نواز الدین صدیقی کو فلم سیٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔”
نواز الدین نے اپنی فلم ‘تلاش’ کے سیٹ پر پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ نے انہیں سیٹ پر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ جب انہوں نے گارڈ کو سمجھایا کہ وہ بھی فلم میں اداکاری کر رہے ہیں تو اجازت ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ان کے ساتھ آج بھی ہوتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نواز الدین
پڑھیں:
ہم صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں وقت کے یزیدیوں اور فرعون کے سامنے نہیں، اسدالدین اویسی
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ کنال کامرا کو دھمکیاں دینے والوں کے گھر نہیں گرائے جا رہے ہیں دوسری طرف توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ضمانت مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے دفتر میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اس وقت توڑ پھوڑ کی گئی جب انہوں نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلٰی ایکناتھ شندے کے خلاف مبینہ تبصرہ کیا تھا۔ اب اس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس سے سوال کیا ہے کہ کیا اب ان توڑ پھوڑ کرنے والوں کے گھروں پر بلڈوزر چلے گا۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ جب کامیڈین کنال کامرا نے کسی کو غدار کہا تو ایکناتھ شندے کی پارٹی کے ارکان نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو غدار کہا گیا اور ان کا دفتر گرا دیا گیا، اب ہم وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس اور یوگی آدتیہ ناتھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا ان توڑ پھوڑ کرنے والوں کے گھر گرائے جائیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ناگ پور میں عرفان انصاری کو قتل کرنے والوں کے گھر گرائے جائیں گے، نہیں آپ صرف مسلمانوں کے گھر توڑ رہے ہو۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ کنال کامرا کو دھمکیاں دینے والوں کے گھر نہیں گرائے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ضمانت مل گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پولیس ان کے ساتھ ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ کوئی بھی زیادہ دیر اقتدار میں رہنے والا نہیں ہے، ہندوستان میں بادشاہوں کے محل ویران ہیں، تمہارے بھی محل بھی ویران ہوں گے۔ انہوں نے کہا "اگر تم یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم جھک جائیں گے تو یاد رکھیں کہ ہم صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں، وقت کے یزیدیوں اور فرعون کے سامنے نہیں"۔ آپ کو بتا دیں کہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں 11 شیو سینا سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کھار پولیس نے ان ملزمان کو باندرہ کورٹ میں پیش کیا۔ کھار پولیس نے اس معاملے میں کل 19 لوگوں کو نامزد کیا تھا اور 15 سے 20 دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد پولیس نے شیو سینا کے 11 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔