پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پشاور میں ہشنگری کے علاقے میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پشاورپولیس نے کا کہنا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جھنگ: پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار
— فائل فوٹوپنجاب کے شہر جھنگ میں ہوئے پولیس مقابلے میں 1 ملزم ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
پنجاب پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقے کشمیر کالونی کے قریب اہلکاروں نے ناکے پر 3 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں...
پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے، جبکہ اس کے دونوں ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی و قتل سمیت 50 وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔