لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

  یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی  کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ؛ پاکستان ریلوے نے بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کردی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عارضی طور پر پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کے لیے اپنے آپریشنز کو معطل کر دیا، اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان میں حالات معمول پر آنے تک ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی ہیں، بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس تک معطل رہیں گی، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سبی سے جعفر ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے مقام تک پہنچانے کے لیے بھی خصوصی ٹرین چلائی گئی، ہم پاکستان کی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہیں، تاہم یہ نہیں بتاسکتے اس وقت زمینی صورتحال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس ڈاؤن لاہور سے شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی اور روہڑی /سکھر اس کی آخری منزل ہوگی، اب جعفر ایکسپریس کوئٹہ تک نہیں چلائی جائے گی، پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینیں شاہ لطیف ایکسپریس اور پاک بزنس ٹرین کو کم ریزرویشن کی وجہ سے منسوخ کردیا ہے جن مسافروں نے ان دونوں ٹرینوں میں سفر کے لیے بکنگ کرائی تھی، انہیں قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچادیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس گزشتہ روز صبح نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی جہاں دہشت گردوں نے سوا 1 بجے کے قریب حملہ کیا، جعفرایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 430 سے زائد مسافر سوار تھے، دہشت گردوں نے ٹرین پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان
  • مریم نواز شریف کا جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر‎
  • پارلیمنٹ کی بالادستی پر زور، دہشتگرد پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کر سکتے: نوازشریف
  • افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر جعفر ایکسپریس حملہ کیا گیا، آئی ایس پی آر
  • بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، وزیراعظم
  • دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ پاکستان ریلوے نے بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کردی
  • جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد کس ملک میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں اور بھارتی میڈیا کیوں متحرک ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
  • جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں،ذرائع