UrduPoint:
2025-03-30@07:59:01 GMT

عمران خان کی ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

عمران خان کی ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بیانِ حلفی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آنے والے جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کریں گے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بانی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات 2 روز 45، 45 منٹ کی ملاقاتیں کرانے کا حکم بحال کر دیا گیا ہے،انٹرا کورٹ میں پہلے سے طے شدہ ایس او پیز پر فریقین عمل کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق انٹرا کورٹ اپیل میں منگل اور جمعرات کو 45، 45 منٹ کی ملاقات ہو گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز

لاہور ہائی کورٹ —فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کے لیے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا۔

ہیلتھ انشورنس سہولت  انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔

انشورنس کمپنی کے نمائندے نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ ریٹائر

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔

 تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور جوڈیشل افسروں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی افتتاحی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے شرکت کی۔

 افتتاحی تقریب میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت دیگر ججز شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟
  • 26 نومبر احتجاج؛ اٹک جیل کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
  • لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز
  • گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات پر کارروائی کا مطالبہ
  • صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ کب ہوگا؟
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کردیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان
  • سپریم کورٹ کی لاء اسکول اسپانسر شپ سے متعلق دعویٰ غلط ہے، سپریم کورٹ اعلامیہ
  • مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد  کی درخواست پر سماعت حکومتِ پنجاب کی استدعا پر ملتوی
  • جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ ریٹائر