پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا ،شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔تفصیل کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بارڈی مٹیرئیلائزڈ آئی ڈی کارڈ کا اجرا کردیا گیا۔یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائئزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت شناختی خدمات آج ہرپاکستانی کی پہنچ میں ہیں، قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے نادرا کی معاونت لائق تحسین ہے۔نادرا ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے تہنیتی پیغامات دیئے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ شہریوں کو قانونی اور محفوظ شناخت کی فراہمی کیلئے نادرا کی خدمات لائق تحسین ہیں، نادرا، ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنا رہا ہے، نادرا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے کر اپنی کارکردگی میں بہتری لائے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نادرا نے پاکستان، نائجیریا، کینیا کے شناختی نظام کو تشکیل دیا، نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے حصیکو خدمات فراہم کر رہا ہے، ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی مہارت ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بے گناہ مسافروں پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، محسن نقوی
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاکہ مسافر ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ملک وقوم کے دشمن ہیں اوریہ شرپسند عناصر کی مذموم سازش ہے، دشمن قوتیں بلوچستان میں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ مسافروں پر حملہ کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک کے امن کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
وزیر داخلہ نے کہاہے کہ قوم کی حمایت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ وہ جعفر ایکسپریس حملے کےمعاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سےمسلسل رابطےپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔