وزرا حلف برداری سے قبل ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان کی تقریب سے ایوان صدر میں رونق کئی گنا بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں نشان پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب سے رونق کئی گنا بڑھ گئی جس میں ولی عہد کے وفد کے اراکین، وفاقی وزرا ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سمیت سیاسی، سفارتی شخصیات شریک تھے ولی عہد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئے تو دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد معزز مہمان شخصیت کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا گیا جس کے ساتھ ہی یہ تقریب اختتام پزیر ہوئی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے نئے وزرا کی حلف برداری تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف شریک نہیں تھے وہ معزز مہمان کے ہمراہ روانہ ہوئے وفاقی کابینہ کے نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، عطا تارڑ، مصدق ملک،اورنگزیب، رومینہ خورشید، شیخ قیصر ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، حلف اٹھانے والے وزرا کے اہلخانہ و عزیز واقارب سمیت دیگر شریک تھے حلف برداری کے بعد کابینہ کے نئے اراکین کو شرکاء نے مبارکبادیں دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حلف برداری کی تقریب ولی عہد
پڑھیں:
شہازکابینہ29 رکنی ہو گئی، مزید آٹھ وزراء کی انٹری، حلف برداری کل ہوگی،کون کون سے نام شامل ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر
شہازکابینہ29 رکنی ہو گئی، مزید آٹھ وزراء کی انٹری، حلف برداری کل ہوگی،کون کون سے نام شامل ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )مزید آٹھ وزرا کی انٹری، شہازکابینہ انتیس رکنی ہو گئی، حلف برداری کل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، مصطفی کمال، عبدالرحمان کانجو، سردار یوسف، رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج اور بیرسٹر عقیل ملک کے نام شامل جبکہ طلال چوہدری کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔
ایک دونہیں بلکہ پوری ٹیم کے برابرنئے کھلاڑی شہبازکابینہ کا حصہ بننے جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کی حلف برداری کل ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم میں مزید 15 سے 20 وفاقی وزرا ، وزرائے مملکت اور مشیرشامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ایوان صدرمیں ہوگی تاہم حتمی شیڈول کا اعلان وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پرکیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں 15 سے 20 وفاقی وزرا وزرائے مملکت، مشیرشامل ہونے جارہے ہیں جن میں حنیف عباسی ،طارق فضل ،بیرسٹر عقیل ، حزیفہ رحمان، طلال چوہدری ،افضل کھوکھر،عبد الرحمن کانجو اورسرادریوسف بھی شامل ہونگے۔ نوشین افتخار، رومینہ خورشید عالم اوررضا حیات ہراج کی شمولیت کا بھی امکان ہے، چوہدری ریاض، ڈاکٹر توقیر حسین شاہ ، علی زاہد چوہدری ،جنید انوار ،رانا مبشر اقبال اوربلال اظہر کیانی بھی وفاقی کایبنہ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔