Jang News:
2025-03-29@15:12:29 GMT

کراچی کی جیل میں بھارتی قیدی نے خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

کراچی کی جیل میں بھارتی قیدی نے خودکشی کرلی

کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے خودکشی کرلی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور پھندا لگا کر خود کشی کی۔

جیل انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بھارتی قیدی کے خودکشی کے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ملیر جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، مرنے والے قیدی کی لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھارتی قیدی

پڑھیں:

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ریفائنری میں آتشزدگی

کراچی:

کورنگی کراسنگ کے قریب واقع ایک آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے سے قبل 1800 فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی جو مبینہ طور پر پانی کی بورنگ کے لیے کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بورنگ کا کام مکمل ہوچکا تھا، تاہم آج جب پائپ واپس نکالنے کا عمل جاری تھا تو اچانک زیرزمین گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد گیس نے آگ پکڑ لی جس سے ریفائنری کے اطراف دھواں پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی، تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے،جبکہ دیگر ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج غیر یقینی کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ریفائنری میں آتشزدگی
  • مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
  • کراچی میں پولیس رپورٹنگ سینٹر پر کریکر حملہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ: صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
  • پربھاس نے معروف بزنس مین کی بیٹی سے خفیہ شادی کرلی؟
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کی بیش قیمت ایک اور گاڑی برآمد کرلی
  • کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی کی خودکشی
  • پاک ایران راجئے کراسنگ پوائنٹ 3 روز کے لئے بند