2025-03-19@11:21:13 GMT
تلاش کی گنتی: 4539

«کا مقصد پاکستان»:

(نئی خبر)
    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے محمود مولوی کا کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔  محمود مولوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔  اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی  صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو  فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔ مصطفیٰ قتل کیس سے جڑی منشیات کا معاملہ ، شاہ زین مری کا نام بھی سامنے آگیا...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سےملاقات کی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جسکواللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے، جب تک عظیم مائیں اپنے بچے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق، علاقائی استحکام اور انصاف کی فراہمی کے لیے مدد کرے۔ ٹائم میگزین میں اپنے نام سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی ’سیاسی واپسی‘ پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے، استحکام کو فروغ دینے، تنازعات اور انتہا پسندی کا باعث بننے والے حالات کی روک تھام کے لیے کام کرے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ مضمون واقعی عمران خان نے...
    ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے قرض کی قسط، جائزہ مشن کل پاکستان آئے گا ۔   پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔  ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش   آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریباً 2 ہفتے قیام کرے گا ۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے امریکی میگزین میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو "سیاہ عہد" قرار دیاگیا ہے۔ مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں (عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔ اْنہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی...
    ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کہتے ہیں کہ روزگار کی غرض سے اہلیہ کے ہمراہ نوکری کے لیے باہر ملک چلا گیا تھا، ساتھ میں مزید پڑھائی کی اور کڈنی اسپیشلسٹ بنا۔ لیکن جب پاکستان میں زلزلہ آیا تو پاکستان آئے یہاں فنڈنگ کی، فری میڈیکل کیمپس لگائے اور لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔ پھر اس کے بعد ہم نے یہ سلسلہ جاری رکھا اور ابھی تک 500 کے قریب میڈیکل کیمپس لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 2 سال کورونا کی وجہ سے میڈیکل کیمپس نہیں لگا سکے، لیکن اب تک یہ کیمپس لگ رہے ہیں۔ باہر ملکوں میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد  کی مدد سے ہم نے ایبٹ آباد کے قریب پاکستان کڈنی سینٹر کے نام...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا سرکاری دورہ کرنا تھا، ان کے دفتر نے اسلام آباد کے کسٹمز کلیکڑیٹ سے وزیر خزانہ کے پروٹوکول میں شامل کرنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی لگڑری گاڑی فراہم کرنے...
    اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔ اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔ پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسی طرح ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا۔ واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم میں بطور عبوری ہیڈ کوچ فرائض انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ثقلین مشتاق کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کرلی۔ یاد رہے کہ ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام...
    نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا، پاکستان مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے اور مولانا حامد الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ یہ سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں تمام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حملے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا ہوگا، پاکستان مزید جنگ کا متحمل...
    نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نہ صرف پاکستان بلکہ تمام عالم اسلام کے دینی طلبا کا دینی مرکز اور درسگاہ ہے جامعہ دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل طلبا دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں اور وہی طلبا فراغت کے بعد دنیا بھر میں دین اسلام کی پھیلا اور سربلندی میں مصروف عمل ہیں، دارالعلوم حقانیہ پر حملہ اور مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنانا پاکستان کی سلامتی شعار اسلام کو نشانہ بنانے کی مترادف ہے اگر خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہوتو ایک بار نہیں...
    پاکستان اور اٹلی نے اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان چھٹے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دور روم میں ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے تجارت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ساتویں دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا۔
    اسلام آباد:ماہ شعبان کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں عشا کے بعد مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات ہوں گے جبکہ فرزندان اسلام پہلی سحری کی تیاری بھی کریں گے۔ پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا اور شہری ماہ صیام کی سعادتیں، برکتیں حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، عرب امارات، امریکا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد وہاں پر آج پہلا روزہ رکھا گیا۔
    سٹی42:  رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔  آج  شب عمشا کی نماز کے بعد پاکستان مین پہلی تراویح ہو گی اور  آض سحر اہل پاکستان پہلا روزہ رکھیں گے۔ ؎رإضان کا چاند مینوگرہ میں عام شہریوں کو نطر آیا ہے۔ روئیتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہنوز جاری ہیں لیکن اہل وطن نے ایل دوسرے کو چاند دکھائی دینے کی مبارک بادیں دینا شروع کر دی ہیں۔  جنوبی پنجاب کے قصبہ تلمبہ مین بھی رمضان شریف کا چاند نطر آیا ہے۔  لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش Waseem Azmet
    کراچی(نیوز ڈیسک)میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے اشتراک سے دنیا کے سب سے بڑے نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والے ادارے بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا، اور اس کا مقصد آپریشنز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو جمعہ سے ان کی بی وائی ڈی گاڑیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے شوروم اور سروس سینٹرز قائم کیے ہیں، این ای وی کی متوقع زیادہ طلب کو دیکھتے ہوئے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی 2025 میں 15 مراکز...
    مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ حکومت مولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں، ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے اور مولانا کے قتل کے پس پردہ اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقاتی ٹربیونل تشکیل دے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا خواجہ احمد الرحمن یار خان کی دعوت پر مرکزی رہنماء یارگار اسلاف مولانا اقبال اللہ کی زیر صدارت جامعہ دارالخیر گلستان جوہر میں مولانا حامد الحق حقانی کی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ میں خودکش حملہ میں شہادت کے خلاف جمعیت سمیت شہر کے ممتاز جید علماء مشائخ کی احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب...
    لاہور: گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ریلوے کے سیکشن کنٹرولر کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت فیصل منظور کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ ریلوے میں بطور سیکشن کنٹرولر اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے وار کر کے مقتول کو قتل کر دیا، جس کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات کو...
    علماء مشائخ نے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی خودکش بم دھماکے میں شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، حکومت اسلام و ملک دشمن استعماری قوتوں کے آلہ کار ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مدیر مولانا حامد الحق حقانی کی نمازجمعہ کے دوران خود کش حملہ میں شہادت کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں احتجاجی اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارثین انبیاء علمائے...
    اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )مجوزہ اسلام آباد بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری ماحول کو بڑھانا ہے لیکن ماہرین اس کی کامیابی کو ریگولیٹری ڈیجیٹلائزیشن سے جوڑتے ہیں موثر ٹیکنالوجی کا انضمام عمل کو ہموار کرے گا، شفافیت، کارکردگی اور ملک میں زیادہ سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گا ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق مشیر ماجد شبیر نے کہا کہ آج کے تیز رفتار کاروباری ماحول میں، کاروباری افراد دستی عمل کی وجہ سے ہونے والی طویل تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے.(جاری ہے) انہوں نے دلیل دی کہ رجسٹریشن سے لے کر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سونپے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں باضابطہ طور پر اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے اس وقت یہ عہدہ عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم اجلاس کے بعد قیادت پاکستان کے حوالے کر دی جائے گی اجلاس میں بھارت میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ کے مقامات پر بھی غور کیا جائے گا امکان ہے کہ پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء)  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں  نیسلے پاکستان کی  سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک  لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔  نیسلے کیئر کے تحت یہ سرگرمی 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے کمپنی کی کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔(جاری ہے)  ...
    پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ترجمان  کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون...
    عالمی بینک کا پاکستان سے 20؍ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان پروگرام کے تحت فراہم کیے جانے والے 20ارب ڈالر کی فنڈنگ کو صاف توانائی، ماحولیاتی بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا،منصوبوں سے طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کو فروغ ملے گا عالمی بینک گروپ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026سے شروع ہوگا، یہ پاکستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 20ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 10 سالہ معاہدے کا اعلان کردیا ہے ۔عالمی بینک کے...
    پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ چھٹا کیس ہے۔گزشتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 بلوچستان، 23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جبکہ ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا تھا۔نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نےبانی پی ٹی آئی کے امریکی ٹائم میگزین میں  شائع ہونیوالے مضمون پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ  “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیاگیا ہے۔مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی...
    پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز بھارت میں مسلمان کے غیر محفوظ ہونے کا ایک اور تازہ واقعہ سامنے آیا جب ایک شخص نے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرہ بلند کیا تو ہندو انتہا پسندوں نے طیش میں آکر اس کا گھر ہی گرا دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلمان شہری کا گھر صرف اس وجہ سے تباہ کیا کیونکہ اس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی...
    بھارت(نیوز ڈیسک) پاک بھارت میچ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان شہری کا گھر گرا دیا گیابھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان شہری نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو گھر میں ٹی وی پر دیکھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان شہری نے اپنے گھر میں میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا جب کہ مقامی شخص نے مسلم شہری اور اس کے خاندان پر ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام بھی لگایا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کا گھر گرادیا۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ 23 فروری...
    رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز نے  بکنگ  دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔رمضان میں بکنگ آفس کی پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے تک کام کرے گی۔دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک ریلوے بکنگ کے لئے موجود رہے گی۔ جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔وہ بکنگ آفس جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں ٹائم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پندرہ رمضان المبارک تک یہ اوقات کار لاگو ہوں گے اس کے بعد تمام بکنگ آفس اپنی پرانی آفس ٹائمنگ کے مطابق ہی کام کریں گے۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں  ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی مسلمان کا گھر گرا دیا۔   مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلمان شہری کا گھر صرف اس وجہ سے مسمار کر دیا گیا کہ اس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی پر پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، جس پر  مقامی ہندو انتہا پسندوں نے اسے بھارت مخالف نعرے بازی قرار دیتے ہوئے مسلمان شہری کا گھر ہی گرادیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شہری پر الزام...
    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا پاکستان کا حالیہ دورہ ایک اہم سنگ میل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔ اس دورے نے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سیاسی، اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کیا ہے بلکہ اس سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کے درمیان روابط میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کا یہ دورہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ نئے امکانات کے دروازے بھی کھولتا ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد...
    سنگاپور (نیوز ڈیسک)ءڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سنگاپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے انہیں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سنگاپور سے حلال گوشت کی سرٹیفیکیشن کے حصول کی جاری کوششوں پر بھی آگاہ کیا، جس سے پاکستان کے گوشت کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے پاکستان، خصوصاً بلوچستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین امکانات رکھتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے بین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان رمضان پیکیج 2025 کا افتتاح کر دیا جس سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد نئے کپتان کا نام سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔ سینئر صحافی کے مطابق سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔ سلمان علی آغا اس وقت...
    ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام میں بہتری آ رہی ہے جس کے نتیجے میں 10 سالہ ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں ان کے مطابق ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے فراہم کیے جائیں گے جو بنیادی ڈھانچے توانائی ماحولیاتی بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ 2026 سے شروع ہوگا اور اس کا مقصد پاکستان میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ ملک کی طویل المدتی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان میں 2 کروڑوں پاکستانیوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رمضان پیکج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال اس پیکج کے لیے تقریباً 20 ارب روپے کی خطیر رقم کے لیے مختص کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 7 ارب تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدرسہ حقانیہ میں حملے کی مذمت کرتا ہوں، یہ بہت دلخراش واقعہ ہے، پاکستان میں کروڑوں لوگ اس واقعے پر افسردہ ہیں، ملک میں قربانیوں کے دہشتگردی کا 2018 میں ختم ہوگئی تھی، انشااللہ اب دوبارہ اس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 450 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 251 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4 ہزار 32 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 889 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 857 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 2.46 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 120 ارب روپے سے زائد رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 980 ارب روپے...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔ چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا گیا تھا۔ مقامی شخص نے مسلمان شہری اور اس کےخاندان پر ملک مخالف نعرے لگانےکا الزام لگایا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملوان میونسپل کونسل نے مسلمان شہری کے گھر کو گرادیا۔
    ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سے پاکستان کے لیے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔ ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز سال 2026 سے ہوگا۔ ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے تشکیل دیے جارہے ہیں، اور یہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔
    برطانیہ پہنچنے پر صدر آزاد کشمیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کاوشیں نہیں کی گئیں لیکن اب اس طرف توجہ دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اگلا ملین مارچ لائن آف کنٹرول پر کیا جائے تاکہ دونوں اطراف کے کشمیری ایک دوسرے سے بغلگیر ہوں، باہر کے ممالک سے بھی کشمیری اس مارچ میں شرکت کیلئے آنا چاہتے ہیں اور اس اقدام سے بڑے ممالک اس مسئلہ کی طرف توجہ دیں گے۔ امریکا و کینیڈا کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ پہنچنے پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پریس کانفرنس سے...
    ضلع گلگت میں پروینشیل ہسپتال، شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل مناور میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کروایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر اضلاع میں پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر بشمول سکردو، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر، میں بھی غریب لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اڑان پاکستان کے زیر انتظام اہتمام رمضان پروگرام کے تحت پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نثار الحق کیانی کی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شاہین خالد بٹ نے گلگت بلتستان میں روزانہ 3200 نادار افراد میں یکم رمضان سے 27 رمضان تک افطار ڈنر تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔...
    مظفر آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی قومی کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کاز کو مسخ کرنے کے لیے پروپیگنڈہ کا بڑے پیمانے پر سہارا لے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی قومی کانفرنس نے علاقائی امن، تزویراتی استحکام اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کی چھٹی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں بھارت کے عسکری عزائم، سرحد پار اشتعال انگیزیوں اور اقلیتوں پر منظم جبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 27 فروری 2019ء کے آپریشن سائفٹ ریٹارٹ نے بھارت کے روایتی برتری...
    ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سے پاکستان کے لیے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔ناجے بنحیسن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز سال 2026 سے ہوگا۔ ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے تشکیل دیےجارہے ہیں، اور یہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان میں خلائی ترقی کے اہم سنگ میل کے طور پر قومی خلائی ایجنسی پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمشن (سپارکو) نے عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ سپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ-چینی خلائی سٹیشن (سی ایس ایس) کے مشن پر روانہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ ان میں سے ایک خلا باز کو سائنسی پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی جو چین سپیس سٹیشن...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت شہری کی جانب سے آن لائن گیمبلنگ پر پابندی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے شہری چوہدری طاہر الحق کی جانب سے مفاد عامہ میں دائر درخواست پر سماعت کی جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمران رشید اور وحید الرحمان قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے وفاق، پی ٹی اے، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی جوئے کے کاروبار میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے والوں...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے امریکی جریدے میں شائع مضمون کو گمراہ کن قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اپریل 2022ء میں بانی پی ٹی آئی نے ملک کو جس طرح معاشی دیوالیہ پن کے دہانے پر چھوڑا، اُس کے مقابلے میں پاکستان آج کہیں زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوظ ہے۔انہوں نے امریکی جریدے میں عمران خان کی تحریر پر جواب میں کہا کہ مضمون میں بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ ایک غیر مستحکم پاکستان علاقائی سیکیورٹی اور عالمی جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو مہنگائی 38 فیصد تک جا پہنچی تھی، اب گر کر...
    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 10 سالہ معاہدے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے اور اسی بنیاد پر عالمی بینک گروپ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026 سے شروع ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام...
    پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کنٹری جائزہ رپورٹ پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہے،کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ نے یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کے جائزے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی پاکستان کی یو...
    اسلام آباد: آئی پی ایس او ایس (اپسوس) کے تازہ ترین کنزیومر کنفیڈنس سروے 2025 میں پاکستان کے حوالے سے مثبت معاشی اشاریے کے پیش نظر کی معاشی سمت کو درست قرار دے دی گیا ہے۔ اپسوس کی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کی اقتصادی سمت کے بارے میں عوام کے پرامید ہونے کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک کی مجموعی سمت کے حوالے سے عوام کی پرامید رہنے کی شرح 2023 کے مقابلے میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 31 فیصد عوام کا اعتماد ہے کہ ملک صحیح سمت پر گامزن ہے۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پراعتمادی کی یہ شرح اگست 2024 میں 11 فیصد...
    خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی...
    اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ جامعہ حقانیہ پر حملہ ملک کے تمام مدارس پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ امریکہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے حکمرانوں نے ملک کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ سانحہ جامعہ حقانیہ کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت سمیت ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی و دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا...
    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ غلام خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے بآغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل  آپریشنل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 60 فیصد سرکاری درآمدات اور برآمدات گوادر پورٹ سے کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل میری ٹائم پالیسی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بحری امور کا شعبہ معاشی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے بحری تجارت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اور دیگر بندرگاہوں پر انتہائی مہارت رکھنے والی ٹیم موجود ہے جو بحری معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں، مولانا حامدالحق خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت پانچ بے گناہ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے، شہداء کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداران سے خطاب میں صوبائی صدر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) پاکستان میں چاند نظر آنے کا وقت ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔ تاہم پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان ختم ہو گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں شام 7 بج کر 24 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم اب تک ملک کے کسی علاقے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ لاہور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا جس کے بعد بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی...
    اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن کی 6 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعظم نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ روس کے صدر ولادی میر پوتین سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے ۔ روسی اول نائب وزیر توانائی نے کہاکہ  روس پاکستان کے...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کنٹری جائزہ رپورٹ پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہے،کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ نے یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کے جائزے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہوگی، کمیٹی پاکستان کی یو این سی اے سی کنٹری ریویو رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر مملکت برائے خزانہ ومحصولات شامل،کمیٹی میں سیکرٹری خارجہ،...
    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے کے عزم اور سابق پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ سابق پاکستانی کرکٹر اپنے ردِ عمل میں اس بات کی وضاحت کی کہ وہ کیوں باضابطہ طور پر پاکستانی ٹیم کے لیے کام کرنے سے گریزاں ہیں۔خیال رہے کہ 29 سال کے انتظار کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سفر ٹورنامنٹ شروع ہونے کے پانچ دنوں کے اندر ہی ختم ہوگیا اور قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز اور پھر بھارت سے 6...
    پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں آگیا۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی پاکستان میں جمہوریت پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس میں 6 درجے تنزلی کے بعد 124ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اکانومسٹ کے مطابق  پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ ممالک کی درجہ بندی انتخابی عمل، حکومت کے کام کرنے کے طریقے، سیاسی شرکت اور شہری آزادیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے...
    وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے. خلائی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔اسلام آباد میں پاکستان اورچین خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتے کی دستاویز کے تبادلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، خلا کے شعبےکی ترقی کیلئےچین کی مدد سے آگےبڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اورچین میں تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے. سپارکو چینی حکومت کے ساتھ مل کرخلائی تحقیق کے شعبے میں کام کرے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلائی شعبے میں تعاون بڑھاکرنوجوانوں کومواقع فراہم کیے جائیں گے۔ نوجوانوں...
    رواں برس رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔محکمہ اوقاف کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوگا۔اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس آج ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا .جس کے باعث آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )پاکستان کی کاشتکار برادری کو زراعت کی پائیدار ترقی کے لیے جدید زرعی تکنیک کے استعمال کی تربیت دی جانی چاہیے زرعی سائنسدان ڈاکٹر احمد نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے جدید طریقوں سے ہم آہنگ رہنا چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بہت سے کسان اب بھی فرسودہ کاشتکاری کے طریقے استعمال کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت کم ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط مالی بنیاد کی ضرورت ہے تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ پالیسی ساز کاشتکاروں کو مطلوبہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکو کو پاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہوگا۔جمعہ کویہاں پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے سمجھوتہ کی دستاویز کے تبادلہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا ایک نیا باب ہے اور اس سے دونوں...
    ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا،مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا،سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 63 ہزار سے زائد پاکستانی اوورسیز ہیں۔ مجھے پاکستان میں نہ ہونے کے باوجود کیس کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجودمیرے خلاف کیس درج کرلئے گئے۔ میرے خلاف بے بنیاد کیس درج کئے گئے ہیں ۔کیس سماعت کیلئے منظور ہوگیا۔ میں پاکستان میں تھا ہی نہیں اس کے باوجود...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا چھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں اس ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی رکھا گیا ہے جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا جبکہ میچ میں شامل ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا راولپنڈی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان  حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیاروں کو دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ  دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستانی عوام کی میزبانی دیکھ کر دنگ رہ گئے اور تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ وکرانت گپتا کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں شہری ان کا نام لے کر نعرے لگاتے نظر آئے اور انہیں سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ Vikrant Gupta reaction on Pakistan hospitality.#ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/XbgLREBvaq — Jabir khan (@jabirkhan_khan9) February 27, 2025 بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستانی عوام ان کی ایسے میزبانی کریں گے کیونکہ وہ ایک عام سے صحافی...
    ایتھنز: یونان کے قریب 2023 میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں یونانی حکام کی لاپروائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، جس میں 700 سے زائد تارکین وطن سوار تھے، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایک لیک شدہ آڈیو ریکارڈنگ نے انکشاف کیا ہے کہ یونانی ریسکیو حکام نے کشتی کے کپتان کو ہدایت دی تھی کہ وہ آنے والے جہاز کو بتائیں کہ سوار افراد یونان نہیں بلکہ اٹلی جانا چاہتے ہیں۔ یہ حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا، جس میں 350 پاکستانیوں سمیت 500 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ صرف 82 لاشیں برآمد کی جا سکیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، یہ حادثہ جدید...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر آئندہ نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سخت مایوس ہیں اور ممکنہ طور پر کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بعض سینئر کھلاڑی دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں پاکستان ٹیم کو 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی اس سیریز میں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان نے دنیا بھر میں قیام امن کے اقدامات کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی پولیس کی شمولیت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواین او کی پولیس عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فلیگ شپ منصوبوں میں یواین پولیس کے نقطہ نظر کو شامل کر کے تنازعات سے متاثر ممالک میں امن بحال کرنے کے اقدامات کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان  حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی۔   ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ  دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آزربائیجان کا دورہ کیا۔ اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما کا...
    امریکا نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2021 میں افغانستان سے ’ناقص‘ امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان۔ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان چھوڑنےکا بھی ذمہ دار قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان کے خلاف امریکی اسلحے کا استعمال، ٹی ٹی پی کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ’ امریکا افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لیے باعث فکر ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ و فوجی سازوسامان وہیں چھوڑ دیا گیا۔‘ انہوں نے کہا ہم دیکھتے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے...
    بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گزشتہ چند سالوں سے میدان میں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید کے دوران بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کی حمایت کی ہے، انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بابر اعظم کا احترام کریں اور ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے آپ کے لیے رنز...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تاریخی دسویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل 2025 کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل بھی شامل ہیں۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل 8 اپریل کو پشاور میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا، جس میں شرکت...
    میواڈی: میانمار کے سرحدی علاقے میواڈی میں ہزاروں نوجوان سخت گرمی اور مچھروں سے بھرے کھلے حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک واپس جانے کے منتظر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، میانمار کے مختلف اسکام سینٹرز سے 7,000 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تاہم، ان افراد کی واپسی کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے، جس پر متاثرین شدید مایوس ہیں۔ ایک پاکستانی نوجوان، جو رمضان سے پہلے پاکستان واپس آنا چاہتا ہے، نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ اب ہم محفوظ ہیں، لیکن آٹھ دن گزر چکے ہیں، ہمیں ابھی تک تھائی لینڈ کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟" حراستی مرکز میں حالات انتہائی خراب ہیں، جہاں...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کا ایونٹ میں سفر بغیر کسی جیت اور بغیر کسی سنچری کے اختتام پذیر ہو گیا۔ اپنے گروپ میں آخری نمبر رہا۔ دفاعی چیمپئنز کو گروپ سٹیج کے دوران پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرے میچ میں میزبان بھارت نے ہرایا۔ دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری گروپ میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم بغیر کسی جیت کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ایونٹ میں شریک دیگر...
    اسلام آباد+ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علماء کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پی کے میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ادھر سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں...
    اسلام آباد(این این آئی)پاک جاپان انسداد دہشتگردی مشاورت کا چوتھا دور ٹوکیو میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری اقوام متحدہ نبیل منیر نے کی۔دونوں ممالک نے قومی و علاقائی سطح پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا جائزہ لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور جاپان نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستانی وفد نے انسداد دہشتگردی سے متعلق حالیہ پالیسی اقدامات اور عملی پیشرفت پر بریفنگ دی۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مزید دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا۔دونوں ممالک نے استعداد کار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
    پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے ،پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو، امریکی ارکان کانگریس سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں،امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست فلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔جو ولسن اور آگست فلگر نے 25 فروری کو وزیرخارجہ مارکو...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں نئے وزرا  کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں نشان پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب سے رونق کئی گنا بڑھ گئی جس میں ولی عہد کے وفد کے اراکین، وفاقی وزرا ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سمیت سیاسی، سفارتی شخصیات شریک تھے ولی عہد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے تو دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد معزز مہمان شخصیت کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا گیا جس کے ساتھ ہی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں دو نئے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق رواں سال رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی۔ ایک کیس قمبرا اور دوسرا منڈی بہاؤ الدین سے رپورٹ ہوا۔ سندھ میں اس سال تیسرا اور پنجاب میں پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے۔ 2024ء میں پاکستان میں 74 پولیو کیس رپورٹ ہوئے‘ سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 کیسز تھے۔
     کراچی(آ ئی این پی )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ کر پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔  اپنے خط میں علی خورشیدی نے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، سندھ اسمبلی کے قواعد کے مطابق جنوری تا مارچ پری بجٹ بحث لازم ہے، مالی سال کی شفاف منصوبہ بندی کے لیے اراکین اسمبلی کی مشاورت ضروری ہے، فروری ختم ہونے کو ہے، سندھ حکومت نے تاحال پری بجٹ اجلاس طلب نہیں کیا۔علی خورشیدی نے کہا کہ کہا کہ اجلاس بلاکر بجٹ تجاویز پر اراکین اسمبلی کو اظہارِ خیال کا موقع دیا جائے، حکومت سندھ قواعد و ضوابط کے مطابق فوری پری...