کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس  میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ 

اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ 

اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں، کارساز کے مقام پر سفید کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری۔

یہ بھی پڑھیے کراچی : ٹریفک حادثے میں جابحق میاں،بیوی کے لواحقین کا بیان سامنے آگیا کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک شہری جاں بحق

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ واقعہ کی جگہ پر کار کی ٹکر سے بچنے والی فیملی بھی موجود تھی۔ 

عینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری، میں بیوی بچوں کیساتھ گزر رہا تھا، ہم کار سے بال بال بچے۔ 

دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ کار کے ڈرائیور کو تھانے منتقل کردیا گیا، صورتحال کو کنڑول کرلیا گیا ہے، نفری موقع پر موجود ہے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا تھا جس میں ایک ہی سڑک پر دوطرفہ ٹریفک کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور منی ٹرک آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے منی ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

متوفی ارسلان اتحاد کالونی کا رہائشی تھا جس کی جمعے کی شام نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

دریں اثنا سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی انٹر چینج کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم میں ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لیجایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ آن لائن پورن ریکیٹ چلانے والے میاں بیوی گرفتار؛ ہوشربا انکشافات
  • کراچی میں30 سالہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ڈکیتی مزاحمت پر قتل
  • کراچی: میاں، بیوی، بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جیل بھیج دیا گیا
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق
  • شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی ہلاک؛ ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کراچی: میاں بیوی حادثے میں جاں بحق، ملزم کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ
  • کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
  • کراچی: میاں بیوی حادثے میں ہلاک، کار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس و قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف
  • کراچی:کارساز پر ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، تفصیل سامنے آگئی
  • لاہور: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو پولیس اہلکار زخمی