بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لیکر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لے کر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج آصف علی زرداری کی تقریر کے جواب میں تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ کل شام بلوچستان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، ہم نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں معمول کی کارروائی کے بجائے بلوچستان کا مسئلہ زیرِ بحث لایا جائے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، پوری پی ٹی آئی اور کارکنان کی طرف سے اس سانحے کی مذمت کرتا ہوں، ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دریائے سندھ پر نہریں بنانے والے منصوبے کے خلاف قرارداد تیار ہے، چھوٹے صوبوں کی مرضی کے بغیر نہروں کا یہ منصوبہ نہیں ہونا چاہئے۔
نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلے: عمر اکمل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
وزیر اعظم کی دعوت پر بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ افطار ڈنر میں شریک ،بلاول اور شہباز کی ون آن ون ملاقات
پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات وعدوں کے مطابق دور کیے جائیں گے ، شہباز شریف کی بلاول بھٹو سے گفتگو
وزیراعظم ہاؤس میں بڑے اتحادیوں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے سمیت تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی وفد کے ہمراہ افطار ڈنر میں شریک ہوئے جہاں بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر اعتراضات اٹھائے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ پر جلد اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرنے اور متنازع کینالوں اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا گیا۔۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر شریک ہوئے ۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون سے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کرنے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل بہتر کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے متنازع کینالوں سے متعلق اعتراضات رکھے اور وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی ناقص صورت حال پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی اب تک دادرسی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا جس پروزیراعظم شہباز شریف کی متنازع کینالوں، ضلع کرم میں قیام امن اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے واضح کیا کہ دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے سے سارے صوبے میں تشویش ہے ، یکطرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی تحفظات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جلد اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے ہفتہ کو لاہور میں اجلاس ہوگا جہاں دونوں جماعتیں مل کر متنازع معاملات حل کریں گے ۔وزیراعظم نے اس حوالے سے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا ہے ۔