خیبر میں میٹرک امتحانات، حکومت کی نقل کی روک تھام کیلئے منفرد کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد ہونے پر تحویل میں لے لیا گیا۔
خیبر میں اسٹیشنری دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں اس قسم کی گائیڈز کی فروخت پر پابندی عائد ہے، اس لیے ایسا مواد رکھنے سے اجتناب کریں۔ دکان داروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر ایسا مواد رکھنے سے اجتناب نہیں کرنے اور ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صدر آصف زرداری کو خط لکھ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔
خط میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عمل کو فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی رح کے منافی قرار دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، اس اقدام کے بعد صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے خط کے ذریعے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ تاحال اس آبادی کےلیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ این ایف سی میں شیئر نہ ملنے سے ان علاقوں میں ترقیاتی عمل اور امن متاثر ہو رہا ہے، سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جو غیر آئینی اقدام ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سال 2010 سے اب تک ساتویں این ایف سی ایوارڈ نافذ العمل ہے، خیبر پختونخوا میں شامل ضم اضلاع کی آبادی کے شیئر کا تعین نہیں۔
خط میں کہا گیا کہ یہ عمل فیڈریشن اور آئین کے آرٹیکل 160 کی روح کے منافی ہے، خیبر پختونخوا کو جائز حصہ دیے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی غیر آئینی توسیع قبول نہیں، مالی وسائل کی تقسیم کےلیے 10واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔