2025-03-19@11:33:04 GMT
تلاش کی گنتی: 4540

«کا مقصد پاکستان»:

(نئی خبر)
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
    رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک...
    المرصاد نے لکھا ہے کہ پاکستانی میڈیا اس حملے کو پڑوسی ممالک سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ایک اندرونی مزاحمت ہے اور پاکستانی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے کردار کے بارے میں پاکستانی فوجی حکام کے دعوے کے جواب میں طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے سے پاکستان کا بحران حل نہیں ہوگا اور پاکستان کو حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔ طالبان کے قریبی میڈیا ادارے المرصاد نے بلوچستان ٹرین پر قبضے میں افغانستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی فوجی حکام کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ دوسروں پر الزام...
    جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنڈولہ میں پاک فوج کی  پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مزید :
    جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ حکومتی رکن عظمیٰ کاردار کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں جعفر ایکسپریس پر ہولناک حملے میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب آپریشن پر بہادر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کا ایوان جان ہتھیلی پر رکھ کر 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش...
    پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش رواں ہفتے مسقط میں وزیر تجارت جام کمال اور ان کے اومانی ہم منصب قیس الیوسف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کی گئی۔اسلام آباد میں وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا. ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔پاکستانی وفد نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو علاقائی...
    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بہتر مالیاتی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کے بینکاری آؤٹ لُک کو مستحکم سے مثبت کردیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پاکستان کے بینکاری نظام کے بارے میں اپنا آؤٹ لُک مستحکم سے مثبت کردیا ہے تاکہ بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی عکاسی کی جاسکے اور ساتھ ہی میکرو اکنامک حالات کو ایک سال قبل کی انتہائی کمزور سطح سے بہتر بنایا جاسکے۔مالیاتی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں نے اقتصادی ترقی کے لیے اپنی رقم کے استعمال میں کمی کے باوجود گزشتہ چند سالوں میں خاطر خواہ منافع کمایا ہے. نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی مایوس کن رہی ہے تاہم...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا. میں نے یہ کیا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں. ہم یہاں بیٹھے ہیں، ان سے (مشرق وسطیٰ کے لوگوں سے) بہت دور۔ اس لیے میرے خیال...
    اسلام آ با د: پا کستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چین ۔ پاکستان دوستی اور باہمی احترام کے ضمن میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور دیا ہے، جمعرات کے روز چینی سفیر نےچائنا میڈیا گروپ اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ایک سیمینار بعنوان “چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” سے خطاب کر تے ہو ئےچین کی اقتصادی لچک کو سراہتے ہوئے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست منصوبوں سے متعلق چین کی غیر معمولی سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے چین اور پاکستان کے تزویراتی...
    اسلام آباد:پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تقریباً 450 مسافروں پر مشتمل ایک مسافر ٹرین صوبے کے ضلع سبی سے گزرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی۔ “بلوچ لبریشن آرمی” نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی، جس کے بعد پاکستانی فوج اور پولیس نے یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بچانے کے لیے کارروائی شروع کی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ “چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو آگے بڑھانے، معاشرتی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا مضبوطی سے ساتھ دیتا ہے۔...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس وائے نے ڈزنی پلس کی نئی سیریز "ڈیلی بوائز" میں نہ صرف ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے بطور اداکار بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اس طرح وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں رپورٹس کے مطابق "ڈیلی بوائز" کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے اس سیریز میں ایچ ایس وائے آٹھویں اور نویں قسط میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جبکہ انہوں نے...
    برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ 2025 کے ڈرافٹ میں کسی پاکستانی کرکٹر کی بولی نہ لگ سکی، گزشتہ روز منعقدہ پلیئر ڈرافٹ میں دونوں صنف کی کرکٹ کے لیے کسی پاکستانی کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے 5 کرکٹرز نے خواتین کے جبکہ 45 کرکٹرز نے مردوں کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟ غیر ملکیوں کی محدود تعداد اور انتخابی عمل کی مسابقتی نوعیت کے ساتھ، یہ مکمل طور پر حیران کن نہیں تھا کہ عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، یسریٰ عامر، ارم جاوید اور جویریہ رؤف کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ تاہم، یہ نسبتاً حیرت کی بات تھی کہ مردوں کے ڈرافٹ میں...
    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے واقعہ پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں۔ اس میں ملوث افراد مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ ایک انسان کو قتل کرنے والا پوری انسانیت کا قاتل ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رمضان کا احترام نہ کرے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ پر روس نے حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمنوں نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے پی اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا...
    اسلام آباد: ڈیوس کپ جونیئرز کے تیسرے دن، پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پہلے سنگلز میچ میں حمزہ رومان نے کھبو گیان کو 6-3، 6-1 سے شکست دی جبکہ دوسرے سنگلز میں میکائیل علی بیگ نے منتنویر تشار کو 6-2، 6-0 سے ہرایا۔ ڈبلز میچ میں حمزہ رومان اور ابوبکر طلحٰہ کی جوڑی نے خبو گیان اور منتنویر تشار کو 6-4، 6-1 سے زیر کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ کل ویتنام سے ہوگا جس کا بہت زیادہ انتظار کیا جا رہا ہے۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بالآخر اتوار کو اختتام پذیر ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان نے 1996 ورلڈکپ کے 29 سال بعد باوقار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا تاہم ایک سیمی فائنل اور بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں شیڈول تھے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے ایونٹ کے انعقاد میں پی سی بی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، بڑے اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور مسابقتی میدانوں کی تیاری...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
      پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے  اختتام پر   سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی،ہنڈرڈانڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 38 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115,247 جبکہ کم ترین سطح 114,429 پوائنٹس رہی تھی۔آج صبح  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 829پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 914 پوائنٹس پر...
    سویلینز کا ملٹری ٹرائل؛ پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے۔ خواجہ حارث نے کہا...
    سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیے۔ دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ قانون کا اطلاق کس پر ہونا ہے اور کیسے ہونا ہے یہ طے کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
    پاکستان کی مدد سے صومالیہ میں جدید شناختی کارڈ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور صومالیہ کے درمیان جدید شناختی نظام میں تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں نادرا کے ایک وفد نے صومالیہ کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نادرا نے بڑا اقدام کرتے ہوئے صومالیہ میں شناختی نظام کی تشکیل میں اہم کردار کیا اور پاکستان کی مدد سے صومالیہ میں جدید شناختی کارڈ سسٹم متعارف کرادیا گیا۔ نادرا نے صومالیہ کو جدید شناختی کارڈ پرسنلائزیشن مشینیں فراہم کر دیں، پاکستان اور صومالیہ کے درمیان شناختی نظام میں قریبی اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔ Post Views: 1
    ترک ادارہ تیکا کا فلاحی اقدام، پاکستان کےہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (TİKA) نے پاکستان بیت المال (PBM) کے اشتراک سے رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے۔اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں راولپنڈی، مریدکے (پنجاب) اور اوگی (خیبر پختونخواہ) کے مستحق خاندانوں میں 1,500 فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کیے لیے تیکا (TİKA) نے یہ پیکٹس پاکستان بیت المال کے حوالے کیے، جو ان کی مستحق خاندانوں تک منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نزیر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے، میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا،  میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں  جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا، دہشتگردی کوئی نیا مسئلہ نہیں، دہشتگردی کا بلوچستان کے پی کے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تعریف کی۔ یہ 1996 کے بعد پاکستان کا پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اتوار کو اختتام پذیر ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بالآخر شکریہ ادا کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے لیے کرکٹ سے بڑھ کر اس ٹورنامنٹ کے ساتھ آٹھ سال کے وقفے کے بعد کرکٹ کے کسی باوقار ایونٹ کی پاکستان واپسی ہوئی اور یہ 1996 کے بعد پاکستان کا کی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کا نوٹس لے لیتے ہوئے فیصلہ روکنے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرّم نیازی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں کمی کا فیصلہ روک دیں۔ کہا کہ فوری طور پر کھلاڑیوں کے میچ فیس کا جامع جائزہ لیا جائے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس کو ایک لاکھ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر شکریہ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی اس کے لیے وہ تمام ٹیموں، میزبان ممالک اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ On behalf of the @ICC, I'd like to thank the teams, tournament hosts, broadcast licensees, our sponsors, ICC staff, suppliers – and of course the incredible fans around the world – who together helped make this #ChampionsTrophy a huge success. pic.twitter.com/eOF04pPO0I — Jay Shah (@JayShah) March 12, 2025 آئی سی سی کے چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی نیا مسئلہ نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آ رہا ہوں۔ Post Views: 1
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے ، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت کثیر الجہتی حکمت عملی پر گامزن ہے، ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہتے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن بیروز جمعتہ المبارک 14 مارچ کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور...
    بلوچستان کوئٹہ ٹرین کے اغوا کی تفصیلات آ رہی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ افغان شدت پسند شریف اللہ عرف جعفر کے امریکی عدالت میں پیشی کے روز پیش آیا۔ اتفاق سے کوئٹہ بولان کے قریب جس ٹرین کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس کا نام بھی ’’جعفر ایکسپریس‘‘ تھا۔ اس بدقسمت ٹرین میں 400 مسافر سوار تھے جن میں سے 100 مسافروں کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔ بلوچستان دشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں تک رسائی میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ...
    اسلام آباد(رضوان عباسی سے) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو پاکستان دشمن عناصر کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک سے باہر موجود دہشت گردوں کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتیں ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں، مگر پاکستان ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سمیت عالمی برادری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جو اس بات کا...
    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں جعفر ایکسپریس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ان تخریب کاروں کا نشانہ رہا ہے جو کہ ہماری سرحدوں سے باہر ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی  ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن...
    چینی وزیر اعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کے دوران چینی وزیراعظم کی جانب سے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، سفارتی ذرائع نے عندیہ دیا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر اقدامات پر...
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان اور ترکیہ کے مابین 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت دونوں ممالک سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، انفرا اسٹرکچر اور دفاعی شعبے سمیت جدید ٹیکنالوجی منتقلی پر مزید تعاون کو فروغ دیں گے ۔ اسی طرح پاکستانی پاکستان اور ترکیہ نے کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کے ذریعے برآمدات میں اضافے اور تجارتی...
    پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔ ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔ معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500 کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کئے جائیں۔  مزید :
    پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے 1 منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کروا کر تاریخ رقم کردی۔ وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب ٹینس سروسز کی تھیں۔ طلحہ وحید نے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں بین الاقوامی سطح پر بھی مقابلہ کیا اور 40+ ڈبلز کیٹیگری میں 144 کی بہترین درجہ بندی حاصل کی۔ طلحہ وحید نے 35+، 40+ اور 45+ ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل جیتے ہیں اور...
     اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف  ہوا ہے ۔  سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)  کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...
    وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ (متحدہ عرب امارات) یو اے ای کے حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں پر کوئی رسمی ویزا پابندی عائد نہیں ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں وزارت نے کہا کہ یو اے ای کے سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ ان کی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 5 سالہ ویزے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹس، ہوٹل کی بکنگ، جائیداد کی ملکیت کا ثبوت (اگر لاگو ہو) اور 3 ہزار درہم کی ابتدائی ادائیگی ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟ جواب میں کہا گیا کہ متعدد...
    ناقص کارکردگی کے باعث برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں شامل کوئی بھی پاکستانی کسی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا تھا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل تھے۔ ت اہم ٹورنامنٹ میں شریک 8 فرنچائزز میں کسی ایک فرنچائز نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کیا۔ مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسرڈ کروالیے افغانستان کے اسپنر نور احمد کو مانچسٹر اوریجنلز نے 2 لاکھ پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ 25 لاکھ سے زائد) میں اسکواڈ کا حصہ بنے۔ گزشتہ برس لیگ میں نسیم شاہ...
    چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات مقبول WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز جی نان (شِنہوا) چین کے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے اس کی مصنوعات مزید مقبول ہونے کی توقع ہےجس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور ثقافتی روابط پروان چڑھیں گے۔ ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈو یِن پر شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے رکن ممالک کے سامان کی نمائش کے حالیہ لائیو اسٹریمنگ ایونٹ میں میزبان نے پاکستانی پکوان کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ باسمتی چاول پاکستانی کسان محنت سے اگاتے ہیں اور یہ اپنے اعلیٰ معیار کے لئے مشہور ہیں۔ جب انہیں کری جیسے مصالحوں...
    ویب ڈیسک:  رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ...
    لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں...
    جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یر غمال بنانے کے بعد ریلوے پولیس نے ٹرینوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت ریلوے ذرائع کے مطابق کے لاہور سے جانے والی ایک ٹرین کے اندر 4 سے 5 ریلوے پولیس کے سیکیورٹی اہکار ہوتے ہیں جو وقتاً فوقتاً ریل کے ہر ڈبے میں جاکر صورتحال کو دیکھتے رہتے ہیں۔ عموماً لاہور سے اگر ٹرین سندھ یا پنجاب کے شہروں میں جا رہی ہو تو سیکیورٹی کے اتنے ہی اہکار ٹرین کے اندر موجود ہوتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس میں بکنگ 750 مسافروں کی تھی ریلوے ذرائع نے بتایا کہ  جعفر ایکسپریس پر 750 مسافروں نے بکنگ کروائی ہوئی تھی اور...
    اسلام آباد (خبر نگار+نیٹ نیوز) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط...
    اسلا آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے...
    اسلام آباد (آ ئی این پی )معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں یاسمین لاری نے  بتایا کہ انہیں اس ایوارڈ کے بارے میں معلوم تھا نہ ہی انھوں نے کبھی اس ایوارڈ کے لیے اپلائی کیا۔ انہوں نے   بتایا کہ چند روز قبل وولف فانڈیشن نے ای میل کے ذریعے ایوارڈ اور ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا بتایا جو انھوں نے ٹھکرا دی۔ یاسمین لاری نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں لیکن جتنا کرنے کی سکت ہے اتنا ضرور کریں۔
    یہ لوگ پاکستان کے مختلف شہروں سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کردیاہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی...
      کچھ پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے پابندیوں میں حصہ ڈالا پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، وزارت خارجہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔...
    چینی وزارت خارجہ کے بیان میں اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ ایسے اس قسم کے حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بلوچستان کے علاقے میں ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹرین حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے  بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کے واقعے کے پیش نظر حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف یکجا ہوکر باہمی مشاورت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید اپنے بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا دوسرا کوئی راسستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر مل بیٹھنا چاہیے تاکہ ملک کو دہشتگردی کے مسئلے سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اپنا مثبت...
    ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2024 کے مطابق گزشتہ سال میں سب سے زیادہ آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں پی ایم 2.5 کی قومی اوسط مقدار 73.7 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ قومی اوسط میں تبدیلی کے باوجود اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور پشاور سمیت اہم شہروں میں پی ایم 2.5 کی مقدار میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے 12 شہروں میں سالانہ اوسط مقدار ڈبلیو ایچ او کی ہدایات سے 10 گنا زیادہ یا 50.0 مائیکروگرام فی مکعب میٹر سے زیادہ ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں چاڈ کو دنیا کا آلودہ ترین...
    پی ٹی آئی نے جعفر ایکسپریس سانحہ کو سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، انڈین میڈیا، بی ایل اے اورتحریک انصاف ایک زبان بول رہے تھے،عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا، 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی اس واقعہ پر ایک زبان بول رہے تھے۔ جعفر ایکسپریس کے سانحے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا اور پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں...
    عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک کو مثبت کیا گیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔ موڈیز کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ رواں برس 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا،کچھ سیاسی عناصر نے بلوچستان کے افسوسناک واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا۔ جعفر ایکسپریس کے دلسوز سانحہ پر خصوصی گفتگوکرتےہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا، پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بہادری اور دلیری کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا، ٹرین میں 440 افراد سوار تھے، پاک فوج، ایف سی،...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، جعفر ایکسپریس شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، انہوں نے نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملے کے 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طلال چوہدری جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک وزیراعظم کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے رمضان میں مستحقین کو رقم گھر پہنچانے کی ذمہ داری کیوں پوری نہیں کی؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان میں مستحقین کو گھروں میں رقم دینے کا اعلان کیا تھا، اور رقم کی تقسیم کے لیے ٹاسک پاکستان پوسٹ کو دیا گیا، تاہم وہ پنجاب حکومت کے اس منصوبے کی انجام دہی میں ناکام رہی۔ اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے حکام نے بتایا کہ رقم تقسیم کرنے کے لیے دیے گئے بعض ایڈریسز ٹھیک نہیں تھے، نیز ہم نے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ میں کہا تھا کہ ایک دن میں رقم تقسیم...
    ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کا اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں رہنماؤں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہر فورم پر پاکستان کے مظلوم عوام اور ملت جعفریہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظارت کمیٹی کا اہم اجلاس ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی، نائب صدر آغا سید ضیاء اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی...
    ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔ ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں، خصوصاً جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی جس میں جعفر ایکسپریس واقعے کی تفصیلات ابتدائی تحقیقات اور سیکورٹی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی...
    چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے...
    54 کروڑ روپے کی خورد برد کے مقدمے میں گرفتار بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کے شریک ملزم نے ضمانت حاصل کرلی۔ کراچی میں سیشن عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں شریک ملزم سہیل محمود شیخ کی درخواست ضمامت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم سہیل محمود شیخ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ یہ بھی پڑھیں: 54 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع درخواست گزار کے وکیل فیض درانی ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ سہیل محمود شیخ کا اس مقدمےسے کوئی تعلق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر بجلی، سیکرٹری بجلی سمیت خزانہ، بجلی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے اقدام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس میں مالیاتی تقسیم اور ٹرانسفارمرز سے متعلق معاملات بھی شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کسانوں کے لیے توانائی کے پائیدار حل کے...
    مصنوعی اعضاء بنانے والی پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیونکس نے عالمی زیرو پروجیکٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔             View this post on Instagram                       A post shared by Bioniks (@bioniks_official) ایوارڈ کے لیے 90 ممالک سے 522 نامزدگیاں جمع کرائی گئیں جس میں سے 77 کمپنیوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بائیونکس اقوامِ متحدہ کا زیرو ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔             View this post on Instagram    ...
    طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث مذاکراتی جرگہ تعطل کا شکار ہے، افغان جرگہ ممبران مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگئے۔افغان جرگہ نے پاکستانی مذاکراتی جرگہ پر تحفظات کا اظہار کردیا، افغان جرگہ کا موقف ہے کہ پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں رد و بدل کیا گیا ہے۔پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاک افغان مشترکہ جرگہ کی طورخم سرحد پر آج حتمی نشست تھی، افغان جرگہ کے سربراہ کے  ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ  افغان جرگہ کو مذاکرات پر آمادہ کریں گے، طورخم کشیدگی کا حل صرف جرگہ مذاکرات ہے۔
    قومی اسمبلی اجلاس، یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لے کر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج آصف علی زرداری کی تقریر کے جواب میں تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ کل شام بلوچستان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، ہم نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں معمول کی کارروائی کے بجائے بلوچستان کا مسئلہ زیرِ بحث لایا جائے۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، پوری پی ٹی آئی اور کارکنان کی طرف سے اس سانحے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، دشمن قوتیں اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے متحد ہیں۔(جاری ہے) بھارت افغانستان کے ذریعے بی ایل اے دہشتگردوں کی ہینڈلنگ کر رہا ہے۔ نازک ترین صورتحال میں افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم عروج پر ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز سخت آپریشن ناگزیر ہے۔ سرمچاروں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا دائرہ کار افغانستان تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد...
    ٹیک کمپنی گوگل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈیجیٹل والیٹ ایپ گوگل والیٹ بدھ کے روز پاکستان میں متعارف کرادی گئی ہے، جسے اب گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کے مطابق پاکستان کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کا منظرنامہ تیزی سے تیار ہو رہا ہے، جہاں بیشتر لوگ ڈیجیٹل لین دین کو قبول کررہے ہیں، گوگل والیٹ ادائیگیوں، خریداری اور سفر کرنے کا ایک محفوظ، ہموار اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ پاکستانیوں کو اسٹورز میں ٹیپ اینڈ پے کرنے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن چیک آؤٹ کرنے اور سفر کے دوران اپنے بورڈنگ پاسز تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں بندسڑک پر ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف سامنے آیا ہے رپورٹ کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے.(جاری ہے) اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیربحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی...
    ویب ڈیسک : صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔  سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس  نے اتوار کے روز گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی شمولیت کی دعوت دی تھی۔    جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت  یاد رہے کہ سردار تنویر حیدر نے 9 مئی کے واقع کے بعد آئی پی پی...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شام کے ابتر حالات کے ذمہ دار ترکی اور عرب ممالک ہیں، شام کے ایک تہائی حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے، ترکیہ کے صدر کیوں نہیں اسرائیل کو روک رہے، کیونکہ یہ اسرائیل سے ملے ہوئے ہیں، ان کا اسلحہ اور بمباری صرف مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہے۔ پاکستان کے سیاسی حالات بھی ابتر ہیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہر حال میں نیوٹرل ہونا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس  میں پاکستان ری اینشورنس کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی گارڈر کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس  جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، پی اے سی میں وزارت کامرس ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبر نوید قمر نے اجلاس میں بیٹھنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ چونکہ آڈٹ اعتراضات میری وزارت کے وقت ہیں اس لیے اس میں بیٹھنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے نوید قمر سے اجلاس میں بیٹھنے کی درخواست کی تاہم نوید قمر معذرت کرکے اجلاس سے چلے گئے۔ اجلاس  میں 5 سال سے 2...
    اسلام آباد: موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق موڈیز نے پاکستانی بینکوں سے متعلق ریٹنگ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کیا جارہا ہے مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔ موڈیز کے مطابق مثبت منظرنامہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے، سال 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو کہ سال 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔ موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی ہے، 2023ء میں مہنگائی اوسطاً 23 فیصد تھی، جو 2025ء میں 8 فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا ہے، پاکستان...
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر ریلوے کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا اور جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ہائی جیک کرنے کے اندوہناک سانحہ کی مذمّت کی۔ لیاقت بلوچ نے زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، تاہم عوام کے جان مال کی حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز...
     کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کر دیا۔ موڈیز کےمطابق مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کےسبب کیا گیا ہےمثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔ موڈیزکی جانب سےجاری رپورٹ کے مطابق قرضوں کی طویل مدتی پائیداری معیشت کیلئے خطرہ ہے، رپورٹ میں کمزور مالی پوزیشن اور بیرونی خطرات کی بھی نشاندہی کر دی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد متوقع ہے جو 2024ء میں 2.5 فیصد تھی۔  
    کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ کی پیس رفت بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کی مرہون منت ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کا مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے اور پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کے مطابق رپورٹ قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی پاکستانی معیشت کو درپیش بڑے معاشی چیلنجز ہیں، تاہم مثبت منظر نامہ ایک سال قبل کے مقابلے میں بہتر معاشی حالات کا اظہار ہے۔ موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستانی معاشی نمو 3 فیصد رہنے...
    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے کا ایک اور مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔ حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں...
    — فائل فوٹو  ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔  — جنگ فوٹو مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث  84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا ہے۔یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔اس اقدام کاپہلا مرحلہ رواں سال...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ سے واپس بھجوانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور وزارت خارجہ نے اس واقعہ کے بارے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جو وزیر خارجہ بھی ہیں اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو تمام متعلقہ تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی اس معاملے کو امریکی حکام کے ساتھ اٹھانے کے بارے میں بھی پشرفت کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ مکمل اور مصدقہ وجوہات کا علم ہونے پر سفارتی سطح پر اس معاملے کو حل کیا جاسکے۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس واقعہ کے حوالے...
     (ویب ڈیسک)پاکستان ریلوے نے جعفرایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔  چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کے مطابق بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں اس وقت تک معطل رہیں گی، جب تک سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس نہ دے دی جائے۔  عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، حالت معمول پر آنے تک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت   واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، پاکستان کے مفاد کے لئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز لائق تحسین ہیں جنہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوا کر ملکی ذخائر میں اضافہ کیا۔ پاکستان کے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی...
       اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔تفصیل کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا۔یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائئزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت...