روسی صحافی یوکرین کی سرحد پر دھماکے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
روس کے سرکاری ٹی وی کی صحافی اینا پروکوفیوا یوکرین کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔
چینل ون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل ون کی جنگی نامہ نگار اینا پروکوفیوا اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوگئیں۔
چینل کی ٹیم روسی سرحد کے اندر بیلگوروڈ کے علاقے میں بارودی سرنگ کا نشانہ بنی۔ اس دھماکے میں کیمرہ مین دمتری وولکوف زخمی ہو گئے۔ چینل کے مطابق اینا پروکوفیوا کی عمر 35 سال تھی اور وہ 2023 سے یوکرین جنگ کی کوریج کر رہی تھیں۔
ان کا آخری سوشل میڈیا پوسٹ منگل کے روز ٹیلیگرام پر کیا گیا تھا، جس میں وہ فوجی وردی میں ملبوس، سر پر کیمرہ لگائے ایک جنگل میں کرسی پر بیٹھی نظر آ رہی تھیں۔
اس پوسٹ کے ساتھ طنزیہ انداز میں کسی نامعلوم سرحد پر ملک 404 کے قریب لکھا گیا تھا، جو 404 فائل ناٹ فاؤنڈ انٹرنیٹ ایرر کے حوالے سے ایک اصطلاح ہے جسے کریملن نواز عسکری بلاگرز یوکرین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جنگ کے دوران روسی صحافی جان کی بازی ہارے ہیں۔ پیر کے روز بھی روس کے پرو کریملن اخبار ازویستیا کے ایک جنگی نامہ نگار یوکرین کے خارکیف ریجن میں ہلاک ہو گئے تھے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 21 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستقبل کا ورلڈ آرڈر کیا ہوگا؟ روس نے اہم کانفرنس طلب کرلی
روسی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام مستقبل کے ورلڈ آرڈر کے موضوع پر اہم کانفرنس بحیرہ اسود کے کنارے آباد روسی شہر یالٹا میں ہوگی۔
کانفرنس میں روس کے سرکاری حکام، تاریخ دان، اور سرکردہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ماہرین اور عوامی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
یہ تقریب اقوام متحدہ کے قیام کی سالگرہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور عمومی طور پر بین الاقوامی قانون کے لئے روس کے عزم کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔
کانفرنس کے شرکا اہم عالمی طاقتوں کے درمیان طاقت، مکالمے اور تعاون کے بدلتے ہوئے توازن کے وقت اہم جغرافیائی سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے مستقبل کے عالمی نظام، کثیر قطبی دنیا کی تشکیل اور ان میں روس کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی تنظیموں کے شعبہ کے ڈائریکٹر کرل لوگوینوف کے مطابق یہ کانگریس اقوام متحدہ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کے سلسلے کا پہلا ایونٹ ہو گی، جس میں ہم دوسری جنگ عظیم کے بعد کے عالمی نظام کی بنیادوں سے لے کر مستقبل کی کثیر قطبی دنیا تک، عالمی سیاست کے تاریخی اور عصری دونوں پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے اہم مقاصد میں سے ایک اقوام متحدہ کے چارٹر کی کلیدی دفعات میں شامل بین الاقوامی قانونی نظام سے وابستگی کا اعادہ کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں