پاکستانی آرکیٹیکٹ کا فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد (آ ئی این پی )معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں یاسمین لاری نے بتایا کہ انہیں اس ایوارڈ کے بارے میں معلوم تھا نہ ہی انھوں نے کبھی اس ایوارڈ کے لیے اپلائی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل وولف فانڈیشن نے ای میل کے ذریعے ایوارڈ اور ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا بتایا جو انھوں نے ٹھکرا دی۔ یاسمین لاری نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں لیکن جتنا کرنے کی سکت ہے اتنا ضرور کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی کمپنی ’بائیونکس‘ نے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
مصنوعی اعضاء بنانے والی پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیونکس نے عالمی زیرو پروجیکٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Bioniks (@bioniks_official)
ایوارڈ کے لیے 90 ممالک سے 522 نامزدگیاں جمع کرائی گئیں جس میں سے 77 کمپنیوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بائیونکس اقوامِ متحدہ کا زیرو ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Bioniks (@bioniks_official)