتیں کسی غلط کام کی مذمت نہیں کرتی بلکہ اس کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھاتی ہیں، پیپلز پارٹی بتائے کہ انہوں نے کینالوں کو روکنے کے لیے کون سے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، جماعت اسلامی پہلے دن سے میدان میں ہے، تمام بیراجوں پر ٹیلی میٹر سسٹم لگایا جائے تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم ہو سکے، پانی زندگی ہے۔ جماعت اسلامی عید کے بعد حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں بجلی بلوں، مہنگائی سمیت عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور تحریک چلائے گی، جس میں لانگ مارچ اور گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے شامل ہوں گے۔

اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ایک طرف پانی نہیں ہے، دوسری طرف سندھ میں تیار فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں مل رہا، جب کہ بیج، کھاد اور ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سندھ کے لوگ دوہری اذیت میں مبتلا ہیں، حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھارو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سندھ کے اطلاعات سیکریٹری مجاہد چنا، مقامی رہنما مولانا عطاء الرحمان بلوچ، عبدالسمیع ہالیپوٹو، حمزہ ناہیوں اور دیگر ذمے دار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اسد اللہ بھٹونے گلشن حدید پہنچ کر مقامی صحافی اور نجی چینل کے رپورٹر (کے ٹی این نیوز) وحید مراد سیال کی والدہ کے انتقال پر تعزیت مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ امیر ضلع ملیر سید مفخر علی، مقامی رہنما جاوید اقبال اور محمد علی برڑو بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ پر کینال، پنجاب حکومت نے اربوں روپے مختص کر دیے
  • نہروں کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کے مخالفت میں بیانات مگر مچھ کے آنسو ہیں، اسد اللہ بھٹو
  • سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، دفاع کریں گے، پی ٹی آئی رہنما
  • سندھ کی ترقی اور غربت
  • سندھ کےزرعی سائنس دانوں نے کم پانی پر زیادہ کاشت والی مزید 22 اجناس تیار کرلیں
  • دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے، سعید غنی
  • سندھ کے سائنسدانوں کا کارنامہ، کم پانی پر زیادہ پیداوار والی 22 نئی اجناس تیار
  • سندھ میں کم پانی پر زیادہ پیداوار والی نئی اجناس کاشت کرنے کی منظوری
  • جو جماعت سکڑ رہی ہے، وہ عوام سے کہہ رہی ہے ہمارے پیچھے چلیں، سعید غنی