Jang News:
2025-03-01@17:06:39 GMT

پاکستان، اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

پاکستان، اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق

پاکستان اور اٹلی نے اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان چھٹے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دور روم میں ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے تجارت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور اٹلی کا اقوام متحدہ میں قریبی روابط پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ساتویں دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بھارتی بیانات کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 پاکستانی امریکہ سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے ہیں، ان کی شناخت کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہیں، ہم امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ دیرینہ تعلقات سے جڑے ہیں، دونوں ممالک کے سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکہ کا ایف 16 پروگرام کے حوالے سے فیصلہ خوش آئند ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا، شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کیا، اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت میرازائیو کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کیا جبکہ اماراتی وزیراعظم کی دعوت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہم منصب سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانات بھارت کے کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے آگاہ نہیں ہیں، پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان یوکرین میں انسانی امداد کے لیے معاہدہ
  • پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور، تجارت، زراعت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بات
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مستحکم روابط کا عہد
  • بھارتی بیانات کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے: دفتر خارجہ
  • پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
  • پاکستان میں امریکی اسلحہ دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ
  • افغان حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ بنانے کی کوشش کی : دفتر خارجہ 
  • جدہ اجلاس کے بارے میں ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورت
  • پاکستان اور ازبکستان کا تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق